Tag: پہلی اننگز

  • کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا پہلی اننگزمیں تین سو بیس رنزبناکرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا پہلی اننگزمیں تین سو بیس رنزبناکرآؤٹ

    کولمبو ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں تین سو بیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو اکسٹھ رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو آخری دو بیٹسمین اسکور میں انسٹھ رنز کا اضافہ کرسکے۔

    میزبان ٹیم تین سو بیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ الوداعی ٹیسٹ کھیلنے والےمہیلا جے وردھنے صرف چار رنزبناسکے۔ اپل تھرنگا بانوے رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کوشلسلوا نے 41 اور انجیلو میتھیو نے 39 رنز بنائے، جنید خان نے پانچ اور وہاب ریاض نے تین شکار کئے۔

    سری لنکا کے تین سو بیس رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سینتالیس رنز پر پاکستان کا کھلاڑی آؤٹ ہوچکا ہے،خرم منظور 23 رنز بنا پویلین لوٹ چکے ہیں۔

  • ابو ظہبی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تراسی رنز بناکرآؤٹ

    ابو ظہبی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تراسی رنز بناکرآؤٹ

    ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں تین سو تراسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یونس خان اور مصباح الحق کی سینچریوں کی بدولت قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں سری لنکا پر ایک سو اناسی رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن بولرز نےبھرپور کم بیک کیا۔

    پاکستان کے آخری چھ کھلاڑی اسکور میں صرف چھپن رنز کا اضافہ کرسکے۔ تین سو ستائیس رنز چارکھلاڑی آؤٹ پر پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو اسد شفیق زیادہ دیر تک حریف بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکے اور تیرہ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔

    عدنان اکمل بھی ٹیم کے لئے کچھ نہ کرسکے اور چھ رنزبناکر اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ سعید اجمل اور راحت علی نے بھی ہتھیار ڈال دیئے. پاکستانی کپتان مصباح الحق ایک سو پینتیس رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

    سری لنکا کی پہلی اننگز کے اسکور دو سو چار رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم تین سو تراسی رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یونس خان اور مصباح کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ایک سو نواسی رنز کی برتری بھی حاصل کرلی ہے۔

     

  • ہیملٹن ٹیسٹ:ویسٹ انڈیزکے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر دو سو نواسی رنز

    ہیملٹن ٹیسٹ:ویسٹ انڈیزکے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر دو سو نواسی رنز

    ہیملٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر دو سو نواسی رنزبنالئے۔
    ہیملٹن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو اکتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    بریتھ ویٹ پینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ چندرپال اور دنیش رام دین نے ٹیم کی پوزیشن بہتر کی۔ دنیش رام دین نے سینچری بنائی۔ وہ ایک سو سات رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں پر دو سو نواسی رنزبنالئے ہیں۔ چندرپال چورانوے رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

     

  • جوہانسبرگ ٹیسٹ:بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ،دوسرے دن کا کھیل آج ہوگا

    جوہانسبرگ ٹیسٹ:بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ،دوسرے دن کا کھیل آج ہوگا

    جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھارت آج اپنی پہلی نامکمل اننگز دو سو پچپن رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کرے گا۔

    جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بھارت نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ چوبیس رنز پر ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد ویرات کوہلی کی شاندار سینچری نے بھارتی ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔

    کوہلی نے ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سینچری اسکور کی۔ وہ ایک سو انیس رنزبناکر کیلس کا شکار بنے۔ شیکھر دھون تیرہ، مرلی وجے چھ اور روہت شرما نے چودہ رنزبنائے۔ بھارت نے پہلے روز کے اختتام پر پانچ وکٹوں پر دو سو پچپن رنزبنائے۔