Tag: پہلے ون ڈے میں مدمقابل

  • پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہونگی

    پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ون ڈے میچ میں مدمقابل ہونگی

    پالی کیلے: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کادوسرا ون ڈے آج پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی تک رسائی میں سری لنکا حائل ہے، شاہینوں کو اس دیوار کو گرانا ہوگا،پہلا پڑاؤ تو قومی ٹیم نے پار کرلیا، لیکن سری لنکا سے سیریز پاکستان کی چیمئنز ٹرافی تک رسائی کا فیصلہ کرے گی۔

    سیریز میں وائٹ واش قومی ٹیم کو بنا کسی رکاورٹ انگلینڈ کا ٹکٹ دلوادے گی، اس لئے ہر میچ اہم ہے،گرین شرٹس کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دمبولہ میں قومی ٹیم نے باآسانی چھ وکٹوں سے میدان مارا تھا۔

    ادھر ٹیسٹ سیریز کے بعد پہلے ون ڈے میں شکست کھانے والی میزبان سری لنکا حساب چکتا کرنے کے لیے بے قرار ہے، پاکستان ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں بھی پروفیسر سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔

    جبکہ احمد شہزاد، شعیب ملک اور سرفراز احمد نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے پُرعزم ہیں،دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ اس میدان میں مدمقابل ہوں گی، اس سے قبل دوہزار بارہ میں پاکستان اورسری لنکانے پالی کیلے میں ایک ایک میچ جیتا تھا، دوسرا ڈے ئانٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہردو بجے شروع ہوگا۔

  • دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کل پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    دمبولا: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچ کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے ٹیسٹ میں تو پاکستان کامیاب رہا اب ون ڈے میں اصل ٹیسٹ ہوگا، پاکستان کیلئے صورتحال ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال ہے، گرین شرٹس کے پاس سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کو ان کی سرزمین پر ہرانے کا چیلنج درپیش ہیں۔

    تجربہ کار بیٹسمین کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کے نہ ہونے سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی یاسر شاہ پاکستان کے لئے ٹرم کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں۔ جنرل ساؤنڈ سرفرازسے بھی اچھی امید ہے ، بیٹنگ کی کمان اظہر علی اور احمد شہزاد سنبھالیں گے۔

    فاسٹ بولنگ میں ٹیم کو عرفان، راحت علی اور انور علی کی خدمات حاصل ہوں گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہفتے کی صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

  • لاہور: پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے آج پہلے ون ڈے میں مدمقابل

    لاہور: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچ کی ون ڈے سیریز آج شروع ہوگی۔

    ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام رہی اور اب ون ڈے میں امتحان ہونے جارہا ہے، زمبابوے سے پہلے ایک روزہ میچ کیلئے میدان سج گیا ہے،  پہلے ایک روزہ میچ کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، شائقین بے تاب ہیں جبکہ ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے کے لئے بھی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تین بجے کے بعد شائقین کے لئے انٹری بند ہوجائے گی، پولیس اور کمانڈوز نے اسٹیڈیم کے اطراف پوزیشن سنبھال لی ہے۔

    ون ڈے سیریز کے لئے فاسٹ بولر محمد سمیع اور شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے مختار احمد کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

     پاک زمبابوے سیریزکی ٹرافی کی نقاب کشائی مہمان کپتان ایلٹن چگمبورااوراظہرعلی نے کی۔

    اس موقع پر ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کی طرح ون ڈے مین شائقین ٹیم کو سپورٹ کرنے میدان کا رخ کریں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں رسائی کی امیدوں کو روشن رکھنے کیلئے سیریز کے تینوں میچ جیتنا اہم ہیں۔

    مہمان کپتان بھی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نظر آئے، چگمبورانے کہا ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازو ں نے بہترین کھیل پیش کیا۔ فیلڈنگ اوربولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    زمبابوین کپتان پاکستان اور زمبابوے کے تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ڈے نائٹ میچ شام چار بجے شروع ہوگا۔