Tag: پیدائش

  • جاپان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    جاپان میں شرح پیدائش 125 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    جاپان میں شرح پیدائش میں اضافے کے لیے کی جانے والی تمام تر کوششوں کے باوجود شرح پیدائش ایک سو پچیس سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    جاپان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شرح میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے تمام تر اقدامات اور کوششوں کے باوجود مسلسل نویں سال شرح پیدائش میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    جاپان میں سال 2024 کے مقابلے میں بھی پانچ فیصد کم ہے جب 7 لاکھ 20 ہزار نو سو اٹھاسی بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی تھیں، شرح پیدائش میں سالہہ سال گراوٹ کے باعث جاپان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، جاپان میں تقریباً تیس فیصد آبادی پہلے ہی 65 سال سے زیادہ عمر کی ہے۔

    واضح رہے کہ کئی ممالک میں شرح پیدائش سست روی کا شکار ہے لیکن جاپان میں یہ مسئلہ خاص طور پر سنگین ہے جہاں حالیہ دہائیوں کے دوران متوقع عمر میں اضافے کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی مدد کے لیے افرادی قوت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مختلف اقدامات کی کوشش کر رہی ہے ، جن میں بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات میں اضافہ، ہاؤسنگ سبسڈی کی پیش کش اور یہاں تک کہ شادی اور بچے پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کے ذریعے چلائی جانے والی ڈیٹنگ ایپ کا آغاز بھی شامل ہے۔

  • زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش، نام بھی بتا دیا

    پاکستان کی اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے، تصاویر میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial)

    زینب عباس نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’لائف اپڈیٹ: نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشی لے کر آیا ہے۔‘

    خیال رہے کہ سال 2019 میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور حمزہ کاردار رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ 2023 کے ورلڈ کپ پریزینٹرز پینل میں شامل زینب عباس کےخلاف بھارت میں بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی، بھارتی وکیل نےالزام لگایا تھا کہ زینب نے ہندو مذہب اور بھارت کےخلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔

    بعدازاں زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا تھا اور وہ دبئی چلی گئی تھیں۔

  • پیدائش، شادی، انتقال کے سرٹیفکیٹ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے مشروط

    پیدائش، شادی، انتقال کے سرٹیفکیٹ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے مشروط

    پشاور: پیدائش، شادی، اور انتقال کے سرٹیفکیٹس پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے مشروط کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پیدائش، شادی اور انتقال کے سرکاری سرٹیفکیٹ اب پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جانے پر ہی دیے جائیں گے۔

    اس سلسلے میں پشاور میں 7 تحصیلوں کو ڈپٹی کمشنر کی جانب سے احکامات پر عمل درآمد کا مراسلہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ضلعی صحت دفتر سے پولیو ویکسین پلانے کا تصدیقی سرٹیفیکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    مراسلے میں حکام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں والدین بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکاری ہیں، پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے انکاری والدین کو پابند کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس ملک میں پولیو وائرس کے اب تک 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 26 کا تعلق بلوچستان سے ہے، جب کہ خیبر پختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ملک میں 411 پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں چلائی گئی انسدادِ پولیو مہمات کے نتائج خاطر خواہ برآمد نہیں ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دس برسوں کے دوران نصف پولیو کیس خیبر پختونخوا سے سامنے آئے ہیں، کے پی سے 207، سندھ سے 92 پولیو کیس، بلوچستان سے 80، پنجاب سے 30، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا، جب کہ آزاد کشمیر سے کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

  • اداکارہ صبا فیصل کے ہاں پوتے کی پیدائش

    اداکارہ صبا فیصل کے ہاں پوتے کی پیدائش

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل کے گھر خوشی کی خبر آگئی، ان کے ہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے پوتے کی پیدائش کی خبر شیئر کی ہے، اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو انکی بہو نیشا طلعت کی گود بھرائی کی ہے۔

    ویڈیو میں صبا فیصل کے پوتے کی 2 تصاویر کو ایڈٹ کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کے یہاں پوتے کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ نے اپنے پوتے کا نام محمد حذیفہ ارسلان رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

    اداکارہ صبا فیصل نے کیپشن میں لکھا کہ ’ آج ماشااللہ میں اور فیصل اپنے تیسرے پوتے کے دادا دادی بن گئے، ارسلان نشا اور محمد حذیفہ ارسلان کو اپنی دعا میں یاد رکھیں ‘۔

    سوشل میڈیا پر پوتے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہی ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ صبا فیصل کے بیٹے اداکار ارسلان فیصل اور نشاط طلعت اسی سال جنوری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیو اور تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    To Read Movie Reviews in Urdu- Click Here

  • کبیروالا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

    کبیروالا: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش

    پنجاب کی تحصیل خانیوال سٹی کبیروالا میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کبیروالا میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، بچوں میں تین بیٹے اور بیٹی شامل ہیں، 4 بچوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی نہال ہوگئے، والد بھی چار نونہالوں کی خاطر تواضع میں مصروف ہے۔

    والد اسرار حسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ پاک نے مہربانی کی ہے، مجھے یکمشت چار بچوں سے نوازا ہے، یہ خوشخبری علاقے میں خوشیوں کا باعث بنی ہے اور اہل علاقہ خبر سنتے ہی اسرار حسین کے گھر مٹھائی لے کر پہنچ گئے۔

    اس سے پہلے اسرار حسین ایک بیٹے کا باپ ہے اب مجموعی طور پر اسرار حسین چار بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ ہے۔

  • اداکار فہد شیخ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

    اداکار فہد شیخ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

    پاکستان انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکار فہد شیخ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے، اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتانا ہے کہ اُن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

    اداکار نے اپنے اور اپنی بیٹی کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اور پھر ہم چار ہو گئے۔‘

    اداکار فہد  نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ کے فضل سے ہمیں رحمت نصیب ہوئی ہے جس کا نام ایزل فہد شیخ  رکھا ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

    یاد رہے کہ فہد شیخ کی 2012 میں نامور پاکستانی اداکارہ شاہدہ مِنی کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی، فہد شیخ اور اُن کی اہلیہ مہرین اب دو بچوں کے والدین بن گئے ہیں، اس سے قبل اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ فہد شیخ نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں فہد شیخ کی اہلیہ (اریج) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ فہد شیخ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’دانش‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔

     

  • منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

    منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش

    پاکستان کے معروف اداکاہ و اداکار ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایمن اور منیب بٹ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام’ میرال خان‘ رکھا ہے۔

    شادی کی سالگرہ: ایمن خان اور منیب بٹ کی تصویر وائرل

    اداکارہ منال خان نے دوسری بار خالہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ 7 اگست کی رات 3 بجکر 4 منٹ پر امل کے گھر میں ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے جس کا نام میرال منیب رکھا ہے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

    خیال رہے کہ اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے اب تک ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی نوزائیدہ بیٹی کی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔

    ایمن خان کی منیب بٹ کے ساتھ تصویر کے چرچے

    واضح رہے کہ ایمن خان اور اداکر منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا۔

  • ’اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا‘ فواد عالم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ’اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا‘ فواد عالم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    فواد عالم نے سوشل میڈیا پر نومولود بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی ہے۔

    ’نہ چھیڑ ملنگا نوں‘ فواد عالم کی تصاویر وائرل

    فواد عالم نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا، اللہ نے رحمتوں کے بعد نعمت سے بھی نواز دیا ہے‘ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fawad Alam (@iamfawadalam)

    واضح رہے کہ 2011 میں فواد عالم نے سمرین فواد سے شادی کی تھی، 2018 میں فواد عالم کو اللہ نے بیٹی کی رحمت سے نواز ا جس کا نام فاطمہ ہے۔

  • اداکارہ گوہر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اداکارہ گوہر خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ممبئی: بھارتی اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    ٹی وی شو بگ باس کی سابقہ اُمیدوار گوہر خان نے انسٹاگرام  پر مداحوں کو بتایا کہ  کہ ان کے ہاں بیٹے نے جنم لیا ہے۔

    اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے بیٹے کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں 10 مئی کو بیٹا پیدا ہوا ہے۔

    گوہر خان نے کہا کہ بیٹے کے آنے کے بعد ہمیں ملوم ہوا کہ حقیقی معنوں میں خوشی کسے کہتے ہیں، اس خوشخبری کے بعد کے آتے ہی گوہر خان اور ان کے شوہر کو سابھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ گوہر خان 25 دسمبر 2020 کو مشہور بھارتی میوزک کمپوزر اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے ماں بننے کا اعلان کیا تھا۔

  • معروف ماڈل آمنہ بابر کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف ماڈل آمنہ بابر کے گھر بیٹی کی پیدائش

    معروف ماڈل آمنہ بابر کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، آمنہ رواں برس فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    26 سالہ ماڈل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی پیدائش کے بارے میں بتایا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ بیٹی کا نام ناز آفرین رکھا گیا ہے۔

    آمنہ نے اپنی اور بچی کی خیریت کی اطلاع بھی دی جبکہ انہوں نے جلد ہی بیٹی کی تصویر جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

    آمنہ کی پوسٹ کے بعد انڈسٹری کے دیگر افراد اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کا جوڑے نے جواب بھی دیا۔

    خیال رہے کہ آمنہ بابر نے سنہ 2010 میں ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا۔ ماڈلنگ میں اپنا نام بنانے اور کئی ایوارڈز جیتنے کے بعد رواں برس فروری میں انہوں نے اچانک شادی کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    Love,laughter and happily ever after. 👰🏻🤵#Married

    A post shared by Amna Babar (@amnababer) on

    فی الوقت آمنہ شوبز انڈسٹری سے دور ہیں اور اپنی گھریلو مصروفیات میں مشغول ہیں۔