Tag: پہلی پرواز

  • حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز آج رات روانہ ہوگی

    حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز آج رات روانہ ہوگی

    پاکستان میں حج فلائٹ آپریشن 2025 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے پہلی پرواز آج شب اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں حج فلائٹ آپریشن کا آج سے آغاز ہو رہا ہے پہلی پرواز آج شب اسلام آباد سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی عازمی کو رخصت کریں گے۔

    حج آپریشن کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں آج پہلی پرواز پی کے 713 393 عازمین کو لے کر روانہ ہو گی۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق آج سے شروع ہونے والا حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد ایئر پورٹ سے 100 پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔

    روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سات خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں۔

    67 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سے محروم، 

    دوسری جانب نجی حج اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین رواں سال حج سے محروم رہ سکتے ہیں۔

  • سعودی عرب : عازمین حج سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

    سعودی عرب : عازمین حج سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

    ریاض : سعودی حکومت نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے، عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آن پہنچا۔

    اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی پروازیں اگلے ہفتے سے سعودی عرب پہنچنا شروع ہوجائیں گی۔

    سعودی ترجمان کے مطابق مختلف ممالک سے عازمین کی آمد کا سلسلہ مرحلہ وار ہوگا، 28اپریل کو جنوبی افریقا سے پہلی پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔

    دوسرے مرحلے میں 29اپریل کو پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے پروازیں پہنچیں گی، جبکہ 2مئی کو انڈونیشیا سے عازمین حجاج کی آمد ہوگی۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین کے استقبال کے لیے مملکت میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی عازمین حج کیلیے ضروری ہدایات

    یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور پاکستان نے عازمین کیلیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہیں۔

    وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی کہ حج پر جانے والے لازمی طور پر گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں، ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں کیونکہ سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔

    ہدایت کی گئی کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج اپنا پرانا کورونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں، کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف وہی افراد نزدیکی حاجی کیمپ سے کورونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں۔

  • پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

    پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

    اسلام آباد : پاکستان سے پہلی حج پرواز 179 عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی، عازمین مدینہ منورہ پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے عازمین کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، سب سے پہلی پرواز کراچی سے پی اے 176 کے ذریعے 179 عازمین مدینہ منورہ پہنچے۔

    کراچی سے پی ایف754 دوسری پروازکےذریعے 151عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے جبکہ تیسری پرواز اسلام آباد سے پی اے276کے ذریعے200عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

    پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو و دیگر نے عازمین حج کا استقبال کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاالرحمن، ڈائریکٹر سہولت و تعاون احمد ندیم بھی موجود تھے۔

    یاد رہے گذشتہ رات روٹ ٹومکہ کےتحت کراچی سے حج آپریشن کا آغاز ہوا تھا، پہلی حج پرواز150عازمین اور دوسری پرواز 180عازمین کو لے کر روانہ ہوئی، کراچی سےمجموعی طورپر16ہزار281عازمین حج پرجائیں گے۔

  • غیر ملکی ایئر لائن کی پہلی پرواز کو واٹر سیلوٹ

    غیر ملکی ایئر لائن کی پہلی پرواز کو واٹر سیلوٹ

    کراچی: شام کی ایک نجی فضائی کمپنی شام ونگز کی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد طیارے کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کمپنی شام ونگز کی پہلی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر اتر گئی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے طیارے کو رسم کے مطابق واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا، پاکستان کے لیے شام ونگز ایئر کی یہ پہلی پرواز ہے، جس سے ملکی ہوا بازی کی صنعت میں نیا اضافہ ہو گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے اب باقاعدہ فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے، پہلی پرواز دمشق سے کراچی کے جناح ٹرمینل پر پہنچی، جس میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

    شام ونگز کی پرواز آج ہی مسافروں کو لے کر کراچی سے روانہ ہوگی، اس کمپنی کا صدر دفتر شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ہے۔

    ملکی ہوابازی کی صنعت میں نئی ایئرلائن کا اضافہ

    اس کمپنی نے گزشتہ ماہ کے آخر میں دمشق سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے لیے بھی اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں، جو ایک عرصے سے خانہ جنگی کی وجہ سے معطل ہوگئی تھیں۔

  • عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا

    عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا

    لاہور: عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کے لیے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، پہلی حج پرواز لاہور ایئرپورٹ سے 4بجکر45 منٹ پرروانہ ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق حج کی ادائیگی کے لیے عازمین حجاز مقدس روانہ ہوگئے، لاہور ایئرپورٹ سے نجی ایئرلائن کی پرواز 214عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔

    نجی ایئرلائن کی پرواز میں 214عازمین سوار ہیں، وزیر مذہبی امور پنجاب سیدسعیدالحسن نے عازمین حج کو رخصت کیا، ڈائریکٹر حج ریحان عباس بھی لاہور ایئرپورٹ پر موجود رہے۔

    اس موقع پر وزیرمذہبی امور پنجاب کا کہنا تھا کہ عازمین کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، حج پر جانے والے عازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کا بہترین انتظامات پر شکرگزار ہوں، حکومت پاکستان نے تمام انتظامات پورے کرلیے، عازمین کو الوداع کہنے آنا میری خوش قسمتی ہے۔

    سیدسعید الحسن کا مزید کہنا تھا کہ عازمین سے گزارش ہے پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے دعا کریں، حکومت تمام عازمین کو ہر قسم کی سہولت مہیا کرے گی۔

    دوسری جانب قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 78 ہزار عازمین حج کو 300 پروازوں سے حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔

    پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 5 جولائی، اختتام 14 ستمبر کو ہوگا

    پی آئی اے حج سے قبل اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز دو دن بعد کر رہا ہے، تین سو پروازوں پر مشتمل آپریشن کے ذریعے اٹھتر ہزار عازمین حج کو لے جایا جائے گا۔

  • پی آئی اے کی ملتان سے شارجہ کی پہلی پروازعلی الصبح روانہ

    پی آئی اے کی ملتان سے شارجہ کی پہلی پروازعلی الصبح روانہ

    کراچی : پی آئی اے نے ملتان سے شارجہ کے لئے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں افتتاحی پرواز بدھ کو علی الصبح روانہ ہوگئی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر ہوا بازی محمد میاں سومرو مہمان اعزاز تھے۔ پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک بھی اس موقع پر موجود تھے، پہلی پرواز پی کے 293 کے ذریعے 166 مسافر صبح 35۔1 بجے روانہ ہوئے۔

    شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت پی آئی اے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ مجھے امید ہے کہ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی کوششیں کامیاب ہوں گی اور پی آئی اے میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

    وزیر ہوا بازی محمد میاں سومرو نے کہا کہ وہ ائیر مارشل ارشد ملک اور انکی انتظامیہ کی کارکردگی اور کاوشوں سے مطمئن ہیں۔
    ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے میں ترقی کا سفر جاری ہے۔ شارجہ کے لئے پروازوں کا آغاز جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے تحفہ ہے جس سے انکی عرب امارات تک رسائی براہ راست ہو جائے گی۔

    ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران یہ ہماری چھٹی نئی پرواز ہے جبکہ 21 فروری کو پشاور سے شارجہ اور 22 فروری کو پشاور سے العین کے لئے پروازوں شروع کی جا رہی ہیں جو خیبر پختون خواہ کے عوام کے لئے پی آئی اے کا تحفہ ہوگا۔

  • پی آئی اے پریمیئر سروس کی پہلی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی

    پی آئی اے پریمیئر سروس کی پہلی پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی

    لندن : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نئی پریمیئر سروس کی پہلی پرواز لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نئی پریمیئر سروس کی پہلی پرواز پی کے سیون ایٹ فائیو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچ گئی.

    لندن کے ہیتھرو ایئروپورٹ پر مسافروں نے پی آئی اے پریمیئر سروس کوشاندار قرار دیا.

    یاد رہے لہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پریمیئر سروس کا افتتاح کیا تھا.

    پی آئی اے پریمیئر سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ پی آئی اے اور سری لنکن ایئرلائن کے سربراہان بھی شریک تھے.

    پریمیئر سروس کی افتتاحی پرواز کے مسافروں کے لیے لیموزین سروس بھی مفت میں فراہم کی گئی.لیموزین سروس ایئرپورٹ سے 25 کلومیٹر تک کے فاصلے کے لیے ہے اور یہ بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے تھی.

    خیال رہے کہ پریمیئر سروس کے لیے پی آئی اے نے سری لنکن ایئرلائنز سے انتہائی مہنگے داموں کرائے پر3 ایئربس 330 طیارے حاصل کیے گئے ہیں.یہ طیارے ویٹ لیز پر حاصل کیے گئے ہیں،یعنی ان طیاروں کو سری لنکن عملہ ہی آپریٹ کرے گا.

    ذرائع کے مطابق ایئر بس 330 طیارہ ایک دن میں 11 گھنٹے فلائنگ کرے گا جبکہ یومیہ فلائنگ پر پی آئی اے کو 88 ہزار ڈالر فی طیارہ کرایہ ادا کرنا پڑے گا،اس طرح 3 طیاروں کا کرایہ یومیہ 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر ہوگا.

    واضح رہے کہ پی آئی اے پہلے ہی اربوں روپے کے خسارے کا شکار ہے،جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بھی طیاروں پر اضافی اخراجات پر تنقید کی گئی تھی.