Tag: پیانو

  • فضا میں الٹا لٹک کر پیانو بجانے کی حیرت انگیز ویڈیو

    فضا میں الٹا لٹک کر پیانو بجانے کی حیرت انگیز ویڈیو

    میونخ: فضا میں الٹا لٹک کر پیانو بجانے کی ایک حیرت انگیز ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں پیانو نواز کو دل پذیر دھن بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں فضا میں الٹا لٹک کر ایک فنکار کی پیانو پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، پیانو کو ایک کرین سے فضا میں معلق کیا گیا تھا، جو زمین سے 10 فٹ اونچائی پر تھا۔

    دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو منفرد انداز میں پرفارم کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتے ہیں، ایسا ہی کارنامہ سوئس موسیقار آلین روش نے انجام دیا، انھوں نے دس فٹ اونچائی پر لٹک کر ایسی خوب صورت دُھنیں بکھیریں کہ حاضرین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آلین روش کرین سے لٹکے پیانو کو الٹا لٹک کر بجا رہے ہیں، اور نیچے بیٹھے آسمان کی طرف دیکھتے حاضرین اس انوکھی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    فضا میں تیرتے ’دریا‘ نے کیلیفورنیا کو ڈبو دیا، بڑی تباہی

    روش نے یہ کارنامہ 6 سینٹی گریڈ کی سخت سردی میں انجام دیا، انھوں نے ونٹر سولسٹس نامی دھن پر پرفارمنس دکھائی، اور یہ پرفارمنس ان کی ’پیانو ورٹیکل‘ آرٹ پروجیکٹ کا حصہ تھی۔

  • ڈراؤنے خوابوں سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟

    ڈراؤنے خوابوں سے چھٹکارا کیسے ممکن ہے؟

    ڈراؤنے خواب لوگوں کی نیندیں اڑا سکتے ہیں اور اگر کوئی شخص مستقل اس کا شکار ہو تو اس کے لیے سونا بہت مشکل ہوجاتا ہے جس سے اس کی صحت پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    سائنسدانوں نے ڈراؤنے اور بھیانک خوابوں سے چھٹکارے کے لیے پیانو کی دھن سنانے کا انوکھا طریقہ دیافت کرلیا۔

    ڈراؤنے خواب اکثر افراد کو جگائے رکھتے ہیں اور انہیں سکون سے سونے نہیں دیتے، یہ لوگ دیگر فراد کی طرح پرسکون اور گہری نیند نہیں لے پاتے بلکہ وہ نیند میں کسی انجانے خوف اور ڈراؤنے خواب کی وجہ سے جاگ جاتے ہیں، اس طرح وہ خوف میں مبتلا رہتے ہیں جس کا اثر براہ راست ان کی صحت پر پڑتا ہے۔

    سائنسدانوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک تحقیق کی جس میں ایسے 36 افراد کو شامل کیا گیا جو ڈراؤنے خواب دیکھا کرتے تھے جبکہ اس کے لیے انہوں نے 2 آسان سے علاج کے امتزاج سے حیرت انگیز نتائج حاصل کیے۔

    جنیوا یونیورسٹی اسپتال اور سوئٹزر لینڈ کی یونیورسٹی آف جنیوا کے ماہر نفسیات لیمپروس پیرو گامروس کا کہنا ہے کہ خوابوں میں محسوس ہونے والے جذبات کی اقسام اور ہماری جذباتی بہبود کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہوتا ہے۔

    اسی مشاہدے کی بنیاد پر انہیں خیال آیا کہ وہ لوگوں کے خوابوں کو جذبات سے جوڑ کر ان کی مدد کر سکتے ہیں۔

    اس تحقیق میں انہوں نے اسی طریقہ کار کو اختیار کر کے ڈراؤنے خوابوں میں مبتلا مریضوں کو جذباتی طور پر مضبوط اور انتہائی منفی خوابوں کی تعداد کو کم کرنے میں استعمال کیا۔

    اس تحقیق میں رضا کاروں کو اپنے ڈراؤنے خوابوں کو مثبت انداز میں لکھنے کو کہا گیا اور پھر سوتے وقت مثبت تجربات سے وابستہ دھنیں انہیں سنائی گئی، یہ عمل اس وقت تک دہراگیا جب تک ڈراؤنے خواب کا دورانیہ کم یا ختم نہیں ہوگیا۔

    تحقیق کے نتائج کے مطابق اگر انسان برے خوابوں کو مثبت انداز میں تحریر کرتا ہے پھر نیند میں اسی مثبت سوچ سے وابستہ دھنیں سنتا ہے اور پھر اسے تحریر میں لاتا ہے تو ایک وقت ایسا آتا ہے کہ خواب اس جذبات سے منسلک ہوجاتے ہیں جو مثبت ہوتے ہیں اور اس طرح ڈراؤنے خواب سے نجات حاصل کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

    تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ڈراؤنے خواب کا تعلق نیند کے معیارکا بہتر نہ ہونا یا اس میں خلل واقع ہونا، نیند کی کمی، کسی بیماری یا ادویات کے استعمال سے بھی ہوسکتا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈراؤنے خوابوں میں تیزی سے کمی دیکھی جس کے ساتھ ساتھ خواب بھی جذباتی طور پر زیادہ مثبت ہوتے گئے۔ یہ نتائج نیند کے دوران جذباتی عمل کے مطالعے اور نئے علاج کی ترقی دونوں کے لیے بہت امید افزا ہیں۔

    سائنسدانوں کے مطابق یہ طریقہ ڈراؤنے خوابوں کی تعدد اور شدت کو کم کر سکتا ہے، تاہم یہ علاج تمام مریضوں کے لیے مؤثر نہیں ہے۔

  • کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    کیا آپ نے پیانو پر باربی کیو تیار ہوتا دیکھا ہے؟

    باربی کیو بنانا ایک محنت طلب کام ہوسکتا ہے جس کے لیے کافی وقت درکار ہے، لیکن اگر باربی کیو اس طرح بنے کہ اس کے ساتھ ساتھ موسیقی بھی بجے تو کیسا لگے گا؟

    چین کے ایک شہری ہینڈی گینگ نے باربی کیو کی گرل کو پیانو سے منسلک کردیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرلنگ یونٹ کو پیانو کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔

    ہینڈی جب پیانو بجاتا ہے تو سیخیں گھومنے لگتی ہیں اور گوشت تیار ہونے لگتا ہے۔

    یہی نہیں بلکہ اس پورے سیٹ اپ کے نیچے پہیے لگے ہوئے ہیں جن پر بیٹھ کر ہینڈی پورے کمرے میں حرکت بھی کر رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس پر نہایت حیرت کا اظہار کیا اور مختلف تبصرے کیے۔

  • سعودی بچیاں پیانو بجانے لگیں

    سعودی بچیاں پیانو بجانے لگیں

    ریاض: سعودی اسکولوں میں حال ہی میں موسیقی کا مضمون شامل کردینے کے بعد 300 بچیوں نے پیانو بجانا سیکھ لیا۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی اسکولوں میں حال ہی میں موسیقی کا مضمون بھی شامل کردیا گیا ہے جس کے بعد جدہ کے ایک اسکول میں 300 بچیوں نے اس مضمون کے تحت پیانو بجانا سیکھا۔

    ان بچیوں نے نہایت شوق کے ساتھ پیانو کی کلاسیں لیں، ان میں سے 10 نے مہارت سے پیانو بجا کر سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔

    جدہ کے اس اسکول میں گٹار بجانا بھی سکھایا جارہا ہے، یہاں بھی ریکارڈ تعداد میں بچیوں نے دلچسپی ظاہر کی۔ مضمون کے استادوں ثامر خلیل اور عبیر بالبید نے بچیوں کو گٹار بجانا سکھایا۔

    اساتذہ نے پیانو کے ذریعے بچیوں کو میوزک سے متعارف کروایا اور نغمہ سازی کے ہنر سے روشناس کرایا۔ بچیوں کو پیشہ وارانہ انداز میں گٹار بجانے پر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

    ان بچیوں کو میوزک کی ابجد شارجہ میں امریکن یونیورسٹی کے کورس کے مطابق سکھائی گئی۔

  • پیانو بجانے والا انوکھا مرغا

    پیانو بجانے والا انوکھا مرغا

    کیا آپ نے کبھی کسی مرغے کو پیانو بجاتے دیکھا ہے؟

    امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر جرمن ٹاؤن میں موجود انوکھا مرغا پیانو بجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    وہ امریکا کے قومی نغمے ’امریکا دا بیوٹی فل‘ کی دھن پیانو پر نہایت شاندار انداز سے بجاتا ہے اور اس مقصد کے لیے اپنی چونچ کا استعمال کرتا ہے۔

    جوگو نامی اس مرغے کی تربیت اس کے مالک نے کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اس نے مرغے پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا، بلکہ اسے انعام حاصل کرنے کی ترغیب دی جس کے باعث صرف 2 ہفتوں میں مرغا یہ دھن بجانا سیکھ گیا۔

    آئیں آپ بھی مرغے کی انوکھی صلاحیت سے لطف اندوز ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیانو بجانے کا ماہر 5 سالہ ننھا فنکار

    پیانو بجانے کا ماہر 5 سالہ ننھا فنکار

    آپ نے بے شمار باصلاحیت فنکاروں کو دیکھا ہوگا جو گٹار، پیانو یا کوئی اور آلہ موسیقی بجانے کی شاندار صلاحیت رکھتا ہوگا۔

    آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک پیانسٹ سے ملواتے ہیں جس کی عمر صرف 5 سال ہے۔

    piano-4

    ایوان لے امریکی شہر کیلیفورنیا میں رہائش پذیر ہے۔ وہ حیران کن صلاحیتوں کا مالک بچہ ہے۔ ابتدا میں جب وہ کوئی اچھی دھن سنتا تو ایک بار سننے کے بعد ہی وہ اسے یاد ہوجاتی اور وہ اسے گنگنانے لگتا۔

    piano-3

    صرف 3 سال کی عمر میں اس نے پیانو بھی بجانا شروع کردیا اور پیانو پر اپنی پسندیدہ دھنیں بجا کر سب کو حیران کردیا۔

    اس کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے اس کے والدین نے اسے باقاعدہ پیانو بجانے کی تربیت دلوانی شروع کی اور 5 سال کی عمر میں وہ خود اپنی موسیقی تخلیق کرنے لگا۔

    ایوان اب تک کئی ٹی وی پروگرامز میں پرفارم کرچکا ہے۔ پیانو پر اس کی ننھی ننھی انگلیاں اس قدر ماہرانہ انداز میں حرکت کرتی ہیں کہ سب ہی دنگ رہ جاتے ہیں۔