Tag: پیراگوئے

  • آخری رسومات سے قبل مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئیں

    آخری رسومات سے قبل مردہ قرار دی گئی خاتون زندہ ہوگئیں

    کسی بھی قریبی شخص کی موت کی خبر اہلخانہ کے لیے نہایت تکلیف دہ اور دکھ بھری ہوسکتی ہے تاہم ایک خاندان اس وقت ملے جلے جذبات سے دو چار ہوگیا جب ان کی مردہ قرار دی گئیں والدہ زندہ نکلیں۔

    یہ واقعہ جنوبی امریکی ملک پیراگوئے میں پیش آیا جہاں ایک نجی کلینک نے ایک خاتون کو مردہ قرار دے دیا، خاتون کو مردہ خانے منتقل کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ زندہ تھیں۔

    مذکورہ خاتون رحم کے کینسر میں مبتلا تھیں اور انہیں اچانک بلڈ پریشر بڑھ جانے کے بعد کلینک لایا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں داخل کرلیا اور چند گھنٹوں بعد انہیں مردہ قرار دے کر ان کی بیٹی اور شوہر کو اس کی اطلاع کردی۔

    بیٹی جب والدہ کو لے کر مردہ خانے پہنچیں تو باڈی بیگ کے اندر خاتون میں حرکت پیدا ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    خاتون کی بیٹی نے کلینک کے ڈاکٹرز کو سخت سست سنائیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے میری ماں کو مردہ سمجھ کر اس کا برہنہ جسم کسی جانور کی طرح ہمارے حوالے کیا۔

    ان کے مطابق جیسے ہی ڈاکٹر کو سانس بند ہونے کی پہلی علامت دکھائی دی انہوں نے مزید چیک کرنے کی زحمت نہیں کی اور انہیں مردہ قرار دے دیا، ہمیں اس کلینک پر اعتبار تھا تب ہی ہم والدہ کو یہاں لے کر آئے۔

    بیٹی کا کہنا ہے کہ والدہ کو دوسرے اسپتال میں انڈر آبزرویشن رکھا گیا اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر گھر لوٹ آئیں گی۔

  • پیراگوئے کے صدارتی محل کے باہر اسرائیل حامیوں کا احتجاج

    پیراگوئے کے صدارتی محل کے باہر اسرائیل حامیوں کا احتجاج

    اسونسیون : مقبوضہ بیت المقدس میں قائم لاطین امریکی ملک کے سفارت خانے کی واپس تل ابیب منتقلی پر پیراگوئے میں اسرائیل حامیوں نے صدارتی محل کے باہر مظاہرے شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد پیراگوئے سمیت کئی ممالک نے اپنے سفارت خانے فلسطین کے شہر مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردئیے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پیراگوئے کے حکام کی جانب سے تین ماہ بعد سفارت خانے کو واپس کو غاصب اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب منتقل کیا گیا ہےاس فیصلے کے بعد سے  پیراگوئے میں موجود اسرائیل حامیوں کی جانب سے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    فرانسیسی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیراگوئے میں مقیم اسرایئلیوں نے حکومتی فیصلے کو  رد کرتے ہوئے صدارتی محل کے باہر احتجاج کیا جارہا ہے۔

    پیراگوئے کے صدارتی محل کے باہر مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سفارت خانہ واپس مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرکے  اسے کو اسرائیل دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔

    خیال رہے کہ پیراگوئے حکومت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے لاطینی امریکا کے ملک پیراگوئے میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکی حکام نے پیراگوئے پر دباؤ ڈالتے ہوئے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا ہے۔

    پیراگوئے کے وزیر خارجہ لوئس ایلبرٹو کا کہنا تھا کہ پیراگوئے کی عوام اور حکومت مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کےلیے کی جانے والی سفارتی کوششوں میں پورے خلوص کے ساتھ شریک ہونا چاہتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 21 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس میں پیراگوئے کے صدر ہوراسیو کارٹس نے منعقدہ تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا تھا۔