Tag: پیرول پر رہا

  • ماں کے قاتل نے جیل سے آتے ہی چھوٹے بھائی کو بھی قتل کر ڈالا

    ماں کے قاتل نے جیل سے آتے ہی چھوٹے بھائی کو بھی قتل کر ڈالا

    اپنی ماں کے قتل کے الزام میں 19 سال سے قید مجرم نے پیرول پر گھر آتے ہی بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں قتل کا ایک گھناؤنا واقعہ سامنے آیا ہے، اپنی ماں کے قتل کے جرم میں جیل جانے والے بیٹے نے پیرول پر گھر آتے ہی بھائی کو قتل کر دیا

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 64 سالہ ملزم موہنن انییتھن گزشتہ 19 سال سے ماں کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

    گزشتہ روز اسے پیرول پر رہا کیا گیا تو اس نے جاکر اپنے چھوٹے بھائی 58 سالہ ستیش کمار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انییتھن 2005 میں خاندانی تنازعہ کے باعث اپنی والدہ کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق اننیتھن پیرول پر باہر آنے کے بعد سیدھا تھا اپنے بھائی کے گھر گیا اور اس پر حملہ کردیا۔ واقعہ کے بعد فرار ہونے والے اننیتھن کو اڈور پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

  • شہباز شریف  اور حمزہ شہباز کو آج دوپہر پیرول پر رہا کیا جائے گا

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج دوپہر پیرول پر رہا کیا جائے گا

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آج 5روز کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے گا، شہباز شریف ایئرپورٹ پر والدہ کی میت وصول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہبازکو آج اڑھائی بجے پیرول پررہاکیا جائے گا، دونوں کو 5روزکیلئے پیرول پر رہائی ملے گی۔

    نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی میت کل لاہورپہنچائی جائے گی ، شہبازشریف کوایئرپورٹ پروالدہ کی میت وصول کرنیکی اجازت دے دی ہے۔

    بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ کل میڈٰیکل سٹی کمپلیکس میں دوپہرمیں اداکی جائےگی اور تدفین جاتی امرامیں ہوگی۔

    ن لیگی وکلا نے15روزکی پیرول پررہائی کی درخواست کی تھی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور حمزہ شہباز قائد حزب اختلاف پنجاب ہیں اور ان سے پورے ملک سے لوگوں نے تعزیت کرنے آنا ہے، ماں کے دنیا سے رخصت ہو جانے سے بڑا اور صدمہ کوئی نہیں، اپنے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے ساتھ اس غم میں شریک ہونے کے لیے دونوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    بعد ازاں حکومت پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو صرف 5روزکی رہائی دی۔