Tag: پیرآباد تھانہ

  • مقابلے میں نادر مگسی کی ہلاکت پر ایس ایچ او پیرآباد کے خلاف مقدمہ درج

    مقابلے میں نادر مگسی کی ہلاکت پر ایس ایچ او پیرآباد کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: شہر قائد کے علاقے پیر آباد میں سیاسی کارکن کو مقابلے میں مارنے پر پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سیاسی کارکن نادر مگسی کی ہلاکت پر تھانہ پیر آباد میں پولیس افسران و اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او پیر آباد سمیت پولیس پارٹی کے خلاف درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق سیاسی کارکن نادر مگسی 4 مقدمات میں نامزد اور 2 کیسز میں مفرور تھا، ایس ایچ او پیر آباد پر الزام ہے کہ انھوں نے ملزم کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا۔

  • دن دہاڑے گھر کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری (ویڈیو)

    دن دہاڑے گھر کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری (ویڈیو)

    کراچی: شہر قائد میں موٹر سائیکل چوری کی ایک اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں، پیر آباد تھانے کے علاقے فرنٹئیر کالونی 2 میں دن دہاڑے گھر کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کی واردات کی گئی۔

    واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے، جس میں موٹر سائیکل لفٹر کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

    پیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی یہ واردات 20 اگست کو سہ پہر کی گئی تھی، رحمانی محلے کی ایک گلی میں لفٹر اطمینان سے پیدل چلتا ہوا آیا اور گھر کے دروازے پر کھڑی ہونڈا 125 چلا کر لے گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں موٹر سائیکل کی وارداتیں اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، رواں سال اب تک 32 ہزار سے زائد موٹر سائیکل چوری کی جا چکی ہیں۔

    چوری شدہ موٹر سائیکل 3 ہزار میں بیچنے والا گینگ گرفتار

    اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کی جانب سے موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی بھی تیار کی جا رہی ہے۔

  • فلموں کی کہانی کی طرح بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

    فلموں کی کہانی کی طرح بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کرا دیا، بھائی نے فلموں کی کہانی کی طرح دوسرے بھائی کا خون کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہائش پذیر ہاشم خان نے اپنے بھائی کے قتل کے لیے کرائے کا قاتل پکڑا اور پھر اسے بھی دوسرے شخص کے ذریعے قتل کرا دیا۔

    ہاشم خان نے گلاب نامی شخص کو اپنے بھائی کے قتل کے لیے 15 لاکھ روپے دیے تھے، جب گلاب نے ہاشم کے بھائی کو مار دیا تو ہاشم نے ثبوت مٹانے کے لیے گلاب کو بھی ایک اور شخص کے ہاتھوں قتل کرا دیا۔

    اس بار ہاشم خان نےگلاب کو قتل کرانے کے لیے زاہد نامی قاتل کو 2 لاکھ روپے دیے، جس نے گلاب کا خون کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واردات گزشتہ سال یکم دسمبر کو اورنگی ٹاؤن پیر آباد کے علاقے میں رپورٹ ہوئی تھی، دونوں وارداتوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    تاہم دوران تفتیش ملزم ہاشم خان نے اپنے بھائی کو قتل کرانے کا اعتراف کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد کو بھی لاہور میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے ہاشم خان کے خلاف اپنے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔