Tag: پہلگام واقعہ

  • وزیراعظم کی پہلگام واقعہ کی شفاف بین الاقوامی تحقیقات میں برطانیہ کو بھی شمولیت کی دعوت

    وزیراعظم کی پہلگام واقعہ کی شفاف بین الاقوامی تحقیقات میں برطانیہ کو بھی شمولیت کی دعوت

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن ڈراما کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کیلیے برطانیہ کو شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔

    گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے۔ تاہم پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش نے مودی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔

    اب وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعہ کی غیر جانبدار اور عالمی شفاف تحقیقات میں برطانیہ کو بھی شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور پاکستان کو بغیر ثبوت اس واقعہ سے جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اس واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔

    شہباز شریف نے اس غیر جانبدار اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات میں برطانیہ کو بھی شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ برطانیہ خطے میں امن کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے، اور پاکستان کبھی ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن کو خطرہ ہو۔

    اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے کہا کہ برطانیہ علاقائی امن وسلامتی کیلیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/info-minister-visits-loc-along-with-local-foreign-media/

  • پاکستان کے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش نے گیم چینج کردیا، پاکستانی ہائی کمشنر

    پاکستان کے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش نے گیم چینج کردیا، پاکستانی ہائی کمشنر

    پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش نے گیم چینج کردیا، حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے خطرہ موجود ہے، بھارتی قیادت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات آرہے ہیں، پاکستان کی پہلی خواہش امن ہے، حملہ کیا گیا تو جواب دیں گے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی تیاری کررکھی ہے، وزیراعظم نے پہلگام واقعے پر عالمی سطح پر انکوائری کی پیش کش کی۔

    پہلگام واقعہ : آج 12واں روز ہے بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا، عاصم افتخار

    برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے بتایا کہ پہلگام سے متعلق بھارت جو دعویٰ کررہا ہے دنیا اس کو ماننے کو تیار نہیں، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق تاحال کوئی ثبوت بھی نہیں دیا۔

    محمد فیصل نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو تقویت ملی ہے، بھارت کے خطے کے مختلف ممالک سے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا اکھنڈ بھارت کا ایجنڈا ہے، انتہا پسند نظریے کی وجہ سے بھارت کے خطے کے ممالک سے تعلقات اچھے نہیں، جب تک بھارتی قیادت تبدیل نہیں ہوتی انکا مائنڈ سیٹ یہی رہےگا۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-pm-shehbaz-sharif-telephone-contact-with-malaysian-pm/

  • پہلگام واقعہ، پاکستان کا خطےکی صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینےکا فیصلہ

    پہلگام واقعہ، پاکستان کا خطےکی صورتحال پر سلامتی کونسل کو بریفنگ دینےکا فیصلہ

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی جنگی جنون اور خطے کی صورتحال پر پاکستان نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گزشتہ ماہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے غیر انسانی اقدامات اور جنگی جنون جاری ہے۔ مودی سرکار کے بڑھتے ہتھکنڈوں اور جنگی جنون سے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

    پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آغاہ کرے گا اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو بھی اجاگر کرے گا۔

    سلامتی کونسل میں پاکستان اراکین کو واضح کرے گا کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے سامنے درست حقائق پیش کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن ڈرامے کے بعد بھارت میں مودی سرکار پاکستان اور مسلم دشمنی میں ہر حد پار کر رہی ہے۔

    اس واقعہ کے فوری بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم کرنے کا غیر قانونی اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانیوں کے لیے تمام ویزے منسوخ کرتے ہوئے انہیں تین دن میں بھارت چھوڑنے کی مہلت دی اور اس میں علاج کے لیے گئے کئی پاکستانیوں کو بھی واپس بھیج دیا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔

    دوسری جانب ہندو انتہا پسند آر ایس ایس کی حامی مودی سرکار اس واقعہ کی آڑ میں بھارت میں ایک بار پھر ہندو مسلم فسادات کرانے کی سازش رچا رہی ہے جس کے لیے مسلم مخالف گانے ریلیز کیے جا رہے ہیں۔

    مودی حکومت اپنی نا اہلی اور ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کے لیے اس کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کا ڈراما رچا رہی ہے تاہم دنیا اس واقعہ پر سوالات اٹھا کر خود بھارتی حکومت کے منفی پروپیگنڈےکو بے نقاب کر رہی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے بھی پہلگام واقعہ کے ثبوت مانگے گئے تاہم دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اب تک بھارت کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے جب کہ پاکستان نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے مذکورہ واقعہ پر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھر کی جانب سے سراہا جا رہا ہے لیکن بھارت کو اس پیشکش پر سانپ سونگھ گیا ہے۔

  • وزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ

    وزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ

    ملائیشین وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں شہباز شریف نے پہلگام واقعہ پر غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے ملائیشین ہم منصب کو بھارتی جارحانہ عزائم سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال سےآگاہ کیا اور کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارت کی مذموم کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

    اس موقع پر شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی غیر جانب دار اور شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کا ایک بار پھر اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ عالمی تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرینگے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان نے فرنٹ لائن اسٹیٹ کے طور پر دہشتگردی کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے بھاری جانی ومالی نقصان بھی برداشت کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحانہ اقدامات کا مقصد انسداد دہشتگردی کی کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ پاکستان اس وقت اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے اور ہم کسی تنازع میں الجھنا نہیں چاہتے۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-eu-countries-investigation-pakistan/

  • پہلگام واقعہ : آج 12واں روز ہے بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا، عاصم افتخار

    پہلگام واقعہ : آج 12واں روز ہے بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا، عاصم افتخار

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کو 12 روز گزر گئے بھارت آج تک کوئی ثبوت نہیں دے سکا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے پاکستان پر الزامات لگانا شروع کردیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کو آئینہ دکھا دیا ہے کہ اصل میں آپ دہشت گردی کرتے ہیں، سیکیورٹی کونسل میں بھی اس صورتحال پر بات کی جائے گی، یو این سیکریٹری جنرل سے بھی صورتحال پر رابطے میں ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا کہ دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان بھارت میں کس کا رویہ ذمہ دارانہ ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کا رویہ بالکل غیرذمہ دارنہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے تمام اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جیسے کہ بھارت کی کشمیر پر پالیسی دیکھ لیں، عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کی۔

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل قراردادوں کی پرواہ نہیں کی،  پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کردیا، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا کو باور کرارہے ہیں کہ بھارت مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہم کوئی جارحانہ اقدام نہیں اٹھائیں گے۔ پاکستان نے یہ بھی پیغام دیا ہے بھارتی جارحیت پر دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

  • کشمیر میں اتنا ظلم 76 سال میں نہیں ہوا جو پہلگام واقعے کے بعد ہوا ہے، رانا ثنااللہ

    کشمیر میں اتنا ظلم 76 سال میں نہیں ہوا جو پہلگام واقعے کے بعد ہوا ہے، رانا ثنااللہ

    فیصل آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کشمیر میں اتنا ظلم 76 سال میں نہیں ہوا جو پہلگام واقعے کے بعد ہوا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دبانا چاہتا ہے، مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے تاکہ جدوجہد سے پیچھے ہٹ جائیں، بھارت پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کو استعمال کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت نے سفاکانہ عمل کرتے ہوئےعلاج کیلئے جانے والوں کو واپس بھیج دیا۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ بھارت نے جو اقدام کیا پاکستان نے اسی طرح جواب دیا ہے، پہلگام میں ہلاک افراد بےگناہ اور معصوم تھے، ہم مذمت کرتے ہیں، پاکستان پہلگام سمیت کسی بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت روز پاکستان کیخلاف منصوبہ بندی کرتا ہے لیکن جرات نہیں کرتا، مودی دیکھ لے، پاکستان نے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ابدالی میزائل میں ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی، بھارت پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتا ہے اس لیے ہنگامہ کررہا ہے، مودی نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان کی میزائل صلاحیت دنیا میں کئی ممالک سے زیادہ بہتر ہے، مودی پہلے کے میزائل تجربے بھول چکا ہے تو ابدالی میزائل دیکھ لے، مودی سن لے، پاکستان پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے، ہم نے دنیا کو یقین دلایا ہے ہماری طرف سے پہل نہیں ہوگی۔

    رانا ثنا نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، جمہوریت کی آزادی صحافت کے بغیر کوئی شکل نہیں، صحافت ہوگی توملک میں جمہوریت ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا، گالی گلوچ کرنے والوں کی وجہ سے بعض قوانین میں ترمیم کرنا پڑی، صحافیوں سے درخواست ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، قوانین پر بات کریں، مسلم لیگ ن کبھی بھی آزادی صحافت کےخلاف نہیں ہوسکتی۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-incident-mirwaiz-umar-farooq-reacts/

  • پہلگام واقعہ : چینی صدر کے سابق مشیر نے بھارتی اینکر کو لاجواب کردیا

    پہلگام واقعہ : چینی صدر کے سابق مشیر نے بھارتی اینکر کو لاجواب کردیا

    چینی صدر کے سابق مشیر پروفیسر وکٹر گاؤ  نے بھارتی اینکر کے سوال کے جواب میں کہا کہ پہلگام واقعے پر بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب دارانہ تحقیقات سے کیوں بھاگتے ہو۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صدر کے سابق مشیر اور وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن وکٹر گاؤ نے بھارتی اینکر کو لاجواب کردیا اور کہا کہیں دہشت گرد حملہ ہو بغیر ثبوت الزام کے بجائے تحقیقات کی جانی چاہیئے۔

    چینی صدر کے سابق مشیر نے اینکر سے سوال کیا کہ پہلگام واقعے پر بغیر ثبوت الزام تراشی کے بجائے غیر جانب دارانہ تحقیقات سے کیوں بھاگتے ہو۔

    پروفیسر وکٹرگاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کیخلاف دہشت گرد حملےہوئے، چین نےپاکستان پر بلاوجہ الزام تلاشی کے بجائے آزادانہ تحقیقات کروائی۔

    وائس پریزیڈنٹ سینٹر فار چائنہ اینڈ گلوبلائزیشن نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، چین اورپاکستان کی دوستی سیسہ پلائی دیوارکی مانند ہے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور چین اچھے برے وقت کے اتحادی پڑوسی ملک ہے، چین ہمیشہ پاکستان کی سرحدوں اور سالمیت کے دفاع کیلئے پاکستان کی ہر طرح سے مدد کرے گا اور پاکستان اورچین کی دفاعی پارٹنر شپ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • پہلگام واقعہ کے بعد بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز گانوں کی بھرمار

    پہلگام واقعہ کے بعد بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز گانوں کی بھرمار

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہندو انتہا پسند مودی کے بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز گانوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں جہاں ہندو انتہا پسند مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے، وہیں وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کے ذریعے ہندو مسلم فسادات کرانے کی سازش بھی رچا رہی ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد بھارت میں مسلم مخالف نفرت انگیز گانوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔ آگ بھڑکانے والے مسلم مخالف گانوں کی لہر اسلامو فوبک نفرت کو بڑھانے لگی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں بھارت میں مسلم مخالف گانا جاری ہوا۔ اس گانے میں مسلمانوں کیخلاف نفرت کو ہوا دی گئی۔

    ہندو توا آئیڈیالوجی کے ساتھ تیار کیے گئے گانوں میں مسلمانوں کو غدار قرار دیا جا رہا ہے اور انہیں بھارت کو چھوڑ کر اپنے ملک جانے کا کہا جا رہا ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کو ایسے 20 گانے ملے، جنہوں نے اسلاموفوبک تھیمز کو بڑھاوا دیا۔ ان گانوں میں مسلمانوں کو غدار قرار دیا جاتا اور انتقام کے لیے اکسایا جاتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں نفرت کو ہوا دینے اور آگ لگانے والے میوزک ٹریکس کی ایک لہرہے اور ایسا لگتا ہے کہ چند گھنٹے میں ایسے گانے تیار کر کے فوری ریلیز کر دیے جاتے ہیں۔ گانوں کی دھنیں ایک اسٹائل کاحصہ ہیں، جو ہندو توا پاپ کے نام سے مشہور کی جا رہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/indian-troops-clashed-with-each-other-killing-5-sikh-soldiers/

  • پہلگام واقعہ : بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف  شواہد نہیں، نیویارک ٹائمز

    پہلگام واقعہ : بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف شواہد نہیں، نیویارک ٹائمز

    نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے بھارتی وزارتِ خارجہ میں بریفنگ کے بعد چار سفارتکاروں نے بھارتی عزائم سے پردہ اٹھا دیا اور بتایا بھارت کے پاس شواہد نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بے نقاب کر دیا، امریکی اخبار نے بھارت کےجنگی جنون پراہم رپورٹ جاری کی۔

    جس میں بتایا کہ اندرونی خلفشارسےتوجہ ہٹانے کیلئےبھارت کی پاکستان کوجنگ کی دھمکیاں اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کےفوراً بعد بھارت نے پاکستان پر الزام لگادیا۔

    نیو یارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ مودی نے پاکستان کیخلاف اقدامات میں تعاون کیلئے درجنوں ملکی سربراہان سے رابطہ کیا۔

    امریکی اخبار نے انکشاف کیا بھارت کشیدگی کم کرنے کے بجائے پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کررہا ہے۔

    اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی سوغیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو بریفنگ بھارت غیر ملکی سفیروں کو بھی کوئی ایسا ثبوت نہیں دے سکا جو موجودہ حملے کو پاکستان سے جوڑ سکے، اسی لیے کہہ دیا کہ معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

    Pahalgam Attack and Aftermath

    رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ میں سفارتکاروں کو بریفنگ میں بھارت کو نشانہ بنانیوالوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور ساتھ ہی 1960 کے "انڈس واٹر ٹریٹی ” کو معطل کر دیا۔

    اخبار نے لکھا ‘پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی سوغیر ملکی مشنز کے سفارتکاروں کو بریفنگ بھارت غیر ملکی سفیروں کو بھی کوئی ایسا ثبوت نہیں دے سکا جو موجودہ حملے کو پاکستان سے جوڑ سکے۔ اسی لیے کہہ دیا کہ معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔’

    مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے راہ ہموار کرتا دکھائی دے رہا ہے، نیویارک ٹائمز نے یہ بھی واضح کیا کہ پانچ دن گزرنے کے باوجود بھارت نے اب تک کسی تنظیم کو باضابطہ طور پر حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا اور نہ ہی پاکستان پر الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش کیا ہے۔

    دیگر ریاستوں نے بھارت سے ٹھوس شواہد پیش کرنےکامطالبہ کیا تاہم بھارت نےسفارتی تعلقات محدود کرکے عملےکوملک بدر ،ویزے منسوخ کئے۔

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کے لیے عسکری کارروائی کرنا ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ دوہزار سولہ اور دوہزار انیس میں پاکستان کے جوابی حملوں کے بعد مودی کے لیے قدم اٹھانا ممکن نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نےکشمیریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ گئیں، بھارت میں مسلم مخالف جذبات بھی شدت اختیار کر چکے ہیں اور بھارت میں کشمیری طلباکوہراساں کرنے کیساتھ بے دخل کیا جا رہا ہے۔

  • پہلگام واقعہ بھارتی ڈراما، وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مارتا ہے، شاہد آفریدی

    پہلگام واقعہ بھارتی ڈراما، وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مارتا ہے، شاہد آفریدی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پہلگام واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ بھارت کا ڈراما ہے وہ اپنےلوگوں کو خود ہی مار دیتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا ڈراما ہے۔ وہ اپنے لوگوں کو خود ہی مار دیتا اور پھر زندہ بھر کرا دیتا ہے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک گھنٹے تک کارروائی ہوتی ہے اور 8 لاکھ فوجی نہیں آئے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ بھارت کی ایسے بلنڈرز مارنے کی عادت پرانی ہو چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی کوئی بھی ملک یا مذہب سپورٹ نہیں کرتا۔ ہمیشہ کوشش کی کہ بھارت سے اچھے تعلقات ہوں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کی کبڈی کی ٹیم پاکستان آ جاتی ہے، لیکن کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی۔ اگر بند کرنی ہے تو پھر تمام چیزیں ہی بند کرو۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے بھارتی حکومت پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ تاہم مودی سرکار کے اقدامات پر خود بھارت میں سوالات اٹھائے اور تنقید کی جا رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/assam-cm-anyone-raises-questions-pahalgam-incident-arrested/