Tag: پہلگام

  • بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

    بھارت نے پاکستان کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

    پہلگام میں پیش آنے والے حملے کے بعد بھارت نے انتقامی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی تمام کمرشل اور فوجی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کیلئے فضائی حدود بند کردی، یہ اقدام 23 اپریل سے 23 مئی 2025  تک نافذ العمل رہے گا۔

    مقبوضہ کمشیر میں پلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر انگلیاں اٹھائیں، سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، اٹاری-واہگہ بارڈر بند کیا، پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کیے، اور اب فضائی حدود بند کر کے دشمنی کو مزید بڑھا دیا ہے۔


    پی آئی اے کی پرواز بھارت کی بجائے چین کی فضائی حدود استعمال کرے گی

    پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئر لائنز کی پروازوں کے دورانیے میں اضافہ، ٹکٹس بھی مہنگے


    بھارت نے اپنی دشمنی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اپنی مغربی سرحد پر جدید جامنگ سسٹمز نصب کیے ہیں، تاکہ پاکستانی فضائیہ کی نیویگیشن اور حملے کی صلاحیت کو متاثر کرنے کی کوشش کی جاسکے۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام امریکی، روسی اور چینی سیٹلائٹ نیویگیشن کو بلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو پاکستانی فضائیہ کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان پر الزام لگنے کے بعد بھارت نے انتقامی پالیسی اپنائی تھی جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئرلائنز نے ویانا کو ٹرانزٹ اسٹیشن بنالیا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 24 گھنٹے میں ایئر انڈیا کے 20 طیاروں کی ویانا میں ری فیولنگ ہوئی اور عملہ بھی تبدیل کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ دہلی، ممبئی، بنگلور سے روانہ ہوئی امریکا اور کینیڈا کی پروازوں نے ویانا ایئرپورٹ پر قیام کیا، سان فرانسسکو، ٹورانٹو، شکاگو، واشنگٹن، نیویارک کی پروازیں بھی ویانا اسٹاپ اوور میں شامل ہیں۔

  • مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا

    مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول پڑا ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام حملےکے بعد کشمیری اور بھارتی مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بھارت بھر میں 21 سے زائد مسلمانوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا پر مشتمل 20 گانے ریلیز ہوئے، مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کے اشتعال انگیز اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    واشنگٹن ڈی سی کے "مرکز برائے مطالعہ منظم نفرت”کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم دشمنی بڑھ چکی ہے، اترپردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنماؤں کی ایما پر مساجد میں توہین آمیز پوسٹرز لگائے گئے ہیں، بھارتی ڈیجیٹل میڈیا بھی مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

  • نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو آئینہ دکھادیا، ویڈیو وائرل

    نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو آئینہ دکھادیا، ویڈیو وائرل

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور بیباک اداکارہ نادیہ خان نے پہلگام واقعے پر بھارت کے خلاف دوٹوک مؤقف اپناکر مداحوں کے دل جیت لئے۔

    معروف اداکارہ نادیہ خان کا پہلگام واقعے پر جرأت مندانہ اور حب الوطنی سے بھرپور بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے بھارت کے خلاف کھل کر آواز بلند کی ہے۔

    اداکارہ کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ یہ سب بھارت کا جھوٹا ڈرامہ ہے تاکہ دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ مگر بھارت اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

    اُنہوں نے کہا کہ بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہے، اس کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان کے پانی کو روکنا، سندھ طاس معاہدے کے تحت جو حق ہمارا ہے وہ چھیننا۔۔

    @entertain.pk0 Nadia Khan broke her silence #fyp #fouryou #trending #pakistanindia #nadiakhan ♬ original sound – Entertain PK

    انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا ہے کہ ہر بار جب کوئی اہم امریکی یا مغربی وفد بھارت کا دورہ کرتا ہے تو وہاں ایک ‘دہشت گردی’ کا واقعہ کیوں رونما ہوتا ہے؟ سمجھوتہ ایکسپریس، ممبئی حملے، پہلگام واقعہ یہ سب بھارت کی سیاسی چالیں ہیں۔

    نادیہ نے کہا کہ ہم بیوقوف نہیں، دنیا بیوقوف نہیں، پاکستانی قوم جاگ چکی ہے اور ہر سازش کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

    اداکارہ کی بیباکی نے نا صرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ سوشل میڈیا پر اُن کے حق میں آوازیں بھی بلند ہونا شروع ہوگئیں۔

    اس سے قبل بھی معروف اداکارہ نادیہ نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

    نادیہ نے ہانیہ کے بھارت میں کام کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہانیہ بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔

    نادیہ خان کا ٹرولز کو سخت جواب

    اُنہوں نے ہانیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں کام کرنا چاہئے، جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصل چاہنے والے موجود ہیں۔

  • بھارتی فوج معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللّٰہ

    بھارتی فوج معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللّٰہ

    وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

    ایک بیان میں وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہو جائیں گے، کسی فرد واحد کے فعل کی سزا اس کے پورے خاندان کو نہیں دی جاسکتی۔

    دوسری جانب کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں چار گھروں کو مسمار کردیا۔

    گزشتہ 3 دن میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، بندی پوری اور کپواڑا میں 10 گھر گرائے گئے ہیں، گھروں کو زیادہ تر بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق گھروں کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے زمین بوس کیا گیا۔ مسمار کیے گئے گھر عامر نذیر وانی، جمیل احمد شیر گوجری، عدنان صفی ڈار، عامر احمد اور فاروق احمد ٹیڈو کے تھے۔

    دھماکوں کے باعث آپس پاس کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا جس سے کئی خاندان بے گھر اور شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام غاصبانہ قبضے کے اسرائیلی حربوں کی نقل کرتے ہوئے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں تاکہ انہیں بے گھر کیا جا سکے۔

    آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے اپنے ایک بیان میں گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کی۔

    اسرائیل کی بیروت میں بمباری، لبنانی صدر کی امریکا اور فرانس سے مدد کی اپیل

    انہوں نے اس مہم کو نریندر مودی حکومت کے زیرِ قیادت وسیع تر ہندوتوا پر مبنی ایجنڈے کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد کشمیری عوام کو بے گھر اور بے دخل کرنا اور علاقے کے مسلم اکثریتی آبادیاتی کردار کو تبدیل کرنا ہے۔

  • ٹی آر ایف نے پہلگام واقعے میں ملوث ہونیکی تردید کردی، بھارتی بیان جھوٹ کا پلندہ ہے

    ٹی آر ایف نے پہلگام واقعے میں ملوث ہونیکی تردید کردی، بھارتی بیان جھوٹ کا پلندہ ہے

    دی ریزسٹنس فرنٹ نے پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کردی، ٹی آر ایف نے کہا کہ پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا بیان بے بنیاد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی آر ایف کا کہنا تھا کہ واقعے پر بھارتی بیان جھوٹ کا پلندہ ہے، پہلگام واقعہ تحریک کشمیر کو بدنام کرنے کی سوچی سمجھی بھارتی سازش ہے، پہلگام حملے کے بعد ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے جھوٹ پر مبنی پیغام جاری کیا گیا۔

    پہلگام حملہ: انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمان بریانی فروش کو قتل کر دیا

    ٹی آرایف نے کہا کہ جھوٹا پیغام ایک مربوط سائبر حملے کا نتیجہ تھا، تحقیقات سے پتہ چلا ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے جھوٹے پیغام کا جاری ہونا سائبر حملے کا نتیجہ تھا۔

    دی ریزسٹنس فرنٹ اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ ابتدائی شواہد بھارتی خفیہ سائبر اداروں کی مداخلت کی نشاندہی کررہے ہیں۔

    ٹی آرایف کا کہنا تھا کہ یہ پہلاموقع نہیں کہ بھارت نے سیاسی مفادات کیلئے اس قسم کی افراتفری پیدا کی ہو، ہم اس سیکیورٹی خلاف ورزی کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/massacre-of-innocent-kashmiris-after-pahalgam-false-flag-operation/

  • پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں 1000 سال سے لڑائی جاری ہے، صدر ٹرمپ

    پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں 1000 سال سے لڑائی جاری ہے، صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بیان دے کر لوگوں کو حیران کر دیا، انھوں نے طنزاً کہا کہ کشمیر میں پاکستان اور بھارت کی لڑائی 1000 سال سے ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرفورس وَن میں سفر کے دوران صدر ٹرمپ سے امریکی صحافی نے سوال کیا کہ کشمیر میں حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان میں کشیدگی ہے، کیا آپ کے پاس ان کے لیے کوئی پیغام ہے؟ کیا آپ پاکستان اور بھارتی قیادت سے بات کرنے جا رہے ہیں؟

    صدر ٹرمپ نے کہا ہندوستان اور میں پاکستان کے بہت قریب ہیں، جیسا کہ آپ جانتے ہیں۔ لیکن اس کے بعد امریکی صدر نے یہ عجیب بات کہی کہ ’’پاکستان اور بھارت کی کشمیر میں 1000 سال سے لڑائی ہو رہی ہے، کشمیر کا معاملہ ہزار سالوں سے چل رہا ہے، شاید اس سے زیادہ بھی۔’’


    مقبوضہ کشمیر : پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار


    ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلگام واقعے سے متعلق کہا ’’یہ ایک برا واقعہ تھا جہاں 30 سے ​​زیادہ لوگ مارے گئے۔‘‘ ایک اور سوال پر کہ ’’کیا آپ کو تشویش ہے کہ اب ان کے درمیان سرحد پر کشیدگی ہے؟ کیا آپ پاکستان بھارت کشیدگی پر فکر مند ہیں؟‘‘ امریکی صدر نے جواب دیا ’’دونوں ملکوں کہ سرحد پر 1500 سالوں سے کشیدگی ہے، اس معاملے کو جانتے ہیں یہ کوئی نہ کوئی حل نکال لیں گے، میں دونوں ملکوں کی قیادت کو جانتا ہوں، پاکستان بھارت میں ہمیشہ سے کشیدگی رہی ہے۔‘‘