Tag: پیرس ماسٹرز ٹینس

  • نواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    نواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

    پیرس :عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے کینیڈا کے میلوس راونک کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیکر پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

    پیرس میں کھیلے ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن نواک جوکووچ نے کینیڈا کے ابھرتے ٹینس اسٹار میلوس راونک کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر پیرس ماسٹرز ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی نواک جوکووچ نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کیا، راونک کے پاس جوکووچ کے تیز شاٹس روکنے کا کوئی جواب نہ تھا، جوکووچ نے پہلا سیٹ چھ دو سے جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی کی۔

    دوسرے سیٹ میں بھی جوکووچ چھائے رہے، حریف کھلاڑی نے کم بیک کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے، جوکووچ نے چھ تین سے کامیابی سمیٹتے ہوئے مسلسل دوسری اور کیرئیر میں تیری مرتبہ پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • پیرس ماسٹرز ٹینس: گیسکویٹ اور کوئری کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    پیرس ماسٹرز ٹینس: گیسکویٹ اور کوئری کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    پیرس : فرانس کے رچرڈ گیسکویٹ، سیم کوئیری اور سینٹیاگو جیرالڈو نے پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پیرس میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں فرانس کے رچرڈ گیسکویٹ کا مقابلہ ازبکستان کے ڈینس استومن سے تھا۔ ابتدائی دو سیٹ تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں ازبک کھلاڑی انجری کے سبب میچ جاری نہ رکھ سکے اور دستبردار ہوگئے۔

    ایک اور میچ میں امریکہ کے سیم کوئیری نے پولینڈ کے جیرزی جینووز کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ امریکی کھلاڑی نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود حریف کھلاڑی کو چھ سات، چھ دو اور چھ چار سے قابو کیا۔

    تیسرے میچ میں کولمبیا کے سینٹیاگو جیرالڈو نے روس کے میخائل یوزہنی کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ چار سے مات دی۔