Tag: پہیلیاں

  • پانچ سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں غلطی تلاش کریں

    پانچ سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں غلطی تلاش کریں

    یہ تصویر آپ کے لیے پانچ سیکنڈ کا ایک چیلنج ہے، تصویر میں آپ نے غلطی تلاش کرنی ہے۔

    تو کیا آپ 5 سیکنڈ میں سال گرہ کی تقریب کی اس تصویر میں وہ غلطی دیکھ سکتے ہیں، جو واقعی اس تصویر میں موجود ہے؟

    اگر آپ پہیلیاں حل کرنے میں دل چسپی رکھتے ہیں تو یہ آپ ہی کے لیے ہے، اس طرح کے ’برین ٹیزر‘ ہمیشہ دل چسپ ثابت ہوتے ہیں، اور آدمی کو اپنی تیز نگاہی کے بارے میں بھی معلوم ہو جاتا ہے۔

    لیکن اس تصویر میں غلطی تلاش کرنے کے لیے آپ نے کچھ ہٹ کر سوچنا ہوگا، بہ ظاہر آپ کو نظر آئے گا کہ اس تصویر میں تو کوئی غلطی نہیں ہے، لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ وہ غلطی موجود ہے۔

    تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑا اپنے بچے کی سال گرہ منا رہا ہے، کمرے کو غباروں سے سجایا گیا ہے اور میز پر تحائف رکھے ہیں۔ بچے نے اپنی خواہش پوری کر لی ہے اور اب وہ اپنی سال گرہ کا کیک کاٹنے سے پہلے موم بتیاں بجھانے کے لیے پھونک مار رہا ہے۔

    تو کیا آپ اب تک اس تصویر میں موجود غلطی کی نشان دہی کر سکے ہیں؟

    اگر آپ ناکام رہے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم آپ کو بتاتے ہیں غلطی کہاں پر ہے۔

    غور سے دیکھیں، بچے نے پھونک ماری ہے لیکن اس کے باوجود موم بتیوں کی لو نہ بجھی نہ ذرہ برابر ہلی، یہ ہے وہ غلطی جسے آپ نشان زد کرنے سے چُوک گئے۔

    یہ دیکھیں:

  • جاسوس بنیں: ریستوران میں‌ عورت کا قتل کس نے کیا؟

    جاسوس بنیں: ریستوران میں‌ عورت کا قتل کس نے کیا؟

    یہ تصویر پہیلی جاسوس بننے کے آپ کے پرانے شوق کو پورا کر سکتی ہے، اگر آپ نے 15 سیکنڈ میں قاتل کو پہچان لیا تو اس سے آپ کے آئی کیو لیول کا پتا چلے گا۔

    اس بار آپ کو تصویر میں موجود ریستوران میں خاتون کے قاتل ہونے کے شبہے میں پانچ افراد میں سے قاتل کی شناخت کرنی ہے۔

    تصویر کو غور سے دیکھیں، کیوں کہ آپ کو ان پانچ افراد میں سے ان کے حرکات و سکنات اور تاثرات کی بنیاد پر فیصلہ کرنا ہوگا، کہ قاتل کون ہے۔

    سب سے پہلے ہم آپ کو بتائیں کہ اس پہیلی میں کہا گیا ہے کہ ایک عورت کو ایک ریستوران کے بیت الخلا میں قتل کیا گیا ہے، اور ریسٹورنٹ میں 5 مشتبہ افراد موجود ہیں۔

    مشتبہ نمبر 1: نیلی قمیض میں ملبوس شخص، جو ریستوران کے دائیں طرف کی میز پر بیٹھا ہے۔

    مشتبہ نمبر 2: جامنی رنگ کی قمیض میں ملبوس شخص، جو ریستوران کے سب سے درمیانی میز پر بیٹھا ہے۔

    مشتبہ نمبر 3: گلابی لباس میں ملبوس خاتون، جو ریستوران کے دائیں کونے کی میز پر بیٹھی ہے۔

    مشتبہ نمبر 4: سبز مائل رنگ کی قمیض میں ملبوس شخص، جو واش روم کے قریب بیٹھا ہے۔

    مشتبہ نمبر 5: ویٹر جو ریسٹورنٹ میں مشروبات اور کھانا پیش کر رہا ہے۔

    اگر آپ نے تصویر پر غور کر کے جواب ڈھونڈ لیا ہے تو ٹھیک، ورنہ نیچے اسکرول کریں:

    اگر آپ تصویر میں موجود پانچ مشتبہ افراد کو غور سے دیکھیں تو آپ قاتل کی شناخت کر سکتے ہیں، یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ قاتل ریستوران کے اندر موجود ہے:

    مشتبہ نمبر 4 کو غور سے دیکھیں تو بہت سے ایسے سراغ مل رہے ہیں جو اس بات کی نشان دہی کر رہے ہیں کہ وہ واش روم میں موجود خاتون کا قاتل ہے۔

    سراغ یہ ہیں:

    وہ بہت پریشان لگ رہا ہے۔

    وہ بیت الخلا کے قریب ہے۔

    اس کا چاقو غائب ہے۔

    اس کی شرٹ نیچے سے پھٹی ہوئی ہے۔

    اس کی قمیض کا ایک ٹکڑا مقتولہ کی مٹھی میں پھنسا ہوا ہے۔

    اس کی گردن پر خراش ہے۔

    تو اس تصویر پہیلی کا جواب یہ ہے کہ ملزم نمبر 4 نے خاتون کو ریسٹورنٹ کے واش روم میں قتل کیا ہے۔

  • کیا آپ یقین کریں گے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟

    کیا آپ یقین کریں گے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟

    آپ نے اس سے زیادہ چکرا دینے والا نظروں کا دھوکا کبھی نہیں کھایا ہوگا۔

    کیا آپ یقین کریں گے کہ اس تصویر میں مختلف رنگوں میں نظر آنے والے اے اور بی خانے ایک ہی رنگ کے ہیں؟ بہ ظاہر آپ کے لیے اس پر یقین کرنا بہت مشکل ہوگا۔

    آپٹیکل الوژن (یعنی جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں وہ ویسا نہیں ہے) ایک ایسی دل چسپ سرگرمی ہوتی ہے جو آپ کی آنکھوں کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی یہ چیلنج دیتی ہے کہ نظر آنے والی چیز حقیقت میں ویسی نہیں ہے۔

    انٹرنیٹ پر ایک نیا آپٹیکل الوژن وائرل ہو گیا ہے، جس میں چیک بورڈ (بساط) پر دو رنگوں میں چوکور خانے بنے ہوئے ہیں، یہ ہلکے اور گہرے سیاہ رنگ کے مربع ہیں، اور ایک اور چیز کا سایہ بھی ان خانوں پر پڑ رہا ہے۔

    ان میں دو خانوں میں انگریزی حروف اے اور بی لکھے گئے ہیں، لیکن دیکھنے والوں کے لیے یہ سوال چھوڑ رہا ہے کہ کیا بی کا خانہ بھی ویسے ہی ہلکے رنگ کا ہے جیسا کہ اے کا خانہ ہے؟

    ذرا غور سے دیکھیے، لیکن حقیقت بتانے سے قبل آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ یہ بصری وہم 1995 میں ایڈورڈ ایچ ایڈلسن نے بنایا تھا اور اسے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے دماغ اور ادراکی سائنسز کے شعبے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا گیا تھا۔

    تو آپ کا کیا خیال ہے، کیا مربع بی ہلکا ہے یا اے کی طرح گہرے رنگ کا ہے؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بی اے سے ہلکا ہے تو آپ بالکل غلط ہیں۔

    ہم آپ کو بتائیں کہ دونوں چوکور خانے ایک ہی رنگ کے ہیں، اوہ تو آپ کو یقین نہیں آ رہا ہے، تو نیچے یہ تصویر دیکھیں:

    حیران ہو گئے نا کہ یہ تو واقعی ایک ہی رنگ کے خانے ہیں!

  • اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟

    اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟

    اس تصویر میں چُھپے لوگوں کی درست تعداد بتانے کے لیے ایک ہی ٹِپ ہے، اسے کچھ دیر کے لیے غور سے دیکھیں۔

    تو شروع ہو جائیں، اگر ابھی تک آپ نے ٹھیک تعداد نہیں بوجھی، تو مزید غور کریں، یقیناً اس کے لیے آپ اپنی آنکھیں بھی میچ میچ کر دیکھ رہے ہوں گے، لیکن اسے ’غور سے دیکھنا‘ نہیں کہتے۔

    دیگر دل چسپ پہیلیوں کی طرح یہ بھی ایک نہایت دل چسپ پہیلی ہے، اسے آپ یقیناً تیز نگاہوں سے بوجھ سکتے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے صرف یہی کافی نہ ہو، اور آپ کو تیز دماغ کی بھی ضرورت پڑے۔

    اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟ آپ کا جواب آپ کی شخصیت کے بارے میں بھی اہم راز بتائے گا۔

    اگر آپ نے پہلی نظر میں چھپے لوگوں کو پہچان لیا، تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو بہت جلد مسائل کا حل نکال لیتے ہیں۔

    لیکن اگر آپ نے پہچاننے میں تھوڑی دیر کر دی ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہے جو محنت بہت کرتے ہیں لیکن کامیاب اس وقت ہوتے ہیں جب وقت نکل جاتا ہے۔

    تو ہم بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں کتنے لوگ ہیں:

    تین لوگ، ایک مرکزی شخص کا چہرہ، دوسری کان کے طور پر دکھائی دینے والی لڑکی اور تیسرا وہ بچہ جو اس شخص کی ناک کے طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

  • کیا آپ اس تصویر میں چھُپے اعداد درستگی سے بتا سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں چھُپے اعداد درستگی سے بتا سکتے ہیں؟

    اس تصویر میں چھُپے اعداد درستگی سے بتانے کے لیے ایک ہی ٹِپ ہے، اسے کچھ دیر کے لیے غور سے دیکھیں۔

    تو شروع ہو جائیں، اگر ابھی تک آپ نے ٹھیک نمبر نہیں بوجھے تو مزید غور کریں، یقیناً اس کے لیے آپ اپنی آنکھیں بھی میچ میچ کر دیکھ رہے ہوں گے، لیکن اسے ‘غور سے دیکھنا’ نہیں کہتے۔

    دیگر دل چسپ پہیلیوں کی طرح یہ بھی ایک نہایت دل چسپ پہیلی ہے، اسے آپ یقیناً تیز نگاہوں سے بوجھ سکتے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے صرف یہی کافی نہ ہو، اور آپ کو تیز دماغ کی بھی ضرورت پڑے۔

    دراصل کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ آنکھوں کی صلاحیت کی بجائے دماغ کی صلاحیت کام آتی ہے، یعنی آپ یادداشتوں سے کام لیتے ہیں، مثال کے طور پر اس تصویر میں موجود اعداد کو سمجھنے کے لیے آپ کو اعداد کی شکل اور بناوٹ کو سوچنا ہوگا۔

    کہتے ہیں کہ کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جو آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتا جاتی ہیں، تو سمجھ لیں یہ آپ کے امتحان کے لیے ایسی ہی ایک تصویر ہے۔

    اس تصویر میں 4 ہندسے ہیں، اگر آپ نے ان ہندسوں کو دس یا بیس سیکنڈ یا آدھے منٹ میں پہچان لیا، تو آپ کا شمار ذہین لوگوں میں ہو سکتا ہے۔

    اس تصویر میں موجود ہندسے یہ ہیں: 3708

  • تصویر پہیلی: دروازہ کس بٹن سے کھلے گا؟ بٹوہ کس نے چوری کیا؟

    تصویر پہیلی: دروازہ کس بٹن سے کھلے گا؟ بٹوہ کس نے چوری کیا؟

    روزہ مرہ زندگی میں ہم جب مختلف چیزیں دیکھتے ہیں، تو ہماری توجہ ان کی اچھائی، برائی یا کسی خامی کی طرف فوراً مبذول ہو جاتی ہے، اور ہم ایک دوسرے کی چیزوں مثلاً کپڑوں، بالوں کے اسٹائل وغیرہ پر بھی آسانی سے تنقید کر لیتے ہیں۔

    لیکن بعض اوقات جب ہم سے سنجیدہ معاملات میں تنقیدی جائزہ لینے کا کہا جاتا ہے تو اکثر ہم بڑی مشکل محسوس کرتے ہیں، مگر ہمارا فوکس یعنی توجہ کی صلاحیت اچھی ہو تو ہماری نگاہ کسی بھی سنجیدہ معاملے کی خوبی، خامی بھی تلاش کر لیتی ہے۔

    ہم اپنی تنقیدی صلاحیتوں کا تو روز استعمال کرتے ہیں، لیکن ذیل میں ہم پہیلیوں پر مبنی دو ایسی تصاویر پیش کر رہے ہیں، جنھیں پرکھنے کے لیے آپ کی نگاہِ تیز کے ساتھ ساتھ جنرل نالج یعنی عام معلومات کے ذخیرے کی بھی ضرورت ہوگی۔

    دروازہ کس بٹن سے کھلے گا؟

    آپ نے ان تصاویر میں موجود کسی غلطی کی تلاش نہیں کرنی ہے، جیسا کہ آپ سے عموماً تصویر پہیلی میں کہا جاتا ہے، بلکہ ان میں سے ایک تصویر ایسی ہے جس میں گھروں کی سیفٹی کے لیے الیکٹرانک سسٹم پر مبنی ایک پہیلی دی گئی ہے۔

    آپ نے اس تصویر کو بغور دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ دروازہ کھولنے کے لیے کون سا بٹن دبانا چاہیے؟ یعنی کس بٹن سے دروازہ کھلے گا؟

    دوسری تصویر یہ ہے، جس میں ایک گروسری اسٹور کا منظر ہے، اور یہاں انسانوں پر مبنی چار مختلف آپشنز ہیں، اور آپ نے ان میں ایک چور کو تلاش کرنا ہے، اس چور نے کسی کا بٹوہ چرایا ہے، اور چور ان ہی میں سے ایک ہے۔

    بٹوہ کس نے چوری کیا؟

    خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کی دیکھ بھال میں لگی تھیں، چوری اس نے نہیں کی۔ نوجوان نے بتایا کہ وہ تو کیمرے سے تصاویر لے رہا تھا میں نے چوری نہیں کی۔ کاؤنٹر والی لڑکی نے کہا کہ میں اگلے کسٹمر کی مدد کر رہی تھی۔ پائلٹ کے کپڑوں میں ملبوس آخری شخص نے کہا کہ میری نگاہ کم زور ہے، اس نے تو کچھ نہیں دیکھا۔

    ان تصویری پہیلیوں کا درست جواب آپ کو ذہین ثابت کر سکتا ہے، تو کیا ہے آپ کا جواب؟

    جواب دیکھیں

    دروازہ اس بٹن سے کھلے گا

    یہ ہے چور جس نے پائلٹ کی وردی پہنی ہے لیکن اس کو یہ نہیں پتا کہ پائلٹ کی نظر کم زور نہیں ہو سکتی، ورنہ وہ پائلٹ نہیں بن سکتا۔