Tag: پہلی سی محبت

  • طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، میں نہیں چاہتی کہ۔۔۔ حنا آفریدی نے کیا بتایا؟

    طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، میں نہیں چاہتی کہ۔۔۔ حنا آفریدی نے کیا بتایا؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی نے طلاق اور جیون ساتھی کی خوبیوں ست متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ کی اداکارہ حنا آفریدی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شادی، طلاق اور جیون ساتھی کی خوبیوں سمیت دیگر امور کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

    اداکارہ حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ میری شادی میرے والدین کی پسند سے ہوگی، اس لیے میں ارینج میرج سے زیادہ لو میرج کو ترجیح دیتی ہوں، یہ بہتر ہوتا ہے کہ شادی سے قبل دونوں ایک دوسرے کو جان لیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ شادی کے لیے پیسہ اہمیت نہیں رکھتا وہ تو ہم دونوں مل کر بھی کماسکتے ہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ جو میرا ہمسفر ہو وہ مجھے محبت اور عزت دے، مجھ پر اعتماد کرے اور میں بھی اس پر اعتماد کرسکوں۔

    ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

    حنا آفریدی نے طلاق سے متعلق کہا کہ طلاق کے حوالے سے میری ملی جلی رائے ہے، طلاق بیک وقت آزادی بھی ہے اور ناکامی بھی لیکن میں نہیں چاہتی کہ میں کبھی اس مرحلے سے گزروں۔

    اداکارہ نے اس کی وضاحت میں کہا کہ میں طلاق کو ففٹی ففٹی کہوں گی، اگر کسی عورت نے اپنے ظالم شوہر سے طلاق لی تو یہ اس کے لیے آزادی ہے اور اگر کوئی اپنے شوہر کو صرف اپنی انا میں چھوڑ دیتی ہے تو یہ ناکامی ہوگی اور میں نہیں چاہتی کہ میں کبھی طلاق کے مرحلے سے گزروں۔

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں مایا علی نے (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حنا آفریدی، شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔

  • شہریار منور اور مایا علی  کا ’’پہلی سی محبت‘‘

    شہریار منور اور مایا علی کا ’’پہلی سی محبت‘‘

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور مایا علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’پہلی سی محبت‘ میں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد ناظرین کے لیے نیا ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ نشر کیا جائے گا، جس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے، ڈرامے کی پہلی جھلک میں اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کو دکھایا گیا ہے۔

    پہلی جھلک میں مایا علی سرخ لباس زیب تن کیے ہوئے بارش میں بھیگ رہی ہیں جبکہ شہریار منور کو افسردگی کے عالم میں دکھایا گیا ہے۔

    اداکار شہریار منور کی ٹی وی اسکرین پر 7 سال بعد واپسی ہورہی جبکہ مایا علی بھی 4 سال کے بعد چھوٹے پردے پر نظر آئیں گی، اس سے قبل دونوں فنکار فلم پرے ہٹ لو میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔

    شہریار منور نے کہا کہ ان کی دوبارہ ٹی وی اسکرین پر آنے کی وجہ نئی ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ کا اسکرپٹ ہے، اس طرح کے اسکرپٹ کی کافی عرصے سے تلاش تھی۔

    اداکار نے بتایا کہ پہلی سی محبت نام کی طرح ایک لو اسٹوری ہے جو آگے چل کر نیا رخ اختیار کرلیتی ہے، ڈرامے میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئیں گے، امید ہے کہ ناظرین اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

    ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت کی ہدایت کاری کے فرائض انجم شہزاد نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی رائٹر فائزہ افتخار ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں شہریار منور، مایا علی، شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ شامل ہیں۔