Tag: پہلی حج پرواز

  • پہلی حج پرواز 11جون کو 148 حجاج کرام کو جدہ سے لےکر کراچی پہنچے گی

    پہلی حج پرواز 11جون کو 148 حجاج کرام کو جدہ سے لےکر کراچی پہنچے گی

    حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ 11 جون سے شروع ہوگا، پہلی حج پرواز 11جون کو 148 حجاج کرام کو جدہ سے لےکر کراچی پہنچے گی۔

    قومی ایئرلائن کا بعداز حج فلائٹ آپریشن 10 جون سے شروع ہوگا، پی آئی اے کی پروازیں اسلام آباد اور لاہور پہنچیں گی، نجی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 11 جون دوپہر کو ایک بجے کراچی ایئرپورٹ پہنچے گی۔

    پہلی حج پرویزکے ذریعے 148 حجاج کرام جدہ سے کراچی پہنچیں گے، صوبائی وزیر اوقاف ریاض حسین شاہ کراچی ایئرپورٹ پرحجاج کا استقبال کریں گے۔

    سعودی عرب: حجاج کرام کے لئے ٹھنڈے احرام تیار

    اس بار دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی،سعودی ادارہ شماریات کے مطابق ان میں سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج کرام 171 مختلف ممالک سے آئے۔

    سعودی عرب سے ایک لاکھ 66 ہزار 654 افراد نے حج ادا کیا، حجاج کرام میں 8 لاکھ 77 ہزار 841 مرد اور 7 لاکھ 95 ہزار 389 خواتین شامل تھیں، جسے تاریخ کا ایک متوازن تناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hajj-2025-saudi-post-issues-commemorative-stamp-and-postcard/

  • پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

    پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

    پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 2025 کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سے 393 عازمین کو لے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔ مدینہ منورہ کے شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پاکستانی سفیر نے عازمین کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر ڈی جی حج اور پاکستان حج مشن کے افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

    آج پاکستان سے چار پروازوں سے 900 عازمین مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ پر پہنچیں گے۔ حج فلائٹ آپریشن کے ابتدائی 15 دن تمام پروازیں عازمین کو لے کر مدینہ منورہ جائیں گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے پہلی حج پرواز پی کے 713 آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر عازمین حج کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوئی تھی۔

    67 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سے محروم 

    دوسری جانب 67 ہزار سے زائد نجی عازمین کا مسئلہ ہنوز تعطل کا شکار ہے اور ان کے اس سال حج سے محروم رہنےکا اندیشہ ہے۔

     

  • حجاج کرام کی پہلی حج پرواز 17 اگست کو وطن واپس پہنچے گی

    حجاج کرام کی پہلی حج پرواز 17 اگست کو وطن واپس پہنچے گی

    کراچی : فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حاجیوں کو لے کر پہلی حج پرواز17اگست کو پاکستان پہنچے گی، ایئر پورٹس پر حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کے لئے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائن کا آپریشن17 اگست سے شروع ہوگا، حجاج کرام کی پہلی حج پرواز17اگست کو کراچی پہنچے گی۔

    حجاج اکرام کی پہلی سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 706 ہفتہ کی دوپہر جدہ سے کراچی پہنچے گی، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر حجاج اکرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔

    ائیرپورٹ پر حجاج کرام کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں، اس سلسلے میں تمام ائیرپورٹ مینجرز کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملک بھر کے دیگر ائیرپورٹس پر بھی حجاج اکرام کی وطن واپسی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

    مزید پڑھیں: پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل،82300 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

    واضح رہے کہ پی آئی اے نے کامیابی سے قبل از حج آپریشن مکمل کیا تھا، پی آئی اے نے ایک ماہ طویل قبل ازحج آپریشن میں292 پروازوں کے ذریعے82300 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا۔

    پی آئی اے کی آخری حج پرواز لاہور سے جدہ روانہ ہوئی تھی، پرواز پی کے739 کے400 سے زائد عازمین کو رخصت کیا گیا تھا۔

  • پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی

    پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی

    کراچی : پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو روانہ ہوگی, پی آئی اے کی14حج پرواز وں کے ذریعے دس ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر حج آپریشن سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عازمین کی حجاز مقدس روانگی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس چیف آپریٹنگ آفیسر عبید الرحمان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈائریکٹر حج شکیل سیٹھی، ایف آئی اے، اے ایس ایف اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ایئرپورٹ سے پہلی حج پرواز5جولائی کو عازمین کو لیکر مدینہ روانہ ہوگی۔

    سعودی ایئرلائن کی پرواز سے200سے زائد عازمین مدینہ روانہ ہوں گے، اس موقع پر گورنر کے پی کے، ڈائریکٹر حج اور سی اے اے کے اعلیٰ افسران عازمین کو الوداع کہیں گے، پشاور ایئرپورٹ سے31پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر24ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس روانہ کیا جائے گا۔

    پی آئی اے کی14حج پرواز وں کے ذریعے دس ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ نجی ایئر لائن ائیر بلو کی چھ پروازوں کے ذریعے تین ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے جبکہ سعودی ائیر کی پرواز سے8ہزار سے زائد عازمین حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔

    مذکورہ حج آپریشن5اگست تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر حج نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حاجی کیمپ سے عازمین کو چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچایا جائے گا۔

    ایئرپورٹ منیجرعبیدالرحمان عباسی نے کہا کہ عازمین کو سہولت کیلئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرعازمین کی سہولت کیلئے تین ایمیگریشن کاؤنٹرز مختص کئے گئے ہیں۔

    ایئرپورٹ پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں سی او او نے ہدایت کی کہ باچا خان ایئرپورٹ پر تمام ادارے اپنی افرادی قوت میں مزید اضافہ کریں۔

  • حج آپریشن: پہلی فلائٹ 24 جولائی کو روانہ ہوگی

    حج آپریشن: پہلی فلائٹ 24 جولائی کو روانہ ہوگی

    کراچی: رواں سال حج کے لیے پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی جسے وفاقی وزیر سردار یوسف رخصت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہو گی۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج فلائٹ کو سردار یوسف رخصت کریں گے، حج آپریشن 24 جولائی سے 26 اگست تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں 4 ایئر لائنز حصہ لیں گی۔

    اطلاعات کے مطابق حجاج کی واپسی کے لیے آپریشن 6 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت 1لاکھ 7 ہزار سے زائد عازمین حج ادا کریں گے