Tag: پہیلی

  • اس تصویر میں کتنے افراد دکھائی دے رہے ہیں؟

    اس تصویر میں کتنے افراد دکھائی دے رہے ہیں؟

    تحریری و تصویری پہیلیاں دماغی مشق ہیں اور دماغ کو فعال کرتی ہیں، آج ہم آپ کو ایسی ہی ایک تصویری پہیلی دکھانے جارہے ہیں۔

    اوپر دی گئی تصویر کو دیکھ کر بتائیں کہ اس دفتری کمرے میں کتنے لوگ موجود ہیں اور جان لیں کہ بہت کم لوگ ہی اس کا درست جواب دے سکیں گے۔

    تصویر میں کرسیوں اور کمپیوٹرز سے بھرے اس کمرے میں بظاہر کوئی شخص نظر نہیں آرہا مگر یہاں کافی تعداد میں لوگ موجود ہیں، آپ کو غور سے دیکھ کر بتانا ہے کہ ان لوگوں کی تعداد کتنی ہے۔

    اس کا اندازہ آپ کو میزوں پر رکھی مختلف اشیا سے لگانا ہوگا۔

    کیا آپ کو جواب معلوم ہوگیا؟

    اس کا صحیح جواب ہے۔۔

  • اس تصویر میں کیا غلطیاں چھپی ہیں؟

    اس تصویر میں کیا غلطیاں چھپی ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غیر دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا یا کوئی پہیلی بوجھنا ہے۔

    اسی لیے آج ہم آپ کو ایک آسان سی پہیلی بتانے جارہے ہیں جس کا جواب تو نہایت آسان ہے تاہم اسے بوجھنے میں آپ کے دماغ کو محنت کرنی پڑے گی۔

    ویڈیو گیم کھیلتی اس بچی کی تصویر میں 3 غلطیاں ہیں اور وہ غلطیاں آپ کو ڈھونڈنی ہوں گی۔

    کیا آپ کو جواب مل گیا؟ ایک بار پھر غور سے دیکھ لیں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

  • اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟

    اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟

    اس تصویر میں چُھپے لوگوں کی درست تعداد بتانے کے لیے ایک ہی ٹِپ ہے، اسے کچھ دیر کے لیے غور سے دیکھیں۔

    تو شروع ہو جائیں، اگر ابھی تک آپ نے ٹھیک تعداد نہیں بوجھی، تو مزید غور کریں، یقیناً اس کے لیے آپ اپنی آنکھیں بھی میچ میچ کر دیکھ رہے ہوں گے، لیکن اسے ’غور سے دیکھنا‘ نہیں کہتے۔

    دیگر دل چسپ پہیلیوں کی طرح یہ بھی ایک نہایت دل چسپ پہیلی ہے، اسے آپ یقیناً تیز نگاہوں سے بوجھ سکتے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے صرف یہی کافی نہ ہو، اور آپ کو تیز دماغ کی بھی ضرورت پڑے۔

    اس تصویر میں کتنے لوگ موجود ہیں؟ آپ کا جواب آپ کی شخصیت کے بارے میں بھی اہم راز بتائے گا۔

    اگر آپ نے پہلی نظر میں چھپے لوگوں کو پہچان لیا، تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو بہت جلد مسائل کا حل نکال لیتے ہیں۔

    لیکن اگر آپ نے پہچاننے میں تھوڑی دیر کر دی ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہے جو محنت بہت کرتے ہیں لیکن کامیاب اس وقت ہوتے ہیں جب وقت نکل جاتا ہے۔

    تو ہم بتاتے ہیں کہ اس تصویر میں کتنے لوگ ہیں:

    تین لوگ، ایک مرکزی شخص کا چہرہ، دوسری کان کے طور پر دکھائی دینے والی لڑکی اور تیسرا وہ بچہ جو اس شخص کی ناک کے طور پر دکھائی دے رہا ہے۔

  • کیا آپ اس تصویر میں چھُپے اعداد درستگی سے بتا سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں چھُپے اعداد درستگی سے بتا سکتے ہیں؟

    اس تصویر میں چھُپے اعداد درستگی سے بتانے کے لیے ایک ہی ٹِپ ہے، اسے کچھ دیر کے لیے غور سے دیکھیں۔

    تو شروع ہو جائیں، اگر ابھی تک آپ نے ٹھیک نمبر نہیں بوجھے تو مزید غور کریں، یقیناً اس کے لیے آپ اپنی آنکھیں بھی میچ میچ کر دیکھ رہے ہوں گے، لیکن اسے ‘غور سے دیکھنا’ نہیں کہتے۔

    دیگر دل چسپ پہیلیوں کی طرح یہ بھی ایک نہایت دل چسپ پہیلی ہے، اسے آپ یقیناً تیز نگاہوں سے بوجھ سکتے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے صرف یہی کافی نہ ہو، اور آپ کو تیز دماغ کی بھی ضرورت پڑے۔

    دراصل کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ آنکھوں کی صلاحیت کی بجائے دماغ کی صلاحیت کام آتی ہے، یعنی آپ یادداشتوں سے کام لیتے ہیں، مثال کے طور پر اس تصویر میں موجود اعداد کو سمجھنے کے لیے آپ کو اعداد کی شکل اور بناوٹ کو سوچنا ہوگا۔

    کہتے ہیں کہ کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جو آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتا جاتی ہیں، تو سمجھ لیں یہ آپ کے امتحان کے لیے ایسی ہی ایک تصویر ہے۔

    اس تصویر میں 4 ہندسے ہیں، اگر آپ نے ان ہندسوں کو دس یا بیس سیکنڈ یا آدھے منٹ میں پہچان لیا، تو آپ کا شمار ذہین لوگوں میں ہو سکتا ہے۔

    اس تصویر میں موجود ہندسے یہ ہیں: 3708

  • گاڑی کی اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

    گاڑی کی اس تصویر میں کیا گڑبڑ ہے؟

    پہیلیاں بوجھنا دماغی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس سے دماغ فعال ہوتا ہے، ماہرین کے مطابق اپنے ذہن کو مشکل میں ڈالنے والی پہیلیاں بوجھتے رہنا چاہیئے۔

    تصویری پہیلیاں انسان کی ذہنی صلاحیتوں کو پرکھنے اور ان کو بہتر بنانے کے لیے فائدے مند ثابت ہوتی ہیں، اس لیے آج ہم ایک پہیلی لائے ہیں جو آپ کی ذہنی قابلیت کو ٹیسٹ کرے گی۔

    اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور چھپے ہوئے راز کو تلاش کریں کہ اس پرانی نظر آنے والی گاڑی میں ایسی کیا بات ہے جس کو تلاش کرنا اتنا مشکل ہے۔

    اگر آپ تھوڑا غور کریں تو آپ درست جواب تک پہنچ سکتے ہیں۔

    اس کا جواب یہ ہے کہ کار کی ایک ہیڈ لائٹ بالکل ٹھیک ہے لیکن دوسری ہیڈ لائٹ میں کچھ گڑ بڑ ہے، کار کی دوسری ہیڈ لائٹ میں کار کے مالک نے ایک بوتل کاٹ کر لگائی ہے جسے دیکھ کر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ یہ بوتل ہے یا پھر ہیڈ لائٹ۔

  • کیا آپ اس تصویر میں چوزہ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں چوزہ ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    بغور مشاہدہ کرنے کی عادت زندگی میں بہت آسانیاں پیدا کرسکتی ہے، اس سے نہ صرف آگے آنے والی صورتحال کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے بلکہ دماغ بھی تیز ہوتا ہے۔

    تو مندرجہ ذیل تصویر بھی ایسی ہی ہے جسے آپ نے بغور دیکھنا ہے۔

    اس تصویر میں ایک چوزہ چھپا ہوا ہے، آپ کو اسے تلاش کرنا ہے۔

    کیا آپ اسے ڈھونڈ سکے؟

    اگر آپ نہیں ڈھونڈ سکے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اس تصویر کو بغور دیکھنے میں ناکام رہے۔

  • اس تصویر میں‌ سب نقلی بس ایک چیز اصلی، پہچانیں کیا؟

    اس تصویر میں‌ سب نقلی بس ایک چیز اصلی، پہچانیں کیا؟

    پہیلیاں بوجھنا اور چیزوں کو دوسری نگاہ سے دیکھنا ایک اچھی دماغی ورزش ہوسکتی ہے جو دماغ کو فعال رکھتی ہے، آج ہم آپ کو ایسا ہی ایک معمہ بتانے جارہے ہیں۔

    زیر نظر ویڈیو میں میز کے اوپر ایک نوٹ بک، کیمرہ، شیشہ، ریوبک کیوب، ٹوپی اور بلی کی فریم شدہ تصویر رکھی ہے۔

    ویڈیو دیکھنے پر آپ کو لگے گا کہ یہ سب کچھ اصلی ہے، تاہم جیسے ہی ان شیا کی سمت تبدیل کی جائے گی آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ یہ ایک بصری دھوکا ہے۔

    میز پر صرف ایک ہی اصلی شے موجود ہے جس کا علم جلد ہی آپ کو ہوجائے گا۔

    اس ویڈیو کو یوٹیوب پر 75 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

  • اس تصویر میں بچے کی ماں کون سی ہے؟

    اس تصویر میں بچے کی ماں کون سی ہے؟

    انٹرنیٹ پر اکثر اوقات ایسی تصاویر وائرل ہوجاتی ہیں جن میں کوئی گڑبڑ یا معمہ چھپا ہوتا ہے۔

    یہاں موجود تصویر بھی ایسی ہی ہے جسے دیکھ کر آپ کو یہ بتانا ہے کہ بچے کی ماں کون سی ہے۔

    تصویر میں 2 خواتین ہیں اور درمیان میں ایک بچہ فرش پر بیٹھا کھیل رہا ہے۔

    کیا آپ جان سکے کہ کون سی خاتون بچے کی ماں ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہے کہ بائیں جانب والی خاتون کیونکہ بچے کا منہ ان کی طرف ہے تو آپ کا جواب بالکل غلط ہے۔

    درست جواب ہے، بائیں جانب بیٹھی خاتون بچے کی ماں ہے، اس حوالے نے تصویر بنانے والے نے نہایت ٹھوس وضاحت پیش کی ہے۔

    بائیں جانب بیٹھی خاتون خاصی مشکل اور پریشانی کے عالم میں اپنے پاؤں بچا کر بیٹھی ہیں جبکہ بائیں جانب بیٹھی خاتون کافی پرسکون ہیں اور بچے کی طرف متوجہ ہیں۔

  • پہیلی بوجھیں: چوری کے بعد پولیس نے گھر کی مالکن کو کیوں گرفتار کیا؟

    پہیلی بوجھیں: چوری کے بعد پولیس نے گھر کی مالکن کو کیوں گرفتار کیا؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا یا کوئی پہیلی بوجھنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک ملزم کی گرفتاری کا معاملہ بتا رہے ہیں جس میں آپ کو بتانا ہے کہ پولیس نے ملزم کو کیسے پکڑا۔

    امریکا میں چوری کی ایک واردات میں پولیس نے ان خاتون کو دھر لیا جو اپنے گھر سے آرہی تھیں۔

    ایک سرد صبح جب ہر شے برف سے ڈھکی ہوئی تھی، پولیس کو چوری کی اطلاع ملی اور وہ جائے وقوع پر پہنچی تو انہیں وہاں ایک خاتون دکھائی دیں۔

    خاتون نے ایک گھر کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ وہ ان کا گھر ہے اور وہ کچھ ضروری سامان لینے باہر نکلی ہیں۔

    لیکن جب پولیس نے غور کیا تو انہی خاتون کو مجرم پایا اور انہیں گرفتار کرلیا، کیا آپ تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ پولیس نے ان خاتون کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟

    دراصل پولیس نے جب برف پر قدموں کے نشانات کا جائزہ لیا تو انہوں نے دیکھا کہ خاتون کے قدموں کے نشانات دروازے کے بجائے کھڑکی سے شروع ہورہے ہیں۔

    اس کا واضح مطلب یہ تھا کہ خاتون کھڑکی کے راستے باہر آئیں، اور اس کی ضرورت انہیں اس لیے پڑی کیونکہ انہوں نے کھڑکی کے راستے اس گھر میں نقب لگائی اور چوری کر کے اسی راستے سے واپس آگئیں، جبکہ پولیس کو دھوکا دینے کے لیے انہوں نے اس گھر کو اپنا گھر بتایا۔

  • سترہویں صدی کی پینٹنگ بیچنے والے مصور کی جعلسازی کیسے ناکام ہوئی؟

    سترہویں صدی کی پینٹنگ بیچنے والے مصور کی جعلسازی کیسے ناکام ہوئی؟

    جھوٹ پکڑنے کے لیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہوتی، اگر کامن سینس سے کام لیا جائے اور بغور مشاہدے کی عادت ڈال لی جائے تو کسی کا بھی جھوٹ باآسانی پکڑا جاسکتا ہے۔

    آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک مصور کے جھوٹ کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو اگر اپنے مقصد میں کامیاب رہتا تو کسی شخص کو بھاری مالی نقصان پہنچا سکتا تھا، آپ کو اس مصور کا جھوٹ پکڑنے کی کوشش کرنی ہے۔

    اس مصور کو پیسوں کی ضرورت تھی، اس نے اخبار میں ایک اشتہار دیا کہ اس کے پاس سترہویں صدی کی ایک پینٹنگ ہے جو وہ اپنے مالی حالات کی وجہ سے فروخت کرنا چاہتا ہے۔

    اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد کئی افراد نے اس سے رابطہ کیا جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل تھا۔

    پولیس افسر نے اس پینٹنگ کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور جب وہ اس فن پارے کو دیکھنے کے لیے پہنچا تو اس نے چند لمحوں میں جان لیا کہ مصور جھوٹ بول رہا ہے۔ پینٹنگ سترہویں صدی کی نہیں تھی بلکہ خود مصور کی بنائی ہوئی تھی جو وہ جھوٹ بول کر فروخت کرنا چاہ رہا تھا۔

    کیا آپ جانتے ہیں پولیس افسر نے مصور کا جھوٹ کیسے پکڑا؟

    اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو علم ہوگا کہ پینٹنگ میں الیکٹرک پولز اور تاریں موجود ہیں، سترہویں صدی میں بجلی کی تاروں تو کیا بجلی کا ہی وجود نہیں تھا۔ پولیس افسر کے بغور دیکھنے کے بعد مصور کے جھوٹ کا پول کھل گیا اور وہ ایک بڑی رقم لوٹنے میں ناکام رہا۔