Tag: پیرس اولمپکس

  • پیرس اولمپکس : ونیش پھوگاٹ نے اپنی نااہلی پر خاموشی توڑ دی

    پیرس اولمپکس : ونیش پھوگاٹ نے اپنی نااہلی پر خاموشی توڑ دی

    نئی دہلی : پیرس اولمپکس 2024میں نااہل قرار دی جانے والی بھارتی خاتون ایتھلیٹ نے اپنی نااہلی پر خاموشی توڑ دی، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی جدو جہد جاری رکھیں گی۔

    اولمپکس میں ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کی حیثیت سے تاریخ رقم کرنے والی اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ کو 7 اگست کو ان کے ایونٹ کی صبح وزن کی حد سو گرام سے زیادہ ہونے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں بھارتی ریسلر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے پیرس اولمپکس میں نااہل ہونے پر اپنی قوم سے معذرت بھی کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ونیش پھوگاٹ اور انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے چاندی کا تمغہ حاصل کرنے کی کوشش کے باوجود ان کی اپیل کورٹ آف آربیٹریشن فار اسپورٹس نے مسترد کردی۔

    اپنی نااہلی کے بعد 7اگست سے 15 اگست تک ونیش پھوگاٹ نے خاموشی اختیار کی لیکن جمعہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے ایک تفصیلی تین صفحے کی پوسٹ کر کے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔

    اپنے پیغام میں ونیش نے بتایا کہ پیرس اولمپکس ان کے لیے ایک بڑا موقع کیوں تھا؟۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں ریسلرز کے احتجاج کے دوران لڑ رہی تھی تو میں بھارتی خواتین کی عظمت اور بھارتی جھنڈے کے تقدس اور اس کی سربلندی کیلئے سخت جدوجہد کر رہی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی 28 مئی 2023 سے بھارتی جھنڈے کے ساتھ بنائی جانے والی میری تصاویر دیکھتا ہے تو یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔

    میری خواہش تھی کہ اس اولمپکس میں ہندوستانی پرچم بلند ہو، میرے ساتھ ترنگے کی ایسی تصویر ہو جو صحیح معنوں میں اس کے تقدس کو بحال کرے، میں اور میری ٹیم نے حالات کے سامنے ہار نہیں مانی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ وقت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ونیش نے مزید لکھا کہ کہنے اور سنانے کو تو بہت کچھ ہے لیکن شاید میرے الفاظ کبھی بھی کافی نہیں ہوں گے اور شاید میں صحیح وقت پر دوبارہ اس موضوع پر بات کرسکوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم، بھارتی عوام اور میرے خاندان کے لیے یہ ایک نامکمل خواب کی طرح ہے کہ ہم جس مقصد کے لیے کام کر رہے تھے اور جو ہم نے حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا وہ نامکمل رہ گیا ہے۔

    خاتون ریسلر کا مزید کہنا تھا کہ شاید مختلف حالات میں میں سال 2032 تک کھیلتی کیونکہ میرے اندر کی لڑائی اور کُشتی ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مستقبل میں میرے لیے کیا ہے لیکن میں اتنا جانتی ہوں کہ میں ہمیشہ اپنے اصولوں اور درست بات پر قائم رہوں گی۔

  • 2032ء اولمپکس کھیلیں گے یا نہیں؟ ارشد ندیم  نے بتادیا

    2032ء اولمپکس کھیلیں گے یا نہیں؟ ارشد ندیم نے بتادیا

    پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اور فخر پاکستان ارشد ندیم نے 2032ء اولمپکس کھیلنے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کے دوران فخر پاکستان ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اگلا ہدف جیولن تھرو کا ورلڈ ریکارڈ توڑنا ہے، اگلا اولمپکس چار سال بعد ہے، اس سے قبل اور ایونٹس میں بھی حصہ لینا ہے۔

    گولڈ میڈلسٹ نے بتایا کہ میں اولمپکس سے قبل انجری میں مبتلا تھا، 2012ء سے صرف محنت کی جس کا پھل مجھے ملا ہے، جیولن کے ایونٹ کے لیے آپ کو مکمل فٹ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    گولڈ میڈلسٹ نے بتایا کہ میرے کوچ سلمان اقبال بٹ نے مجھ سے بہت محنت کرائی ہے، اس گولڈ میڈل اور ریکارڈ تھرو کے پیچھے ہماری مشترکہ محنت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ دو ماہ آرام کے بعد پھر ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری شروع کروں گا، اگر فٹ رہا تو 2032ء اولمپکس کھیلوں گا اور اس میں بھی میڈل ہدف ہو گا۔

    کراچی میں ارشد ندیم انعامات کی بارش میں نہا گئے

    گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ لمبی تھرو میں فٹنس اور تکنیک کا کردار ہوتا ہے، ا س کھیل میں انجری کا اندیشہ رہتا ہے اس لیے فٹنس پر کام کرنا ضروری ہے۔

  • پیرس اولمپکس میں حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی خاتون کون ہیں؟

    پیرس اولمپکس میں حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والی خاتون کون ہیں؟

    حال ہی میں اختتام پذیر ہونیوالے پیرس اولمپکس میں سیفان حسن نامی خاتون نے پہلے میراتھن جیت کر تاریخ رقم کی پھر حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    حجاب کو سپورٹ کرنے والی ایتھلیٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے میراتھن مقابلے میں نیدرلینڈز کی سیفان حسن نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ انھیں نے اس سے قبل ایک ہزار اور 5 ہزار میٹر کی لمبی ریس کے مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

    میڈل حاصل کرتے ہوئے سیفان حسن حجاب پہن کر پوڈیم پر پہنچی اور گولڈ میڈل حاصل کیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے ان کے اس اقدام کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے انھیں اس اقدام پر ایک بہادر اور عظیم خاتون قرار دیا، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہ لمبی ریس کے تینوں فارمیٹ میں تمغے جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بھی بن گئی ہیں۔

    فرانس میں مذہبی ملبوسات پہننے پر پابندی کی وجہ سے مسلم خاتون ایتھلیٹ کو مشکلات کا سامنا کر پڑا اور بہت سی مسلم ایتھیلیٹ نے اسی قانون کی وجہ سے اس کھیل میں شرکت بھی نہیں کی۔

    پیرس میں منعقد اولمپکس گیمز پر اس طرح کی پابندی کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی، جس کے بعد فرانسیسی حکومت نے اس قانون کو صرف اپنے کھلاڑیوں پر عائد کرنے کی بات کی تھی۔

    تاہم نیدرلینڈ کی مسلم خاتون ایتھلیٹ سیفان حسن نے پیرس اولمپکس میں لمبی ریس کے مقابلوں میں حصہ لیا اور دو مقابلے میں کانسی جبکہ میراتھن میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔

    بعدازاں سیفان حسن نے فرانس میں خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف احتجاجاً حجاب پہن کر گولڈ میڈل حاصل کیا اور فرانسیسی حکام کو آئندہ دکھایا۔

    خیال رہے کہ سیفان حسن نے دو گھنٹے 22 منٹ اور 55 سیکنڈ کے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ میراتھن مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ایتھوپیا کی آصفہ نے سیفان سے تین سیکنڈ پیچھے رہ کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور کینیا کی ہیلن اوبیری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

  • اولمپکس کا اختتام : ٹام کروز کی رونگھٹے کھڑے کردینے والی پرفارمنس

    اولمپکس کا اختتام : ٹام کروز کی رونگھٹے کھڑے کردینے والی پرفارمنس

    پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

    اداکار ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے متعدد خطرناک اسٹنٹس کے ساتھ اولمپکس کی اختتامی تقریب کو یادگار بنا دیا۔

    Tom Cruise

    تقریب کا خاص لمحہ اس وقت آیا جب تقاریر ختم ہوئیں اور امریکی آر اینڈ بی گلوکارہ گیبریلا سارمینٹو ولسن نے امریکی قومی ترانہ "اسٹارز اینڈ اسٹرائپس” اپنے گٹار پر پرفارم کیا۔

    ceremony.

    اس کے بعد ٹام کروز اپنے مخصوص انداز میں اسٹیٹ دی فرانس اسٹیڈیم کی چھت سے نیچے اترے، چھت سے اترتے ہوئے 42 میٹر کی بلندی پر معلق ہونے کے بعد ٹام کروز کا استقبال مداحوں کے ایک بہت بڑے ہجوم نے کیا، جو ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے بے چین تھے۔

    Olympics.

    انہوں نے حاضرین میں موجود اولمپیئنز کا استقبال کیا انہوں نے لاس اینجلس کی میئر کیرن باس سے مصافحہ کیا اور ان سے اولمپک پرچم وصول کیا اور 62سالہ ٹام کروز نے ایک موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اسٹیڈیم سے باہر جاکر اولمپک پرچم لہرایا، انہوں نے اس دوران اپنی مشہور چمڑے کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

    motorbike

    تقریب میں ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں ایکشن اسٹار کو پیرس کے مشہور مقامات جیسے ایفل ٹاور کے قریب سے گزرتے ہوئے اور ایک ہوائی اڈے پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

    closing ceremony

    جہاز میں سوار ہونے کے بعد کروز کو طیارے سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اور بعد میں امریکہ میں اترتے ہوئے دیکھا گیا۔

    اس کے بعد کروز نے پرچم کو مشہور ہالی ووڈ سائن تک پہنچایا جسے اولمپک رنگوں سے مزین کیا گیا تھا اور پھر انہوں نے اسے امریکی سائیکلسٹ کیٹ کورٹنی کے حوالے کر دیا۔

    Hollywood

    کروز نے خود ایک ٹویٹ میں چھت پر لی گئی سیلفی شیئر کی جس کا کیپشن تھا کہ ‘شکریہ، پیرس! اب لاس اینجلس روانہ ہو رہا ہوں۔’

    کروز کے دلچسپ اسٹنٹس کے بعد کچھ دیگر پرفارمنسز بھی ہوئیں، جن میں کیلیفورنیا کے معروف اسٹارز نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    بعد ازاں اولمپک پرچم کو کئی امریکی اولمپینز کے درمیان منتقل کیا گیا اس موقع پر ریڈ ہاٹ چلی پپرز نے بھی اپنے مشہور گانے "کینٹ اسٹاپ” پر پرفارم کیا۔

  • دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم

    دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم

    پیرس اولمپکس 2024میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم  نے کہا ہے کہ میرے لیے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    لاہور ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  گولڈن بوائے کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے کوچ کی محنت تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان بورڈ اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پوری پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے عزت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہوئی، اسے حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کی۔

    ارشد ندیم نے کہا کہ وزیراعظم کا بھی شکریہ، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، یوتھ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی تھی، پنجاب اسپورٹس بورڈ، فیڈریشن اور دیگر سب کا شکرگزار ہوں، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر بہت خوشی ہے، آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

    واضح رہے کہ جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے، ارشد ندیم اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔

  • پیرس اولمپکس میں شریک افغان خاتون ایتھلیٹ نااہل قرار

    پیرس اولمپکس میں شریک افغان خاتون ایتھلیٹ نااہل قرار

    پیرس اولمپکس میں پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کی افغان خاتون رکن منیزہ تالاش کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

    افغانستان کی خاتون بریک ڈانسر منیزہ تالاش پہلی ایتھلیٹ ہیں جو پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والی پناہ گزینوں کی اولمپک ٹیم کا حصہ تھیں۔

    مقابلے کے پری کوالیفائر میں اپنے بریک روٹین کے دوران انہوں نے ایک اسکارف نما کیپ  پہنی ہوئی تھی جس پر ”فری افغان ویمن“ درج تھا جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں نااہل قرار دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

    منیزہ تالاش اسپین میں رہتی ہیں اور نیدرلینڈز کی انڈیا سردجو سے پری کوالیفائر کے دوران ہلکے نیلے رنگ کا کیپی پہنا ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ اولمپکس میں کھیل کے میدان اور پوڈیم پر سیاسی نعروں اور بیانات پر پابندی ہے۔

    بعدازاں فیڈریشن نے بعد میں تصدیق کی کہ منیزہ تالاش کو ان کے لباس پر سیاسی نعرہ لگانے پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔

  • صدر مملکت کا ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

    صدر مملکت کا ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازنے کی ہدایت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ دیں گے۔

    صدر مملکت کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا، صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

    صدر مملکت نے لکھا کہ ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی، انہوں نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا اس لیے ارشد کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیا جائے گا۔

    قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

    واضح رہے کہ آئین کے تحت صدر مملکت مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے شہریوں کو اعزاز سے نواز سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

    ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

    پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔

    تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔

  • پیرس اولمپکس میں خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، مصری ریسلر گرفتار

    پیرس اولمپکس میں خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، مصری ریسلر گرفتار

    پیرس اولمپکس میں شامل مصری ریسلر محمد السعید کو کیفے کے باہر ایک خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آج صبح ایک پیرس میں ایک کیفے کے سامنے سے مصری ریسلر کو گرفتار کیا گیا، ان پر خاتون کو چھونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    ٹوکیو اولمپکس میں السعید نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا، تاہم پیرس اولمپک کے دوران 67 کلو گرام ریسلنگ کے مقابلے میں وہ آذربائیجان کے کھلاڑی سے ہار گئے تھے۔

    فرانسیسی پولیس نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ مصری ریسلر کو جس وقت گرفتار کیا گیا وہ نشے کی حالت میں تھے۔

    دوسری جانب الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں کا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ کے فائنل مقابلے 66 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 سے شکست دے دی۔

    ارشد ندیم کی شاندار فتح : ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

    ایمان خلیف کی فتح کے ساتھ ہی سیکڑوں شائقین الجیریا کا پرچم لہراتے اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے اور جیت کا جشن منایا، ایمان خلیف اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی الجیرین خاتون ہے۔

  • ارشد ندیم کرکٹ کھیلتے تو شعیب اختر کی طرح ہوتے، بھائی

    ارشد ندیم کرکٹ کھیلتے تو شعیب اختر کی طرح ہوتے، بھائی

    پاکستان کے لیے پیرس اولمپکس میں طلائی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے بھائی کا کہنا ہے کہ اگر ارشد کرکٹ کھیلتے تو شعیب اختر کی طرح ہوتے۔

    پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپکس کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کردی اور ساتھ ہی 40 سال بعد پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشد کے بڑے بھائی شاہد اور چھوٹے بھائی علیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ارشد کی ٹریننگ اور اس شعبے میں آنے کے حوالے سے تفصیلات بیان کیں۔

    بڑے بھائی شاہد ندیم نے بتایا کہ ارشد کو کرکٹ کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا اگر وہ آج کرکٹر ہوتے تو شعیب اختر کی طرح ہوتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے گاؤں میں جیولن تھرو کیلئے کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد ندیم نے بتایا کہ میں اور میرے بڑے بھائی بھی جیولن تھرو کرتے تھے لیکن ارشد کو کرکٹ کا بہت شوق تھا، لیکن وسائل اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے اسے اس جانب راغب کیا کیونکہ اس کی جسمانی ساخت بہت مضبوط ہے وہ ہم سے اچھی تھرو کرتا تھا۔

  • ارشد ندیم کی شاندار فتح : ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

    ارشد ندیم کی شاندار فتح : ہربھجن سنگھ بھی بول پڑے

    سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ جو اکثر اپنے پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنتے رہتے ہیں، ارشد ندیم کی فتح پر بدلے ہوئے نظر آئے۔

    پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی ریکارڈ توڑ کامیابی نے دیگر بھارتیوں کی طرح انہیں بھی اپنا گرویدہ بنالیا، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے ارشد ندیم کو دل کھول کر مبارکباد دی۔

    اولمپکس ایونٹ میں جیولین تھرو کے مقابلے کی بات کی جائے تو گزشتہ کئی برسوں سے پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑہ کو ساتھ ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے۔

    پاکستان کے ارشد ندیم کی ریکارڈ توڑ کامیابی سے پاکستان کے عوام تو خوشی سے جھوم اٹھے ہیں تو دوسری جانب بھارت سے کچھ ایسی ہی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارت کے سوشل میڈیا صارفین نے ارشد کے بنائے ہوئے اولپمک ریکارڈ پر ان کے لیے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    ان ہی بھارتیوں میں سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی شامل ہیں جو اکثر پاکستانی کرکٹرز پر تنقید یا سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے الجھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن ارشد ندیم کی اس کامیابی پر وہ بھی تعریف کیے بغیر رہ نہ سکے۔

    ہربھجن سنگھ

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ارشد ندیم کو پوسٹ کو کوٹ کرتے ہوئے ہربھجن نے لکھا کہ ’مبارک ہو ارشد، بہترین تصویر، اسپورٹس سب کو متحد کرتا ہے‘۔

    ایکس پر ارشد ندیم کی شیئر کردہ تصویر میں وہ بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑہ کے ساتھ اپنے اپنے ملک کے جھنڈے لپیٹے سر جوڑ کھڑے نظر آئے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شب پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔