Tag: پیرمحل

  • شوہر سے جھگڑا ، خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    شوہر سے جھگڑا ، خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا

    پیرمحل : شوہر سے جھگڑے کے بعد خاتون نے 2 بیٹیوں کو زہر دے کر مار ڈالا ، مرنے والی بچیوں میں تیرہ سال کی انعم عمراورآٹھ سال کی مصباح عمرشامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیرمحل میں گھریلو جھگڑے نے دو بچیوں کی جان لے لی، واقعہ تھانہ اروتی کے گاؤں میں پیش آیا۔

    شوہرسے جھگڑے کےبعد خاتون نے دو بیٹیوں کوزہر دے کرموت کی نیند سلادیا، مرنے والی بچیوں میں تیرہ سال کی انعم عمراورآٹھ سال کی مصباح عمرشامل ہیں۔۔

    پولیس اطلاع ملنے پرجائے وقوع پہنچ گئی ہے اور تفتیش کی جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے گجرات میں شوہر سے معمولی جھگڑے پر خاتون نے دو بچوں کی جان لے لی تھی، جاں بحق بچوں میں 6 سال کا آہل اور7 سال کا ساحل شامل تھے جبکہ ملزمہ کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

    پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے خاتون کو کو حراست میں لے لیا تھا ، ملزمہ سدرہ نے بتایا تھا کہ خاوندمشاہد سےفون پرجھگڑاہوا تھا۔ اس نے طلاق کی دھمکی دی تھی، جس پروہ غصے میں آگئی ، جس کے بعد اس نے یہ قدم اٹھایا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے بچوں کو تیزاب پلایا پھر گلا دبا کرقتل کیا اور خود بھی تیزاب پی کر ڈوپٹے سے لٹک کرخودکشی کی کوشش کی تاہم اس کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  • پیرمحل: بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2کمسن بھائی جان سے گئے

    پیرمحل: بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،2کمسن بھائی جان سے گئے

     فیصل آباد : پیر محل کے علاقے میں ٹریفک حادثے نے دو کمسن بھائیوں کی جان لے لی۔

    فیصل آباد کے علاقے پیر محل میں صبح ہی صبح ٹوبہ گجرا روڈ پر موٹر سائیکل اور بس کے درمیان تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بھائیوں کو  شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا، جائے حادثہ پر لواحقین پہنچے تو انہیں اپنے پیاروں کی موت کی خبر ملی،  غم وغصے میں لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور فیصل آباد ملتان روڈ بلاک کردی۔