Tag: پیرامیڈیکل اسٹاف

  • جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج، مریض در بدرہوگئے

    جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا احتجاج، مریض در بدرہوگئے

    کراچی : ہیلتھ الاؤنس اور دیگر مراعات نہ ملنے کیخلاف جناح اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی سروس معطل کردی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ الاؤنس اور دیگر مراعات نہ ملنے کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اسپتال میں او پی ڈی سروس بند کردی جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    متعدد آپریشن بھی التوا کا شکارہیں،  ملازمین کا کہنا ہے کہ  سندھ حکومت کی جانب سے ہیلتھ الاؤنس جاری کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیدارانور خان نے بتایا کہ حکومت کو دو مرتبہ ڈیڈ لائن دی اور حکومت نے وعدے کئے لیکن عمل نہیں کیا۔

    حکومت کی دی گئی ایک ماہ کی ختم ہوگئی اس لئے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔

  • جناح اسپتال ملازمین سراپا احتجاج، او پی ڈی بند،مریض دربدر

    جناح اسپتال ملازمین سراپا احتجاج، او پی ڈی بند،مریض دربدر

    کراچی : جناح اسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ الاؤنس نہ ملنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اوپی ڈی بند کردی ، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف نے تین سال سے ہیلتھ اور ڈیپوٹیشن الاؤنس کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کا بائیکاٹ کردیا۔

    جس کی وجہ سے او پی ڈی میں آنیوالے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور او پی ڈی سروس شدید متاثر رہی۔ پیرامیڈیکل اسٹاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں صوبائی حکومت نے بنیادی مطالبات منظور نہ کئے تو پیر سے جناح اسپتال میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں وفاقی حکومت کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو ہیلتھ اور ڈیپوٹیشن الاؤنس کی منظوری دی گئی تھی ۔

    اب اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی حکومت نے بھی جناح اسپتا ل کے ملازمین کو بھی ہیلتھ اور ڈیپوٹیشن الاؤنس دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اس پرتا حال عمل درآمد نہیں کیا گیاہے۔

  • اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل اسٹاف کی احتجاجی ریلی

    اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل اسٹاف کی احتجاجی ریلی

    کراچی: سندھ کے سرکاری ہسپتالوں کونجی سیکٹر کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف کراچی سمیت سندھ بھرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اوپی ڈی کابائیکاٹ کیاجس سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

    سول ہسپتال سمیت کراچی کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹراورپیرامیڈکل اسٹاف نے احتجاج کیااوراوپی ڈی بندکردیں جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں اوراندرون سندھ سے آنے والے مریضوں اور انکے تیمارداردربدر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آئے ۔

    این آئی سی ایچ میں سندھ بھرکے ڈاکٹروں اور نمائندہ تنظیموں کااجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی۔ریلی کے شرکاء کاکہناتھاکہ سرکاری اسپتالوں کی نجکاری بندنہ کی گئی توغیرمعینہ مدت تک کی ہڑتال پر غوکیاجاسکتاہے۔