Tag: پہلی بیوی

  • عالیہ میری پہلی بیوی نہیں، رنبیر کپور کا بڑا انکشاف

    عالیہ میری پہلی بیوی نہیں، رنبیر کپور کا بڑا انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور کے صاحبزادے اداکاررنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں، اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

    رنبیر کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا جس کی وضاحت کیلئے انہوں نے اپنی ’پہلی اہلیہ‘ اور اس کی شادی سے متعلق ایک مضحکہ خیز کہانی کو بھی شیئر کیا۔

    رنبیر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں کیوں کہ میں اپنی پہلی بیوی ایک ایسی پراسرار مداح کو سمجھتا ہوں جس سے میں آج تک نہیں ملا۔

    رنبیر نے اس پراسرار مداح سے متعلق بتایا کہ ’اس لڑکی کو پاگل تو نہیں کہوں گاکیونکہ پاگل منفی طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن مجھے یاد ہے کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک لڑکی جس سے میں کبھی نہیں ملا میرے گھر کے دروازے تک پہنچ گئی تھی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس بنگلے میں، میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا، ایک مرتبہ مجھے وہاں کے چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور اس نے میرے دروازے پر شادی کی تھی، اس روز میرے گیٹ پر ٹیکا اور کچھ پھول بھی پڑے تھے، اتفاق سے اس دن میں گھر پر موجود نہیں تھا۔

    رنبیر کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا لیکن میں اس سے ملاقات کا منتظر ہوں۔

    اس سے قبل عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ اس موقع پر رنبیر کی جانب سے شرارتوں کا سلسلہ جاری رہا، انہو ں نے سالگرہ کا کیک عالیہ بھٹ کی ناک پر لگایا۔

    فلم ’ٹاکسک‘ کیلیے کیارا اڈوانی نے سب سے زیادہ معاوضہ وصول کر لیا

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوڑے کا کہنا تھا کہ براہ کرم بغیر اجازت ان کی بیٹی ریا کی تصاویر نشر یا شائع نہ کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ والدین کی اجازت کے بغیر کسی بچے کی تصویر نہیں لینی چاہیے۔

  • 5 ویں شادی کرنیوالے شخص کے ساتھ پہلی بیوی نے کیا کیا؟

    5 ویں شادی کرنیوالے شخص کے ساتھ پہلی بیوی نے کیا کیا؟

    چار شادیاں کرنے کے بعد ایک شخص نے خود کو کنوارا بتا کر پانچویں شادی کی تو اس کی پہلی بیوی نے موقع پر پہنچ کر تقریب کو میدان جنگ بنوا دیا۔

    یہ واقعہ بھارت کے ایک گاؤں سن پور میں پیش آیا۔ یہاں چار شادیاں کرنے والے ایک شخص نے خود کو کنوارا ظاہر کر کے پانچویں شادی کی لیکن پہلی بیوی نے موقع پر پہنچ کر شادی کی تقریب کو میدان جنگ بنوا دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک شخص انجنا گاؤں کا رہائیشی بتایا جاتا ہے اور پہلے سے چار شادیاں کر چکا تھا۔ اس نے خود کو کنوارا ظاہر کر کے ایک لڑکی کو اپنے پیار کے جال میں پھنسایا اور پھر گاؤں کے مولوی سے نکاح بھی پڑھوا لیا لیکن اس کے بعد اس کی چار شادیوں کا راز فاش ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی پہلی بیوی کو جب اپنے شوہر کے پانچویں شادی کا علم ہوا تو وہ رنگ میں بھنگ ڈالنے وہاں جا پہنچی اور گاؤں والوں کو شوہر کی اصلیت سے آگاہ کیا جس کے بعد تو اس شخص کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

    گاؤں والے جو اب تک اسے داماد کے طور وی آئی پی برتاؤ کر رہے تھے۔ یہ سن کر آپے سے باہر ہوئے اور مذکورہ شخص کو بری طرح پیٹ ڈالا۔

    اس موقع پر خاتون نے گاؤں والوں کو اپنی روداد بتاتے ہوئے کہا کہ وہ ملزم کی پہلی بیوی ہے اور اس کی شادی 2013 میں ہوئی تھی، جس سے اس کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

    خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر نے مزید تین شادیاں بھی کیں۔ وہ اس پر شراب کے نشے میں دھت ہوکر تشدد بھی کرتا ہے، تاہم اس سب کے باوجود وہ اس سے نبھاہ کرتے ہوئے ساتھ رہ رہی ہے۔ اب وہ حکام سے انصاف چاہتی ہے۔

  • قتل سے قبل ’امر سنگھ چمکیلا‘ کہاں تھا؟ پہلی بیوی نے بتا دیا

    قتل سے قبل ’امر سنگھ چمکیلا‘ کہاں تھا؟ پہلی بیوی نے بتا دیا

    سال 1988 میں قتل ہونے والے بھارتی پنجاب کے نامور گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی پہلی بیوی نے قتل سے قبل ہونے والی ملاقات میں ہونے والی گفتگو میڈیا کو بیان کردی۔

    بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو امر سنگھ چمکیلا کی پہلی اہلیہ گورمیل کور نے ماضی کے جھروکوں سے اپنی آخری ملاقات کا احوال سنا دیا۔

    گورمیل کور نے بتایا کہ قتل سے 2 دن پہلے چمکیلا اور اس کی دوسری بیوی امرجوت مجھ سے ملنے آئے تھے اور تب ہی مجھے کچھ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے کچھ بُرا ہونے والا ہے۔

    تاہم اس دن ہم تینوں نے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، میں نے چپاتیاں بنائیں جبکہ امرجوت نے سبزی بنائی تھی۔ ہم سب خوشگوار موڈ میں تھے لیکن دو دن بعد ہی ملنے والی خبر نے میرا سب کچھ تباہ کردیا۔

    ایک سوال کے جواب میں گورمیل نے بتایا کہ میرے شوہر چمکیلا کے قتل کے بعد ہمارے مالی حالات بہت خراب ہوگئے تھے اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے میں 5 روپے دہاڑی پر مزدوری کرنے لگی اس کڑے وقت میں چمکیلا کے کسی مداح یا خیرخواہ نے ہماری کوئی مدد نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے جس نے امرجوت سے دوسری شادی کے بعد بھی ہمارا پورا خیال رکھا اور اپنی دونوں بچیوں اور میری خاطر اس نے ہمیں اپنی زندگی میں ہی ایک پلاٹ بھی لے کر دیا تھا جو ہمارے بہت کام آیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے نیٹ فلیکس پر ہدایت کار امتیاز علی کی بائیوپک ’امر سنگھ چمکیلا‘ ریلیز ہوئی۔ امتیاز علی نے یہ فلم بھارت میں 80 کی دہائی میں مشہور ہونے والے پنجابی لوک گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر بنائی ہے جنہیں ان کی دوسری اہلیہ سمیت جوانی میں ہی قتل کردیا گیا تھا۔

    فلم میں امر سنگھ چمکیلا کا کردار بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار دلجیت دوسانجھ نے ادا کیا ہے جبکہ ان کی بیوی امرجوت کور کا کردار اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے نبھایا ہے۔

  • شوہرکی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی دبنگ انٹری ، تقریب میدان جنگ بن گئی

    شوہرکی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی دبنگ انٹری ، تقریب میدان جنگ بن گئی

    سیالکوٹ : شوہرکی دوسری شادی میں پہلی بیوی نے پہنچ کر واویلا مچادیا ، جس کے بعد تقریب میدان جنگ بن گئی، بیوی نے شوہر پر تشدد کرتے ہوئے کہا بغیر اجازت دوسری شادی کی جارہی ہے، جس پر دولہا کا کہنا تھاکہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی بیٹی کے ہمراہ پہنچ گئی ، بارات پہنچتے ہی پہلی بیوی نے واویلا مچا دیا ، جس کے بعد تقریب میدان جنگ بن گئی۔

    تقریب میں پہلی بیوی نے شوہر پر تشدد کیا تو دلہے کے اہلخانہ نے پہلی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ، خاتون فوزیہ نے کہا بغیر اجازت دوسری شادی کی جارہی ہے، 2سال قبل عبدالرحمان سےشادی ہوئی، بیٹی کی پیدائش وجہ تنازع بنی، عدالت میں خرچےکاکیس زیرسماعت ہے۔

    دولہا کا کہنا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں،کوئی تعلق نہیں، جس کے بعد پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

    یاد رہے چند روز قبل  کراچی میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا ، جب   آصف نامی شخص کی مقامی شادی ہال میں ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ اس کی پہلی بیوی اپنے خاندان والوں کےساتھ پہنچ گئی اور لڑکی والوں کومیاں کے کرتوت بتاتے ہوئے کہا موصوف نے پہلے ہی دو شادیاں کررکھی ہیں، آصف کے اہل خانہ نے جھوٹ بولا ہے۔

    تقریب میں پہلی بیوی اوراس کے رشتہ داروں نے آصف کی درگت بنا ڈالی تھی، جب زخمی آصف نے تیموریہ تھانے پہنچ کر سسرالیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور تھانے سے باہر نکلا تو دلہا کی پہلی بیوی کے اہلخانہ نے اسے پھردھوڈالا، آصف نے بس کے نیچے چھپ کر جان بچائی تھی۔

  • چوتھی شادی کے خواہاں شوہر پر عدالت میں پہلی بیوی کا تشدد

    چوتھی شادی کے خواہاں شوہر پر عدالت میں پہلی بیوی کا تشدد

    نئی دہلی :چوتھی شادی کرنا شوہر کو بھاری پڑ گیا،پہلی بیوی نے شوہر کو چوتھی شادی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا کو آپے سے باہر ہوگئی اور عدالت میں ہی خاوند کی پٹائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع بیتیاہ کے رہائشی ممتاز نامی شخص کو چوتھی شادی کرنا مہنگا پڑ گیا، ممتاز چوتھی شادی کرنے کی نیت سے ضلع ارریہ کی عدالت پہنچا تو خاتون کے ایک عزیز اسے دیکھ کر خاتون کو پہلی بیوی کو مطلع کیا جس کے بعد خاتون بغیر کسی تاخیر کے عدالت پہنچی اور شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 30 سالہ ممتاز زضلع ارریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کرنا چاہا رہا تھا جسے اس نے فیس بک ے ذریعے رابطہ کرکے شادی کےلیے راضی کیا تھا ۔

    بہار پولیس کا کہنا ہے کہ ممتاز ارریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سے شادی کےلیے عدالت پہنچا تو بد قسمتی سے پہلی بیوی کے رشتہ دار نے اسے الرٹ کردیا ، جس کے بعد عدالت میں وہ ایسے مناظر رونما ہوئے جیسے کسی فلم کا سین چل رہا ہو۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے مداخلت کی تو ممتاز نامی شخص کی جان بچ گئی ورنہ پہلی بیوی اور اس کے مشتعل رشتہ دار شوہر کو مار مار کر قتل ہی کردیتے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مداخلت کرنے پر مشتعل رشتہ داروں نے پولیس کو بھی تشددکا نشانہ بنایا اور پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا تاہم پولیس پھر بھی ممتا زکو ہجوم سے بچانے میں کامیاب رہی۔

    میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ پولیس نے متاثرہ شخص اور ارریہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور پہلی بیوی کی درخواست پر مقدمہ دائر کرکے تفتیش شروع کردی۔

    ارریہ تھانے کے پولیس انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا ہےجسے ممتاز اپنی چوتھی بیوی بنانے کا خواہاں تھا اور لڑکی کے اہل خانہ کو بھی تھانے طلب کیا ہے۔

    انسپکٹر کا کہنا تھا کہ پولیس شوہر اور پہلی بیوی کے بیانات کی تصدیق کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کےبعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔