کراچی (14 جولائی 2025) : ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ، 19 جولائی کو ملک میں کہیں کوئی سپلائی یا گاڑی نہیں چلے گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 19 جولائی کو ملک بھرمیں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔
صدر کراچی گڈز کیریئر ملک شیر خان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ برادری تاجروں کیساتھ ہے ۔ 19 جولائی کو ملک میں کہیں کوئی سپلائی یا گاڑی نہیں چلے گی۔
جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ فوری انکم ٹیکس سےمتعلق5مطالبات منظور کریں توہڑتال واپس لیں گے،وزیر خزانہ کراچی آکر بھی ہم سے ملاقات نہیں کررہے، ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا ہے ہم حکومت سے مذاکرات کریں گے۔
مزید پڑھیں : کراچی چیمبر آف کامرس کا ایف بی آر قوانین کے خلاف ہڑتال کا اعلان
یاد رہے کراچی چیمبر آف کامرس نے ایف بی آر قوانین کے خلاف 19 جولائی کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔
کراچی چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ 19 جولائی کو کاروبار مکمل بند رکھیں گے، ایف بی آر کے قانون 37 ڈبل اے، 37 بی کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا تھا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو مزید ہڑتالیں کی جائیں گی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی چیمبر بھی ہڑتال کریں گے، ایف بی آر کو جو اختیارات دیے گئے ہیں اس میں کاروبار ممکن نہیں۔