Tag: پہلی پوزیشن

  • پانی کا بچاؤ، ڈاکومینٹری مقابلے میں آرمی پبلک اسکول اکوڑہ خٹک کی پہلی پوزیشن

    پانی کا بچاؤ، ڈاکومینٹری مقابلے میں آرمی پبلک اسکول اکوڑہ خٹک کی پہلی پوزیشن

    آرمی پبلک اسکول اکوڑہ خٹک نے پاکستان میں پانی کے صحیح استعمال اور بچاؤ کے حوالے سے ڈاکومینٹری مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر، انٹرنیشنل واٹر میجمنٹ انسٹیٹوٹ اور یونیسف کے اشتراک سے پاکستان کے مختلف اسکولوں کے درمیان پانی کے صحیح استعمال اور بچاؤ سے متعلق ڈاکومینٹری مقابلے منعقد ہوئے۔

    ان مقابلوں میں پاکستان بھر سے 75 اسکولوں اور کالجز کے طلبا اور طالبات نے شرکت کی جبکہ ڈاکومینٹری مقابلوں میں آرمی پبلک اسکول اکوڑہ خٹک کے بچوں کی تیار کردہ ڈاکومینٹری سرفہرست رہی۔

    اس ڈاکومنٹری میں آرمی پبلک اسکول اکوڑہ خٹک کے 8 طلبا اور طالبات نے حصے لیا، طلبا نے پاکستان میں مستقبل میں پانی کے حوالے سے آگاہی ویڈیو میں مسئلے کو احسن انداز میں اجاگر کیا ہے۔

    ڈاکومینٹری کے ذریعے بچوں نے عوام پر زور دیا کہ پانی کا مناسب استعمال کیا جائے تاکہ لوگوں کو آگاہی دے کر پانی کی قلت کو روکا جا سکے۔ بچوں کی جانب سے اس طرح کی ڈاکیو مینٹری بنا کر مستقبل میں پانی کی قلت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا خوش آئند ہے۔

    واضح رہے کہ اس طرح کی تقریبات سے آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے 8 دسمبر کو پاکستان چائنا سینٹر اسلام آباد میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

  • کیمبرج کے امتحان میں دنیا بھر میں‌ اول پوزیشن لینے والے ایم حیدر خان سے خصوصی گفتگو

    کیمبرج کے امتحان میں دنیا بھر میں‌ اول پوزیشن لینے والے ایم حیدر خان سے خصوصی گفتگو

    کراچی: پاکستانی نوجوانوں‌ صلاحیت میں‌ کسی سے کم نہیں، اٹھارہ سالہ ایم حیدر خان نے کیمبرج کے ایک امتحان میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پھر یہ بات درست ثابت کردی۔

     تفصیلات کے مطابق ایم حیدر خان نے کیمبرج کے امتحان 2017 میں ریاضی سلیبس ڈی میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ امریکا اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک سمیت دنیا بھرسے اس امتحان میں‌ ہزاروں طلبا شریک تھے، جن پر سبقت حاصل کرنے والے بحریہ کالج کراچی کے اس طالب علم نے ملک کا سر فخر سے بلند کردیا.

    ترجمان پاک بحریہ نے نوجوان کے کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ملک میں‌ فروغ تعلیم کے سلسلے میں‌ پاک بحریہ کے پختہ عزم کا مظہر ہے.

    خوشی ہے کہ میرے اساتذہ کی محنت رنگ لائی اور میری درس گاہ کا نام روشن ہوا: ایم حیدر خان

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس باصلاحیت نوجوان نے کہا کہ یہ اس کے لیے انتہائی خوشگوار لمحہ ہے، اس کامیابی میں‌ اس کی درس گاہ کا کلیدی کردار ہے، بالخصوص اس کے اساتذہ کا، جنھوں نے اس کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی.

    گو ایم حیدر نے ریاضی میں‌ پوزیشن لی اور اس مضمون میں‌ انھیں‌ دلچسپی بھی ہے، مگر ان کی توجہ کا محور پاک نیوی ہے. اس کا  سبب ان کے والد محمد سرفراز خان ہیں، جو نیوی افسر ہیں. حیدر کی فزکس کے مضمون میں‌ بھی خاصی دلچسپی ہے.

    نوجوان کے مطابق ابھی انھیں ای میل کے ذریعے یونیورسٹی نے اس کارنامے کی خبر دی ہے، البتہ اگلے ماہ کراچی میں‌ ایک تقریب منعقد کی جائے گی، جہاں‌ سرٹیفیکیٹ پیش کیا جائے گا۔

    ایم حیدر ویڈیوگیمز کھلینے کے شوقین ہیں. کتابیں‌ بھی شوق سے پڑھتے ہیں، بالخصوص جاسوسی ناولز. سر آرتھر کوئن کا لازوال کردار شرلاک ہومز انھیں بہت پسند ہے۔

    حیدر نے بحریہ کالج کراچی سے او لیول کا مرحلہ طے کیا تھا اور اسی زمانے میں‌ یہ امتحان دیا. پاک بحریہ نے نوجوان کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایم حیدر نے کیمبرج کے امتحان میں عالمی سبقت حاصل کر کے ملک اور پاک بحریہ کا نام روشن کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • ملتان: انٹر میں پہلی پوزیشن لینےوالا طالبعلم دنیا میں نہ رہا

    ملتان: انٹر میں پہلی پوزیشن لینےوالا طالبعلم دنیا میں نہ رہا

    ملتان: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان جنرل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا طالب علم وقاص رؤف اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وقاص نے انٹر آرٹس کے امتحانات میں 1013 نمبر حاصل کرکے لڑکوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی،تاہم جب بورڈ حکام نے ان کے گھر پر رابطہ کیا تو ان کے والد نے افسوس ناک خبر سنائی کہ ان کا ہونہار بیٹا انتقال کرچکا ہے۔

    وقاص کے والد عبدالرؤف کے مطابق رواں برس 11 جولائی کو ان کے بیٹے کو برین ہیمرج ہوا اور دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث وہ دنیا سے کوچ کر گیا۔

    وہاڑی سے تعلق رکھنے والے طالب علم وقاص کے والد بیٹے کی پوزیشن کا سن کر آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے اس کا انعام وصول کیا۔

    اس موقع پر وقاص کے والدکا کہنا تھا کہ وہ اللہ کی رضا پر راضی ہیں اور انھیں اپنے بیٹے پر فخر ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم اسپنج آوٹ آف واٹر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    ہالی ووڈ فلم اسپنج آوٹ آف واٹر نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    ہالی ووڈ: فلم اسپنج آوٹ آف واٹر نے باکس آفس پر  امریکن اسنائپر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ہالی ووڈ اینی میٹڈ فلم اسپنج آوٹ آف واٹر پہلے ہفتے ہی نمبر ون پوزیشن پر آگئی، فلم امریکی اسنائپر کا کئی ہفتوں کا راج برقرار رہ نہ سکا، بچوں میں مقبول ہونے کارٹون کیریکٹر اسپنج باکس پانی سے نکل کر انسانوں کی دنیا میں آگئے اورآتے ہی چھا گئے۔

    ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم نے پہلے ہفتے ہی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی، فلم نے پہلے چار دنوں میں چھپن ملین ڈالر سے زائد کا بز نس کرلیا ہے۔

    فلم دیکھنے والوں کی اب بھی سینما گھروں میں لائن لگی ہے، فلم اسپنج بوب کا سیکوئل ہے،فلم اسپنج آوٴٹ آف واٹر کی کہانی میں اسپنج بوب اور اس کے دوستوں کی شرارتیں شامل ہیں۔

    فلم اسپنج آوٴٹ آف واٹر نے آسکرکیلئے نامزد فلم اور باکس آفس پر تین ہفتوں سے کامیاب رہنے والی فلم امریکن اسنائپر کو پیچھے چھوڑدیا۔