Tag: پہیلی

  • پہیلی: کیا اس تصویر میں کوئی غلطی موجود ہے؟

    پہیلی: کیا اس تصویر میں کوئی غلطی موجود ہے؟

    آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ عام طور پر ہماری نگاہوں سے چیزوں کی خامیاں مشکل ہی سے چھپتی ہیں، ہماری نگاہِ رسا فوری طور پر نقص پکڑ لیتی ہے۔

    ایک دوسرے کے لباس اور بالوں کے اسٹائل وغیرہ پر بھی ہم تنقید تو رسان سے کر لیتے ہیں، لیکن آئیے اپنی یہ صلاحیت اس تصویر پر آزما کر دیکھتے ہیں، کیا ہماری نگاہِ تیز اس تصویر میں موجود تکنیکی غلطی تک پہنچتی ہے یا نہیں۔

    لیکن سوال تو یہ بھی ہے کہ کیا اس تصویر میں کوئی نقص موجود ہے؟ کیا پتا موجود ہو، اگر آپ فوکس کریں گے، اور آنکھوں کے ساتھ ساتھ دماغ کی صلاحیت کو بھی آواز دیں گے تو عین ممکن ہے کہ باریک غلطی پکڑ ہی لیں۔

    آپ کو اس غلطی کو پکڑنے کے لیے جنرل نالج یعنی عام معلومات کے ذخیرے کی بھی ضرورت ہوگی۔

    اس تصویری پہیلی کا درست جواب آپ کو ذہین ثابت کر سکتا ہے، تو کیا ہے آپ کا جواب؟

    جواب دیکھیں

    غلطی یہ ہے

    تصویر میں آپ ایک پہاڑی علاقہ دیکھ رہے ہیں، جو برف سے ڈھکا ہوا ہے، سردی کا موسم ہے اور خوب برف باری ہوئی ہے۔

    تصویر پہیلی: دروازہ کس بٹن سے کھلے گا؟ بٹوہ کس نے چوری کیا؟

    ایسے میں ایک فیملی تفریح کرنے نکلی ہے، میاں بیوی اور دو پیارے سے بچے، اور ان کے ساتھ ان کا پالتو کتا۔ ایک بچہ چلڈرن کارٹ میں ہے، اور پیاری لڑکی نے اسنومین بنا کر اسے مفلر اور ٹوپی پہنا دی ہے۔

    تو غلطی یہ ہے کہ سردی کے موسم میں تتلیاں نہیں ہوتیں۔

  • اس تصویر میں چپلوں کی جوڑی تلاش کریں

    اس تصویر میں چپلوں کی جوڑی تلاش کریں

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا، کوئی پہیلی بوجھنا یا کسی چیز کو غور سے دیکھ کر اس کا مشاہدہ کرنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک تصویر دکھا رہے ہیں۔

    تصویر میں بے شمار چپلیں موجود ہیں، آپ نے غور سے انہیں دیکھنا ہے اور ان کی جوڑیاں تلاش کرنا ہے۔

    کیا آپ نے چپلوں کی جوڑیاں تلاش کرلیں؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ تمام جوڑیاں مکمل ہونے کے بعد صرف ایک چپل ایسی بچ جائے گی جس کا دوسرا پاؤں موجود نہیں، آپ نے اسی چپل کو الگ کرنا ہے۔

    کیا آپ نے تمام جوڑیاں مکمل کرلیں؟ ایک بار پھر غور سے دیکھ لیں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

  • کیا آپ تصویر میں موجود دوسری بلی ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    کیا آپ تصویر میں موجود دوسری بلی ڈھونڈ سکتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا، کوئی پہیلی بوجھنا یا کسی چیز کو غور سے دیکھ کر اس کا مشاہدہ کرنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک تصویر دکھا رہے ہیں۔

    تصویر میں بظاہر ایک بلی موجود ہے، لیکن اگر آپ غور کریں تو آپ کو دوسری بلی بھی یہیں کہیں دکھائی دے جائے گی۔

    بس آپ نے اسی بلی کو ڈھونڈنا ہے۔

    کیا آپ کو جواب مل گیا؟ ایک بار پھر غور سے دیکھ لیں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

    اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں جو اس کا جواب نہیں ڈھونڈ پائے تو یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ زیادہ تر افراد بلی کو ہی غور سے دیکھ کر اس کی دم کے پیچھے سے دوسری بلی برآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں، کم ہی افراد پس منظر پر غور کرتے ہیں۔

  • کیا آپ تصویر میں موجود غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

    کیا آپ تصویر میں موجود غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا، کوئی پہیلی بوجھنا یا کسی چیز کو غور سے دیکھ کر اس کا مشاہدہ کرنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک تصویر دکھا رہے ہیں، آپ کو بتانا ہے کہ اس تصویر میں کیا غلطی ہے۔

    تصویر میں ایک کلاس روم کا منظر ہے جہاں ٹیچر ایک طالب علم کو ڈانٹتی دکھائی دے رہی ہیں۔

    آپ نے اس تصویر کو غور سے دیکھ کر بتانا ہے کہ اس میں کیا غلطی ہے۔

    کیا آپ کو جواب مل گیا؟ ایک بار پھر غور سے دیکھ لیجیئے۔

    صحیح جواب ہے، پیچھے موجود دروازے کے قبضے الٹی سمت موجود ہیں، یعنی جس رخ پر دروازے کا ہینڈل ہے اسی رخ پر قبضے موجود ہیں۔

    اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں جو اس کا جواب نہیں ڈھونڈ پائے تو یہ کوئی پریشانی کی بات نہیں۔ زیادہ تر افراد ٹیچر اور طالبعلم کو ہی مرکز نگاہ بنائے رکھتے ہیں اور آس پاس ان کی نظر کم جاتی ہے۔

  • کیا آپ اس قتل کے مجرم کو پکڑنے میں امریکی پولیس کی مدد کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ اس قتل کے مجرم کو پکڑنے میں امریکی پولیس کی مدد کرسکتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا یا کوئی پہیلی بوجھنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک قتل کا کیس بتا رہے ہیں، جس میں قاتل کو پکڑنے کے لیے پولیس کی مدد کرنی ہے۔

    امریکا میں 4 دوست باقاعدگی سے سوانا (بھاپ) باتھ لینے کے لیے آتے ہیں، جب بھی وہ یہاں آتے ہیں ان کے ساتھ کچھ نہ کچھ سامان ضرور ہوتا ہے۔

    جیک ایک موسیقار ہے جو موسیقی سننے کے لیے اپنے ساتھ آئی پوڈ لاتا ہے۔ اسٹیو ایک بینکر ہے جو اپنے ساتھ صرف پانی یا جوس کا تھرماس لے کر آتا ہے۔ پیٹرک اور مائیکل وکیل ہیں جو اپنے ساتھ عدالتی دستاویزات لے کر آتے ہیں تاکہ انہیں پڑھا جائے۔

    ایک دن پولیس کو اطلاع ملتی ہے کہ ان میں سے ایک دوست پیٹرک قتل ہوچکا ہے، پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر تینوں دوستوں کو زیر تفتیش لے لیتی ہے۔

    پیٹرک کا قتل ایک تیز دھار آلے سے کیا گیا ہے لیکن پولیس کو وہاں ایسی کوئی شے نہیں ملتی۔ کیا آپ اصل قاتل تک پہنچنے میں پولیس کی مدد کرسکتے ہیں؟

    اگر نہیں تو ہم آپ کی اور پولیس کی مدد کیے دیتے ہیں۔

    قاتل دراصل اسٹیو ہے جو اپنے تھرماس میں تیز دھار برف ڈال کر لے آیا اور قتل کے بعد واپس اس ٹکڑے کو تھرماس میں ڈال دیا، جب تک پولیس پہنچی برف کا تیز دھار ٹکڑا پانی میں پگھل چکا تھا۔

  • کیا آپ اس تصویر میں موجود غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

    کیا آپ اس تصویر میں موجود غلطی پکڑ سکتے ہیں؟

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دماغ کو جتنا زیادہ کام کرنے پر مجبور کریں گے اتنا ہی وہ فعال ہوتا جائے گا۔ کم کام کرنے والا دماغ آہستہ آہستہ سست اور غیر فعال ہوتا جاتا ہے جس کا نتیجہ غائب دماغی کی صورت میں نکلتا ہے۔

    دماغ کو فعال کرنے کے لیے ماہرین چھوٹی چھوٹی مشقیں بتاتے ہیں جن میں سب سے آسان مشق حساب کے سوالات حل کرنا یا کوئی پہیلی بوجھنا ہے۔

    اسی لیے ہم آپ کے دماغ کی ورزش کے لیے آج آپ کو ایک تصویر دکھا رہے ہیں، آپ کو بتانا ہے کہ اس تصویر میں کیا غلطی ہے۔

    تصویر میں ایک ٹائیگر اور مرغی پہلو بہ پہلو تیراکی کرتے نظر آرہے ہیں، بوجھیں کہ اس تصویر میں کیا غلطی ہے؟

    کیا آپ کو جواب مل گیا؟ ایک بار پھر غور سے دیکھ لیجیئے۔

    صحیح جواب ہے کہ مرغیوں کے پروں کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ وہ زیادہ دیر تک تیر نہیں سکتیں، کسی بڑے دریا، سمندر یا تالاب میں ان کو چھوڑ دینا ان کی موت کے مترادف ہوگا کیونکہ زیادہ پانی میں وہ جلدی ڈوب جائیں گی۔

    البتہ تھوڑے سے جمع شدہ پانی میں وہ مختصر وقت کے لیے تیر سکتی ہیں۔

    دوسرا جواب یہ ہے، کہ اگر کوئی مرغی ماہر تیراک بھی ہو تو وہ ایک ٹائیگر کے ساتھ تیر کر کیوں اس کی خوراک بننا چاہے گی؟

  • کیا آپ اس معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

    کیا آپ اس معمے کو حل کرسکتے ہیں؟

    تصویری پہیلیوں کو حل کرنا ایک دماغی مشق ہے جو کبھی کبھی کر لینی چاہیئے، اس سے دماغ کی ورزش ہوجاتی ہے۔

    گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہیلی نے بھی لوگوں کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔

    یہ ایک تصویر ہے جس میں 7 بالٹیاں پائپس سے منسلک ہیں اور سب سے اوپر ایک نلکے سے پانی بہہ رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ سب سے پہلے کون سی بالٹی بھرے گی؟

    کچھ کو لگتا ہے کہ یہ چاروں کپ ایک ہی وقت میں بھریں گے، جبکہ اکثریت کے خیال میں 2 یا 7 وہ بالٹیاں ہیں جنھیں سب سے پہلے بھرنا چاہیئے۔

    کیا آپ نے اس کا جواب ڈھونڈ لیا؟ اگر نہیں تو جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

    بالٹی نمبر 4 کو جانے والا پائپ بند ہے، 5 کو جانے والا پائپ بھی بند ہے جبکہ 6 کی جانب جانے والا پائپ بھی بند ہے۔

    2 کے مقابلے میں ایک نمبر سے 3 کی جانب جانے والا پائپ نیچے ہے تو اس کا جواب ہے کہ 3 نمبر بالٹی سب سے پہلے بھرے گی، کیونکہ اس سے نکلنے والے دونوں پائپس بند ہیں۔

  • پہیلی: اس تصویر میں کتنے چہرے چھپے ہیں؟

    پہیلی: اس تصویر میں کتنے چہرے چھپے ہیں؟

    مختلف پہیلیاں اور معمے حل کرنا دماغ کے لیے بہترین ورزش ہوسکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغی طور پر فعال رہنے اور مختلف دماغی بیماریوں سے بچنے کے لیے مختلف دماغی مشقیں کرتے رہنا چاہیئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح جسم کو ورزشوں کی مدد سے چاک و چوبند رکھا جاتا ہے اسی طرح دماغ کو بھی چاک و چوبند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس سے کام لیا جائے۔

    اس کا سب سے آسان حل مختلف پہیلیاں بوجھنا، معمے حل کرنا اور حساب کی آسان مشقیں کیلکولیٹر کی مدد کے بغیر حل کرنا ہے۔

    دماغ کی اسی ورزش کے لیے یہاں آپ کو ایک مشق دی جارہی ہے۔

    نیچے موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں خاتون کے چہرے کے علاوہ کتنے چہرے چھپے ہوئے ہیں۔

    تصویر بشکریہ: برائٹ سائیڈ

    آپ کی آسانی کے لیے بتا دیں کہ چھپے ہوئے ان چہروں کی تعداد 4 ہے۔

    یہ چہرے تصویر میں بہت اچھے طریقے سے چھپائے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر افراد اس کا درست جواب بتانے سے قاصر رہے۔

    جواب آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

    تصویر بشکریہ: برائٹ سائیڈ
  • اس تصویر میں لڑکی کے کتنے چہرے ہیں؟

    اس تصویر میں لڑکی کے کتنے چہرے ہیں؟

    آج کل انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر گردش کر رہی ہیں جو انٹرنیٹ صارفین کو الجھا دیتی ہیں۔ یہ تصاویر بعض دفعہ واقعی ذہنی مشق کرنے پر مجبور کرتی ہیں، تو کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو وقت ضائع کرنے والی ہوتی ہیں۔

    آج ہم بھی آپ کو ایسی ہی ایک تصویر دکھانے جارہے ہیں جس میں آپ کو لڑکیوں کی درست تعداد معلوم کرنی ہوگی۔

    یہ تصویر اگر آپ غور سے دیکھیں تو باآسانی لڑکیوں کی صحیح تعداد جان جائیں گے۔

    اسی سے متعلق: اس تصویر میں کتنی لڑکیاں موجود ہیں؟

    تو آپ کے خیال میں یہ کتنے چہرے ہیں؟

    اکثر لوگوں نے اس کا جواب غلط دیا ہے آپ کیا جواب دیتے ہیں دیکھتے ہیں، اگر آپ کا جواب ہے 3 یا 4 ہے تو آپ بالکل غلط ہیں۔ درست جواب ہے صرف7 چہرے۔

  • پہیلی کا جواب تلاش کریں

    پہیلی کا جواب تلاش کریں

    اے آر وائی نیوز کے صارفین اچھی طرح سے واقف ہیں کہ ہم اُن کی دلچپسی کو دیکھتے ہر تھوڑے دن بعد نت نئی ذہنی آزمائشی تصویر لے کر آتے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے نت نئی پہیلیاں سامنے لانے کا مقصد اُن کی ذہنی آزمائش کو جانچنا ہوتا ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی میں ایک اور تصویر سامنے آئی کہ جس میں صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے وہ درست جواب تلاش کریں۔

    اس طرح کی پہیلیاں مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں کی جانب سے اس لیے پوچھی جاتی ہیں کہ صارفین اُن کے جواب بہت دلچسپی کے ساتھ تلاش کرتے ہیں۔

    بعض تصاویری پہیلیاں بظاہر تو بہت آسان دکھائی دیتی ہیں مگر جب ان کا جواب تلاش کرنے کے لیے بیٹھا جائے تو ہرسر چکرا کے رہ جاتا ہے۔

    مزید پڑھیں: دماغ گھما دینے والی تصویر، جواب تلاش کریں

    اسی طرح ایک نئی تصویری پہیلی سامنے آئی جس میں صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ جواب تلاش کریں کون سے ڈبے میں پانی بھرے گا۔؟

    اوپر نل سے پانی ٹپک رہا ہے اور نیچے 7 باکس موجود ہیں جنہیں ترتیب وار نمبر دیے گئے اور اسکوائرز کی طرف مختلف راستے جارہے ہیں، صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ وہ بتائیں کون سے باکس میں پانی بھر سکتا ہے۔

    اگر آپ ذہین ہیں تو ایک منٹ کے اندر تصویر کو غور سے دیکھ کر درست جواب تلاش کریں۔

    یہ بھی تلاش کریں: تصویر میں‌ چھپی تیسری شخصیت کو تلاش کریں

    یقینی طور پر آپ بھی تصویر یکھنے کے بعد درست جواب تلاش کرنے کے لیے راستے دیکھ رہے ہوں گے اور خیال ہوگا کہ فلاں نمبر کپ تک چائے پہلے پہنچ جائے گی۔

    کیا آپ نے درست جواب تلاش کیا؟ اگر نہیں تو نیچے والی تصویر کو  ایک بار پھر غور سے دیکھیں۔

    جی ہاں تین نمبر ہی باکس ایسا ہے جس میں پانی بھر جائے گا کیونکہ بقیہ کی طرف جانے والا راستہ بند ہے اور 7 نمبر کا ڈبہ نیچے سے کھلا ہوا ہے جس میں پانی جمع نہیں ہوسکتا۔

    سرخ دائروں سے راستے بندش اور سوراخ کی نشاندہی کی گئی جبکہ سرخ لائن سے پانی بھرنے والا باکس دکھایا گیا۔

    کیا آپ درست جواب تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، کمنٹس میں ضرور بتائیں۔