Tag: پہلی گاڑی خریدی

  • محمد ارشد عرف ’دعا کے پاپا‘ نے جب پہلی گاڑی خریدی تو کیا ہوا

    محمد ارشد عرف ’دعا کے پاپا‘ نے جب پہلی گاڑی خریدی تو کیا ہوا

    یوٹیوب پر اسلامی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے فیملی وی لاگنگ سے مشہور ”دعا کے پاپا“ عرف محمد ارشد نے ویڈیوز بنانے کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں محمد ارشد اپنی اہلیہ تین بچوں بڑی بیٹی زینب ، چھوٹا بیٹا محمد اور تیسری بیٹی دعا کے ساتھ شریک ہوئے اور اپنی سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کی تفصیلات بیان کیں۔

    پاکستان کے دیہی علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد ارشد نے اپنے منفرد کانٹینٹ کی بدولت انٹرنیشنل یوٹیوبرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    محمد ارشد نے بتایا کہ وہ سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں ٹھیکیداری کا کام کرتے تھے اور انہیں اپنے چھوٹے بھائی ماجد نے ویڈیوز بنانے کا مشورہ دیا اور ابتدائی طور پر جب انہوں نے بچوں کے ساتھ ویڈیوز بنانا شروع کیں۔

    بعد ازاں انہوں نے اپنا پرانا چینل ڈیلیٹ کرکے نیا چینل بنایا اور نئے جذبے سے ویڈیوز بنانا شروع کیں اور اچانک ان کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جانے لگیں اور ان کے سبسکرائبرز میں بھی اچانک اضافہ ہوگیا۔

    دعا کے پاپا نے بتایا کہ وہ اپنی آمدنی اور اشتہار کے چارجز چھپانے میں یقین نہیں رکھتے اور صاف گوئی سے سب کچھ بتاتے ہیں تاکہ دوسرے نئے کنٹینٹ کریئیٹرز بھی حقیقت سے باخبر رہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ ہر ماہ کم از کم 8 سے 10 برانڈ پروموشنز کرتے ہیں، جو اُن کے لئے ایک باقاعدہ ذریعہ معاش بن چکا ہے۔

    ارشد کا کہنا تھا کہ وہ صرف پیسہ کمانے کے لیے کسی بھی برانڈ کے ساتھ کام نہیں کرتے، بعض اوقات وہ چھوٹے کاروبار والوں کے لیے مفت پروموشن بھی کرتے ہیں تاکہ انہیں بھی سہارا ملے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے پاس پہلے موٹر سائیکل تھی جو مجھے بھائی نے دی تھی، اس کے بعد ہمیں ایک کمپنی کے الیکٹرک بائیک تحفے میں دی تھی، بعد ازاں اپنی پہلی گاڑی جو ہم نے خود خریدی 24 لاکھ 25 ہزار میں لی۔

    انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی گاڑی نہیں چلائی تھی تو گاڑی گھر لاتے ہی کھیتوں میں چلائی اشرف نے ایک بات اور بتائی کہ اس کے بعد ایک اور نئے ماڈل کی گاڑی ایک کروڑ روپے کی خریدی تھی۔