Tag: پیرحمیدالدین سیالوی

  • تاجدار ختم نبوتﷺکانفرنس ، پیرحمیدالدین سیالوی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

    تاجدار ختم نبوتﷺکانفرنس ، پیرحمیدالدین سیالوی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان

    لاہور : داتادربارکے سامنے ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی ، ترجمان درگاہ سیال شریف نے کہا ہے کہ کانفرنس میں رانا ثنا ءاللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق داتادربار کے سامنے تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے ، ۔پنڈال سجا دیا گیا اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ داتادربار جانے والی سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بلاک کردیاگیاہے۔

    پیرحمید الدین سیالوی قافلے کے ساتھ لاہور کی جانب رواں دواں ہے، پیر حمید الدین سیالوی مریدوں کے ہمراہ داتا دربار کے سامنےپڑاؤڈالیں گے، لاہور کے عوام پیر صاحب کے استقبال کیلئے پر جوش ہیں۔

    لاہور کے شہریوں نے بھی راناثنااللہ سےاستعفی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ  دس دن بھی بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے۔

    پیر سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی کی کال پر ملک بھر کی خانقاہوں کے مریدین لاہور پہنچنا شروع ہو گئے، داتا دربار کے سامنے ہونے والی تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں آج اہم اعلانات متوقع ہیں

    ترجمان درگاہ سیال شریف نے کہا ہے کہ کانفرنس میں رانا ثنا ءاللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے گا،کانفرنس میں مختلف علما و مشائخ خطاب کریں گے۔

    پیرحمیدالدین سیالوی کاحکومت کوٹف ٹائم دینےکااعلان

    پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ ہر شخص کو مطالبہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے خود کہا تھا کہ رانا ثناءاللہ کا استعفیٰ لیں گے ،شہبازشریف اس قبل نہیں کہ رانا ثنا کا استعفیٰ لے سکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کوٹف ٹائم دیں گے ،ہمارے مطالبات نہ مانیں گے تو ملک میں ہڑتال کی کال دیں گے ۔

    گذشتہ روز پیرآف سیال شریف پیرحمید الدین سیالوی نے آئندہ عام انتخابات میں نئی سیاسی جماعت بنا کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ داتا دربار پر نفاذ نظام مصطفیٰ کیلئے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان متوقع ہے، جدوجہد کو تحریک تحفظ ناموس رسالت سیال شریف کا نام دیا گیا ہے۔


    رانا ثنا 31 دسمبر تک مستعفی نہ ہوئے تو شہباز شریف استعفیٰ دیں، پیر سیالوی کا الٹی میٹم


    یاد رہے کہ  تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنان نے گزشتہ ماہ  ڈاکٹر آصف جلالی کی سربراہی میں 7 روز تک پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا تھا۔

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ رانا ثنا اللہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوں اور اپنے آپ کو مسلمان ثابت کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیر حمید الدین سیالوی رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ سے متعلق ڈیڈ لائن دی تھی جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کو ٹیلی فون کرکے مہلت طلب کی تھی تاہم اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مطالبات پر قائم ہوں، دھرنا نہیں دوں گا، مزید استعفے آئینگے، پیرحمیدالدین سیالوی

    مطالبات پر قائم ہوں، دھرنا نہیں دوں گا، مزید استعفے آئینگے، پیرحمیدالدین سیالوی

    اسلام آباد : پیر سیال شریف حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے کہ اب اتنے استعفےآئیں گے جو نواز لیگ کیلئے کافی ہوں گے، اپنے مطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا، نہ میں نے پہلے دھرنا دیا نہ اب دوں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے کہا کہ استعفوں سے نواز لیگ کو فرق نہیں پڑتا تو نہ پڑے، مزیداستعفے ابھی اور آئیں گے، کافی لوگوں نے استعفے دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ان کی تعداد سےمتعلق ابھی نہیں بتاسکتا۔

    ایک سوال کے جواب میں پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ اگر رانا ثنا ءاللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو گوجرانوالہ، گجرات کے بعد آخر میں لاہور جائیں گے لیکن تینوں شہروں میں دھرنا نہیں دیں گے، اپنےمطالبات پر قائم ہوں اور رہوں گا، نہ میں نےپہلےدھرنادیانہ اب دوں گا، میں نہ جھکوں گا نہ ہی مجھے خریدا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی تقریر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، راناثنا ختم نبوت پرایمان رکھنے کا حلفیہ بیان دیں، تمام علماء کرام مل کر جو فیصلہ کریں گے اس پرعمل کروں گا۔

    پیرحمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی سمیت کسی جماعت سے رابطہ نہیں ہے، استعفے سے متعلق شہبازشریف نے ایک بار کال کی تھی، لیکن وہ نہیں آئے، جبکہ شہباز شریف نے ٹیلی فون پر کہا تھا کہ تین دن میں آکر آپ کے مطالبات مانیں گے، دیکھتے ہیں انہیں عقل کب آتی ہے، حمزہ شہبازشریف سے کبھی رابطہ نہیں ہوا۔

    پیرحمیدالدین سیالوی نے مزید کہا کہ حکومت سے بات چیت ہوسکتی ہے، اپنے مطالبات منوا سکتے ہیں، سال 2013میں میرے بیٹے کے پاس پی ٹی آئی سمیت دیگر ممبران آئے، میرے بیٹے نے کہا کہ الیکشن لڑنے سے متعلق والد سے اجازت لیں۔