Tag: پیرس ہلٹن

  • پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کی ویڈیو شیئر کردی

    پیرس ہلٹن نے اپنے جلتے ہوئے گھر کی ویڈیو شیئر کردی

    لاس اینجلس میں خوفناک آگ نے ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے، پیسیفک پیلیسیڈز کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے جلتے ہوئے گھر ویڈیو دکھا رہی ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس اینجلس میں آگ پھیلتی ہی جا رہی ہے۔ دھواں آسمان پر چھایا ہوا ہے۔ ریاست کیلیفورنیا کے اس بڑے شہر میں لگنے والی آگ میں کم از کم 10 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں، آگ تاحال قابو سے باہر ہے۔

    امریکا کی معروف اداکارہ پیرس ہلٹن کا کہنا تھا کہ میں یہاں کھڑی ہوں جہاں کبھی ہمارا گھر ہوتا تھا، اداسی واقعی ناقابل بیان ہے۔ جب میں نے پہلی بار یہ خبر دیکھی تو میں مکمل صدمے میں چلی گئی لیکن اب یہاں کھڑی ہو کر اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہوں۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میرا دل ایک ملین ٹکڑوں میں بکھر گیا ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Paris Hilton (@parishilton)

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ گھر صرف رہنے کی جگہ نہیں تھی – یہ وہ جگہ تھی جہاں ہم نے خواب دیکھا، ہنسا اور ایک خاندان کے طور پر سب سے خوبصورت یادیں تخلیق کی تھیں۔ یہاں محبت اور زندگی ہر گوشے میں موجود تھی، اس سب کو راکھ میں کم ہوتے دیکھ رہی ہوں۔ یہ سب تباہ کن ہے جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس چیز نے میرا دل سب سے زیادہ توڑا ہے وہ یہ جاننا ہے کہ یہ صرف میری کہانی نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں نے اپنا سب کچھ برباد کردیا ہے۔ یہ صرف دیواریں اور چھتیں نہیں ہیں، یہ یادیں ہیں جنہوں نے ان گھروں کو گھر بنا دیا تھا۔

    لاس اینجلس میں خوفناک آگ، 12ہزار مکان اور عمارتیں جل کر راکھ

    یہ کہتے ہوئے انہوں نے کیپشن کا اختتام کیا کہ میں اپنی تمام محبت ہر اس شخص کو بھیج رہی ہوں جو اس وقت تکلیف میں ہے۔ یہ اپنے پیاروں کو گلے لگانے کے لیے ایک یاد دہانی ہے۔ لمحات کی قدر کریں۔ زندگی ایک لمحے میں بدل سکتی ہے۔ جو پیار ہم بانٹتے ہیں وہ واقعی اہمیت رکھتا ہے۔

  • معروف گلوکارہ نے شادی کرلی

    معروف گلوکارہ نے شادی کرلی

    امریکی گلوکارہ و اداکارہ پیرس ہلٹن نے معروف کاروباری شخص کارٹر ریوم سے شادی کرلی۔

    امریکی گلوکارہ پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم نے رواں سال فروری میں اداکارہ کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منگنی کی تھی، گلوکارہ کی شادی میں قریبی عزیز اور دوستوں نے شرکت کی۔

    پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگز کا استعمال کرکے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے 11 نومبر کو شادی کرلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Paris Hilton (@parishilton)

    ان کے شوہر کارٹر ریوم نے انسٹاگرام پر شادی سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں کی، البتہ ان کی شادی کے انتظامات کرنے والی شخصیات نے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی۔

    Paris Hilton married - Gossip Pakistan

    پیرس ہلٹن کی پوسٹ پر متعدد معروف شوبز، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

    امریکی گلوکارہ اس سے پہلے دو بار منگنی کر چکی ہیں تاہم ان کی دونوں منگنیاں ایک سال بعد شادی سے قبل ہی ٹوٹ گئی تھیں۔

  • معروف فنکاروں کے انوکھے شوق

    معروف فنکاروں کے انوکھے شوق

    ہر انسان کا کوئی نہ مشغلہ اور شوق ہوتا ہے جو وہ فارغ وقت میں اپناتا ہے۔ کچھ افراد کے شوق ان پر اس قدر حاوی ہوجاتے ہیں جس کے بعد وہ زندگی میں کچھ اور کرنے کے قابل نہیں رہتے۔

    مشہور شخصیات اور فلمی ستارے بھی اس سے مبرا نہیں۔ ویسے تو فلمی صنعت میں تمام افراد کا پہلا شوق اداکاری ہوتا ہے جس کے لیے وہ جان توڑ محنت کرتے ہیں تب ہی کامیاب ہوپاتے ہیں، لیکن ان کے علاوہ بھی ان کے کچھ ایسے شوق اور مشغلے ہوتے ہیں جن کا علم لوگوں کو کم ہی ہوتا ہے۔

    آج ہم آپ کو دنیا بھر میں مقبول فلمی شخصیات کے ایسے ہی کچھ شوق بتا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    2

    معروف گلوکار علی ظفر کھانے کے بے حد شوقین ہیں۔ وہ اکثر و بیشتر مختلف کھانے کھاتے ہوئے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔

    1

    ڈراموں کی معروف اداکارہ سائرہ شہروز کو کتے پالنے کا بے حد شوق ہے۔

    3

    بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مختلف گیجٹس جمع کرنے کا بے حد شوق ہے۔ ان کے گھر کی ایک منزل صرف مختلف اقسام کے گیجٹس اور ویڈیو گیمز رکھنے کے لیے مختص ہے۔

    4

    ودیا بالن کو شاعری کا شوق ہے۔ وہ اپنے دوستوں اور قریبی عزیزوں کو اکثر و بیشتر اپنے اشعار سناتی رہتی ہیں۔
    11

    سلمان خان کو پینٹنگ کا بے حد شوق ہے۔

    6

    کنگنا رناوٹ کو کھانے پکانے کا بے حد شوق ہے۔ وہ مختلف کھانے پکا کر اپنے قریبی دوستوں کو کھلاتی ہیں۔

    5

    دپیکا پڈوکون کو بیڈ منٹن کھیلنے کا بہت شوق ہے۔ وہ اپنے زمانہ طالب علمی میں ایک بہترین کھلاڑی رہ چکی ہیں۔ انہیں یہ شوق اپنے والد سے ورثے میں ملا ہے جو بھارت کے ایوارڈ یافتہ مشہور بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں۔

    10

    رنبیر کپور کو فوٹوگرافی کا شوق ہے۔

    7

    سونم کپور شاپنگ کی بے حد شوقین ہیں۔

    15

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی کو خنجر جمع کرنے کا شوق ہے۔ بقول ان کے، انہیں ان کی والدہ نے بچپن میں خنجروں اور بلیڈوں سے متعارف کروایا۔ ان کی والدہ انہیں کوئی خنجر دینے سے پہلے اس کی نوک کند کردیا کرتی تھیں تاکہ وہ اپنے آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں۔

    9

    مشہور اداکار جونی ڈیپ کو باربی ڈولز جمع کرنے کا بے حد شوق ہے۔

    12

    ہالی ووڈ کی متمول گلوکارہ اور ماڈل پیرس ہلٹن کو مینڈکوں کے پیچھے بھاگنے کا بے حد شوق ہے۔ وہ انہیں پکڑ کر ایک بالٹی میں جمع کرتی ہیں۔

    13

    مشہور اینی میٹڈ فلم ’ٹوائے اسٹوری‘ میں شیرف ووڈی کے کردار کے لیے اپنی آواز دینے والے ٹام ہینکس کو پرانے ٹائپ رائٹر جمع کرنے کا شوق ہے۔

    14
    فلم ’دا فالٹ ان اور اسٹارز‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی شیلائن ووڈلے اپنی ذاتی استعمال کی اکثر اشیا گھر میں تیار کرتی ہیں کیونکہ یہ ان کا شوق ہے۔ وہ ٹوتھ پیسٹ اور چہرے پر استعمال کی جانے والی مختلف کریمیں خود ہی تیار کرتی ہیں۔