Tag: پہیلی

  • تیز نظروں والے 10 سیکنڈ میں تصویر میں مچھلی ڈھونڈ کر دکھائیں

    تیز نظروں والے 10 سیکنڈ میں تصویر میں مچھلی ڈھونڈ کر دکھائیں

    ویسے تو آپ انٹرنیٹ پر روزانہ ہی مشکل پہیلیاں حل کرتے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کیلیے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے حل کرنے میں آپ یقیناً سوچ میں پڑجائیں گے۔

    اس قسم کی تصویری پہیلیاں نہ صرف دلچسپی کی حامل ہوتی ہیں بلکہ اس سے آپ اپنی ذہانت کو بھی جانچ سکتے ہیں، کیوں یہ ایک دل چسپ آئی کیو ٹیسٹ کی طرح ہے۔

    یہ تصویری پہیلی بھی آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے، تو تیار ہوجائیں اور اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں۔

    آپ کو اس گھنے جنگل کے ایک درخت کی شاخ پر ایک چیتا نظر آرہا ہوگا لیکن آپ نے اس تصویر میں ایک مچھلی کو تلاش کرنا ہے، صرف ذہین لوگ ہی اس مچھلی کو 10سیکنڈ کے اندر دیکھ سکتے ہیں۔

    یہ آپ کی نگاہ کی تیزی کا زبردست امتحان لیتی ]پہیلی تصویر ہے، جس میں ایک جگہ مچھلی موجود ہے، اور ہمارا دعویٰ ہے کہ اسے تلاش کرنے کا چیلنج آپ کے لیے بہت مشکل ثابت ہوگا۔

    اگر آپ اس تصویری پہیلی کو حل کرنے سے قاصر ہیں، تو پریشان نہ ہوں، ہم نیچے دی گئی تصویر میں آپ کی یہ مشکل بھی آسان کیے دیتے ہیں۔


    تصویر کے درخت کی شاخ پر لیٹے ہوئے چیتے کے سر کے اوپر ٹہنی کو غور سے دیکھیں، درخت کی اس شاخ پر پتوں کے ساتھ مچھلی بھی ہے جسے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

  • اس پہیلی کا جواب صرف ذہین لوگ ہی دے سکتے ہیں

    اس پہیلی کا جواب صرف ذہین لوگ ہی دے سکتے ہیں

    ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کرکے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    اگر آپ خود کو ذہین سمجھتے ہیں تو اس تصویر میں ایک چھوٹا سا فرق تلاش کریں اور اپنی ذہانت کا اندازہ لگائیں کیونکہ ذہین افراد کی خاصیت ہوتی ہے کہ وہ ایک نظر میں دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں۔

    آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت خاص اور دلچسپ ہے، جس کا جواب یقیناً مشکل ہے کیوں کہ یہ آپ کی بصارت کا امتحان ہے۔

    درج ذیل پہیلی میں نظر آنے والی تصویر میں بہت ساری فٹبالز نظر آرہی ہیں جو بظاہر ایک جیسی ہیں لیکن ایسا نہیں ان میں ایک فٹبال دیگر سے بالکل علیحدہ ہے۔

    Football

    کیا آپ فرق تلاش کر سکے؟ اگر نہیں تو تصویر کو دوبارہ دیکھیں اور اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ صرف ایک ہی جگہ فرق ہے۔

    صرف انتہائی تیز والی آنکھوں والے لوگ ہی اس تصویر میں موجود مختلف ایک فٹ بال کو 4 سیکنڈ میں تلاش کرسکتے ہیں۔ کیا آپ بھی ان میں سے ایک ہیں؟ اس کا فیصلہ خود کریں۔

    کیا آپ اس تصویر میں فرق کو پہچان سکے ہیں؟ اور اگر آپ اس پہیلی کا جواب اب تک نہیں ڈھونڈ پائے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، تو جواب جاننے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

    پہیلی

    نوٹ : اگر آپ مقررہ 4 سیکنڈ میں تصویری پہیلی کا جواب دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں تو کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

  • پہیلی : صرف 5 سیکنڈ میں غلطی تلاش کریں

    پہیلی : صرف 5 سیکنڈ میں غلطی تلاش کریں

    ویسے تو آپ اکثر انٹرنیٹ پر مشکل پہیلیاں حل کرتے ہی ہوں گے لیکن آج ہم آپ کیلیے ایک ایسی پہیلی لائے ہیں جسے حل کرنے میں آپ یقیناً سوچ میں پڑجائیں گے۔

    یہ دماغی ٹیزر یا بصری چال ان لوگوں کے لیے ہے جو پہیلیاں حل کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔عام طور پر دماغی کھیل تخلیقی سوچ سے حل کیے جاتے ہیں، جہاں آپ کو تخلیقی ذہن استعمال کرنے اور مسئلے کا قدرے مختلف انداز میں تجزیہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    آج کی پہیلی میں آپ کو ان نمبروں کے ساتھ ان کے درمیان میں غلطی تلاش کرنی ہے جس کیلئے آپ کے پاس صرف 5 سیکنڈ کا وقت ہے۔

    پہیلی

    ایک تیز ذہن اس پہیلی کو 5 سیکنڈ میں حل کر سکتا ہے، آپ کو بس نمبروں کو تیزی اور غور سے پڑھنا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ خرابی کہاں ہے؟ سوال کا جواب دینے سے پہلے غور سے دیکھیں کیونکہ جواب بہت آسان ہے۔

    محترم قارئین! آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی پہیلیوں یا چالوں کا جواب دینے کے لیے ضروری نہیں کہ ریاضی کی مہارت یا پس منظر کی سوچ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ یہ آپ کی مشاہداتی صلاحیتوں کا محض آسان امتحان ہے۔ یہ یقینی طور پر بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کو چند سیکنڈ میں جواب مل جاتا ہے۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے نمبر کو پہچان سکے ہیں؟ اور اگر آپ اس پہیلی کا جواب اب تک نہیں ڈھونڈ پائے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، تو جواب جاننے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

    جی ہاں! بصری وہم میں آپ اس تصویر میں چھپے ہوئے نمبر8 کو دیکھ سکتے ہیں جو الٹا لکھا گیا ہے۔

  • ان دو تصاویر میں کیا فرق ہے؟ جواب 14 سیکنڈ میں دیں

    ان دو تصاویر میں کیا فرق ہے؟ جواب 14 سیکنڈ میں دیں

    اے آر وائی نیوز اردو نے اپنے قارئین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہیلی سلسلے کا آغاز کیا ہے، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی ریاضی اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جاتا ہے۔

    یوں تو انٹرنیٹ پر روز ہی متعدد پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کر کے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

    آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت خاص اور دلچسپ ہے، جس کا جواب یقیناً مشکل ہے کیوں کہ آپ کی بصارت کا امتحان ہے۔

    درج ذیل تصویری پہیلی میں نظر آنے والی تصویر میں ایک لڑکا اپنے دفتر جارہا ہے بظاہر تو دونوں تصاویر ایک جیسی لگ رہی ہیں لیکن ان میں تین مقامات پر فرق ہے جس کی آپ نھے نشاندہی کرنی ہے وہ بھی صرف 14 سیکنڈز میں۔

    Find

    قارئین کو ان دو تصویروں کے درمیان فرق کو تلاش کرنے کے لیے بھرپور توجہ اور انہماک کی ضرورت ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں میں مشغول دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرتا ہے جو یادداشت کے لئے اہم ہیں۔

    تو آپ کے خیال میں اس پہیلی کا درست جواب کیا ہوگا؟ کیا آپ نے مقررہ وقت میں پہیلی کا جواب تلاش کرلیا؟ اگر نہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ درست جواب کیا ہے۔

    تو لیجیے جناب اس کا جواب آپ کے سامنے ہے، بس تھوڑا سا نیچے اسکرول کریں۔

    pics

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

     

  • اس تصویر میں کیا غلطی ہے؟

    اس تصویر میں کیا غلطی ہے؟

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، یا ان میں غلطی تلاش کرنا، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے۔

    اوپر دی گئی تصویر میں 2 خواتین شام کی چائے پی رہی ہیں، میز پر کھانے پینے کی مختلف اشیا رکھی ہیں جبکہ دونوں خواتین محو گفتگو ہیں۔

    تاہم اس تصویر میں ایک غلطی ہے، اور آپ کو وہ غلطی 9 سیکنڈز میں تلاش کرنی ہے۔

    کیا آپ وہ غلطی ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے؟

    تصویر میں پیچھے کچن کے سلیب پر ایک کیتلی رکھی ہے جس میں دھواں نکل رہا ہے، اور یہی تصویر کی غلطی ہے۔ کیونکہ کیتلی کو چولہے پر رکھے بغیر ہی اس میں سے دھواں نکل رہا ہے۔

  • تصویر میں کتنے رنگ دکھائی دے رہے ہیں؟ جواب جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    تصویر میں کتنے رنگ دکھائی دے رہے ہیں؟ جواب جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    بصری دھوکا ایک ایسی چیز ہے جس میں آنکھ کو کچھ اور دکھائی دیتا ہے لیکن اصل میں وہ ہوتا کچھ اور ہے۔

    ایسی ہی ایک تکنیک منکر وائٹ الوژن کی بھی ہے جس میں رنگوں کو اس طرح سے پیش کیا جاتا ہے جس میں وہ اپنے اصل سے ہٹ کر کچھ اور دکھائی دیتے ہیں۔

    آج ہم بھی آپ کو ایسی ہی ایک تصویر دکھانے جارہے ہیں۔

    اس تصویر میں آپ کو مختلف رنگوں کے گیس اسٹیشن دکھائی دے رہے ہیں، آپ نے گن کر بتانا ہے کہ یہ کل کتنے رنگ ہیں۔

    کیا آپ نے جواب ڈھونڈ لیا؟

    ⬇

    ⬇

    ⬇

    ⬇

    ⬇

    ⬇

    ⬇

    ⬇

    ⬇

    ⬇

    اس کا صحیح جواب ہے، پانچ رنگ۔

    اور آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ یہ وہی پانچ رنگ ہیں جو پہلی سطر میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    بقیہ 3 سطروں میں موجود حاشیوں کی وجہ سے رنگ اپنے اصل سے مختلف دکھائی دے رہے ہیں، ورنہ حقیقت میں یہ یہی پہلی سطر والے سرخ، سیاہ، سبز، نیلا اور زرد رنگ ہیں۔

  • اس پہیلی کو صرف دماغ والے ہی بوجھ سکتے ہیں!

    اس پہیلی کو صرف دماغ والے ہی بوجھ سکتے ہیں!

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپے ہوئے کچھ الفاظ ڈھونڈنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کریں گے۔

    یہ تصویر ایک گارڈن کی ہے جہاں بچے اور بڑے مل کر باغبانی کر رہے ہیں۔ تصویر میں پودے، سبزیاں، پھل، سبھی کچھ ہیں۔

    لیکن انہیں چیزوں میں 6 لفظ بھی تحریر ہیں، آپ نے بس 6 سیکنڈ کے اندر ان تمام الفاظ کو ڈھونڈنا ہے۔

    کیا آپ وہ لفظ ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے؟

    صحیح جواب ہے۔

    Dig
    Bloom
    Vine
    Seed
    Farm
    Garden

  • یہ پہیلی آپ کا دماغ چکرا کر رکھ دے گی

    یہ پہیلی آپ کا دماغ چکرا کر رکھ دے گی

    تصویری یا لفظی پہیلیاں بوجھنا دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    پہیلیاں بوجھنا دراصل ہمارے دماغ کو متحرک اور فعال کرتا ہے جس سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویری پہیلی پیش کی جارہی ہے جسے بوجھنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    اوپر تصویر میں آپ کو بہت سے گھر دکھائی دے رہے ہیں جو سب ہی ایک جیسے ہیں۔

    لیکن ایک گھر ذرا سا مختلف ہے، آپ نے اسی گھر کو ڈھونڈنا ہے، اور اس گھر کو ڈھونڈنے کے لیے آپ کے پاس صرف 10 سیکنڈز کا وقت ہے۔

    کیا آپ کامیاب ہوگئے؟

    آپ کی آسانی کے لیے ایک اشارہ دیا جارہا ہے کہ اس گھر کو دوسری قطار میں تلاش کریں۔

    صحیح جواب ہے۔

  • کیا آپ ان سیبوں میں سے مختلف سیب ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ ان سیبوں میں سے مختلف سیب ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تصاویر میں چھپی اشیا ڈھونڈنا یا اس میں چھپی ہوئی پہیلی بوجھنا، جو بہت مہارت سے چھپائی جاتی ہیں، دماغ کے لیے ایک اچھی خاصی مشق ہوتی ہے۔

    یہ ایک طرف تو تصویر بنانے والے کی مہارت کی عکاس ہوتی ہیں، تو دوسری طرف دیکھنے والے کی حاضر دماغی اور مشاہدے کی عادت کا بھی علم دیتی ہیں۔

    آج آپ کے لیے ایسی ہی ایک تصویر پیش کی جارہی ہے جس میں چھپی ہوئی پہیلی بوجھنا آپ کی ذہانت کی نشاندہی کرے گا۔

    اس تصویر میں آپ کو بہت سے سیب دکھائی دے رہے ہیں، ویسے تو یہ تمام سیب خراب ہیں جس کا ثبوت ان میں لگنے والا کیڑا ہے۔

    اس کے باوجود اس میں ایک سیب کچھ مختلف ہے، کیا آپ اس سیب کی نشاندہی کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ نے وہ سیب ڈھونڈ لیا؟

    صحیح جواب ہے کہ ایک سیب میں موجود کیڑے کا رنگ دیگر سیبوں کے کیڑوں سے مختلف ہے۔

  • کیا اس تصویر میں آپ بلی ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا اس تصویر میں آپ بلی ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    تحریری و تصویری پہیلیاں دماغی مشق ہیں اور دماغ کو فعال کرتی ہیں، آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک تصویری پہیلی دکھانے جارہے ہیں۔

    اوپر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑی راستہ ہے اور کہیں کہیں سبزہ بھی اگا ہوا ہے، آپ کو اس میں بلی تلاش کرنی ہے۔

    کیا آپ نے بلی تلاش کرلی؟

    دوسری تصویر ایک تیندوے کی ہے لیکن اس تصویر میں ایک نہیں 2 تیندوے ہیں۔

    کیا آپ اس تصویر میں چھپے دوسرے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

    صحیح جواب ہے۔۔