Tag: پیرس فیشن ویک

  • مداحوں کا رش، معروف گلوکار کے ساتھ حادثہ پیش آگیا

    مداحوں کا رش، معروف گلوکار کے ساتھ حادثہ پیش آگیا

    دنیا بھر میں بے شمار مداح رکھنے والے معروف گلوکار کے ساتھ حادثہ پیش آگیا، مداحوں کے رش کے باعث وہ بچ نہ سکے۔

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار زین ملک پیرس فیشن ویک میں شرکت کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔ انھیں دیکھنے کے لیے کافی مداح موجود تھے، ایسے میں وہ سیکیورٹی کے ساتھ آگے بڑھ رہے تھے کہ اسی دوران ایک گاڑی ان کے پاؤں کے اوپر سے گزر گئی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران گلوکار کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    زین کے ارد گرد سیکیورٹی گارڈز موجود تھے جو انھیں عوام سے بچا کر لے جارہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران اچانک ایک گاڑی گلوکار کے پاؤں پر سے گزرگئی جس کی وجہ سے وہ وہیں رک گئے۔

    اس حادثے کے بعد گلوکار کو چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ پھر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔

    حادثے کے حوالے سے گلوکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شو کے حوالے سے بھی اظہار خیال لی۔ برطانوی سنگر کا کہنا تھا کہ اب ان کا پاؤں ٹھیک ہے۔

    واضح رہے کہ زین ملک پاکستانی بینڈ ’اور‘ کے ساتھ ہٹ ٹریک ’تو ہے کہاں‘ کے ریمکس کے لیے اشتراک کرچکے ہیں جو مداحوں کو کافی پسند آیا تھا۔

  • ایشوریا رائے کی ایک بار پھر ریمپ پر واک

    ایشوریا رائے کی ایک بار پھر ریمپ پر واک

    معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے پیرس فیشن ویک میں ایک شو کے لیے ریمپ پر واک کر کے اپنے مداحوں کو سرپرائز کردیا۔

    ایشوریا رائے نے لی ڈیفیلی لوریل پیرس کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ریمپ پر واک کی جو ایک آؤٹ ڈور شو تھا۔

    اداکارہ نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس پہنے ریمپ پر واک کی تو شرکا مبہوت رہ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایشوریا رائے کی دو سال کے وقفے کے بعد کسی بین الاقوامی شو میں شرکت ہے اور اس موقع پر ان کے شوہر ابھیشک بچن اور بیٹی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

  • پیرس فیشن ویک میں پرطرف ہیں روشنیاں اوررنگینیاں

    پیرس فیشن ویک میں پرطرف ہیں روشنیاں اوررنگینیاں

    پیرس: خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن کی دنیا کی رنگینیاں چھائی ہیں جہاں روزانہ نت نئے فیشن شو دیکھنے کو ملتے ہیں۔

    حسن کے جلوے ،نزاکتیں اور دلربا انداز،پیرس فیشن ویک میں ہر طرف رنگ روشنیاں اور فیشن کی رنگینیاں ہیں، فیشن ویک میں موسم سرما کے گرم ملبوسات نے ماحول گرما دیا۔

    ماحول کی دلکشی کے ساتھ خوبصورت لبادوں نے چارچاند لگائے،فیشن شو میں ایئرپورٹ لائونج کی طرح بیگ اٹھائے ماڈلزنے منفرد طریقے سے کیٹ واک کرکے دادوصول کی۔

    کری ایٹو ڈائریکٹر کلیر ویٹ کیلر کے زیرانتظام کیٹ واک کو دیکھنے والوں میں اداکارہ جیڈا پنکیٹ سمتھ، فین بنگ بنگ، ایمیلین ولاد، اینا ونٹورشان پین کی ماڈل بیٹی ڈیلن اور ہمیش باؤلز جیسی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

    فیشن ویک کے تیسرے دن پیش کئے جانیوالے بوہیمائی طرز کے شفاف ملبوسات میں قوس و قزاح کے رنگ نمایاں تھے۔

  • پیرس فیشن ویک میں منفرد و دیدہ زیب ملبوسات نمائش کے لیے پیش

    پیرس فیشن ویک میں منفرد و دیدہ زیب ملبوسات نمائش کے لیے پیش

    پیرس:  فیشن ویک میں رنگا رنگ فیشن شو میں دلکش و دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

    فرانس کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں مشہور ڈیزائنز تھیری مگلر نے فیشن شو میں اپنے نئے کلیکشن کے ملبوسات پیش کیے۔

    ڈیزائنزنے دلچسپ طورپر نے سرکٹ بورڈ اور کمپیوٹر چپ کے ڈیزائنز کو اپنے ملبوسات میں استعمال کیا،ان منفرد ڈیزائنز کے ملبوسات کو زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی ۔

    ملبوسات کے ڈیزائنز میں ڈیزائنر کی انوکھی کاوش کو شائقین نے بے پناہ سراہا۔پیرس فیشن ویک میں دنیا بھر سے ڈیزائنر اپناکلیکشن نمائش کے لیے پیش کریں گے۔

  • فرانس میں فیشن ویک کا رنگا رنگ آغاز

    فرانس میں فیشن ویک کا رنگا رنگ آغاز

    پیرس: فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، فیشن ویک میں انوکھا سیٹ سجایا گیا ہے، فیشن ویک کے پہلے روز منفرد اور زیب لباس نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

     

    فرانس کے شہر پیرس میں فیشن ویک کے آغاز پر روڈن میوزیم میں منفرد سیٹ تیار کیا گیا۔فیشن ویک کے پہلے روز مشہور برانڈ ڈیور کے منفرد ڈیزائنز پیش کیے گئے، ماڈلز نے دیدہ زیب لباس زیب تن کر کے ریمپ پر کیٹ واک کی اور جلوے بکھيرے۔


    نمائش میں پیش کیے جانے والا کلیکشن ساٹھ اور ستر کی دہائی کےمقبول ڈیزائنز سے متاثر ہوکربنائے گئے ہیں۔

    شائقین نے پرانے اور جدید ڈیزائنز پر مبنی کلیکشن کو بے پناہ داد دی اور منفرد طرز نمائش کو سراہا۔

  • پیرس فیشن ویک، نامور ڈیزائنر ایلی ساب کے ملبوسات کی نمائش

    پیرس فیشن ویک، نامور ڈیزائنر ایلی ساب کے ملبوسات کی نمائش

    پیرس: فیشن ویک میں نت نئے اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔

    فرانس کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں لبنان کےنامور ڈیزائنر ایلی ساب نے اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے، موسمِ بہار کے دلکش ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔

    ڈیزائنر ایلی ساب نے اپنےموسمِ بہار کے ملبوسات میں آبی رنگوں اور اسٹائلش ڈیزائنز کا استعمال کیا، فیشن شو میں شائقین کی بڑی تعداد اور مشہور شخصیات نے منفرد طرز نمائش اور موسمِ بہار کے ملبوسات کے ڈیزائنز کو خوب سراہا۔

  • خوشبوؤں کے شہر پیرس میں نت نئے ملبوسات کی نمائش جاری

    خوشبوؤں کے شہر پیرس میں نت نئے ملبوسات کی نمائش جاری

    پیرس:  فیشن ویک میں نت نئے اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا سلسلہ جاری ہے۔

    فرانس کے شہر پیرس میں جاری فیشن ویک میں نامور ڈیزائنر جون گلیانو نے اپنے ریڈی ٹو وئیر ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے، موسمِ بہار کے دلکش ملبوسات زیب تن کئے، ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔

    جون گلیانو نے موسمِ گرما کے ملبوسات میں سبزشیڈ اور اسٹائلش ڈیزائنز کا استعمال کیا ہے، شائقین کی بڑی تعداد اور مشہور شخصیات نے منفرد طرز نمائش اور موسمِ بہار کے ملبوسات کے ڈیزائنز کو خوب سراہا۔