Tag: پیرو

  • پیروکی پہلی خاتون صدر نے عہدہ سنبھال لیا

    پیروکی پہلی خاتون صدر نے عہدہ سنبھال لیا

    لیما: لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو کی برطرفی کے ایک روز بعد نائب صدر دینا بولوارتے نے صدر کا عہدہ سنبھال لیا، وہ پیرو کی پہلی خاتون صدر ہیں۔

    گزشتہ روز  پیرو کے صدر پیڈرو کاستیلو مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد عہدے سے فارغ ہوگئے تھے، پیڈرو کاستیلو نے بطور صدر کانگریس کو تحلیل کرنےکا اعلان کیا تھا۔

    کئی گھنٹوں کی سیاسی غیر یقینی صورت حال کے بعد بالآخر نائب صدر دینا بولوارتے نے ملک کے نئے صدر کا عہدہ سنبھال لیا، 60 سالہ بولوارٹ 26 جولائی 2026 تک صدر رہیں گی۔

    واضح رہے کہ کل پیرو کے صدر کو پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوشش گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا گیا تھا۔

    پیرو کے مسلح افواج نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا غیر آئینی قرار دے دیا، پیرو کے ارکان پالیمنٹ کا مؤقف تھا کہ صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوشش کر کے آئینی بحران پیدا کیا۔

    پیرو کی خاتون سیاست دان ڈینا بولوارتے نے ان کی جگہ لیتے ہوئے عبوری صدر کی حثیت سے حلف اٹھا لیا۔

    ڈینا بولوارتے نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج سے آئندہ 26 جولائی سن 2026 تک کے لیےصدارت کا عہدہ سنبھال رہی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں یہ جانتے ہوئے یہ عہدہ قبول کر رہی ہوں کہ میرے اوپر بہت زیادہ ذمہ داریاں ہیں۔

    پیرو کی پہلی خاتون صدر نے کہا کہ میری پہلی ترجیح پیرو کے تمام لوگوں کے درمیان ممکنہ وسیع تر اتحاد کی کوشش ہوگی۔ 

  • مسافر طیارہ رن وے پر خوفںاک حادثے کا شکار ،ویڈیو سامنے آگئی

    مسافر طیارہ رن وے پر خوفںاک حادثے کا شکار ،ویڈیو سامنے آگئی

    پیرو : مسافر طیارہ ایئرپورٹ کے رن وے پر خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طیارے میں سوار کئی افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے ملک پیرو میں مسافر طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر آگ بجھانے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔

    غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ ٹرک میں موجود دو افراد ہلاک ہوگئے تاہم طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔

    مقامی حکام کا کہنا تھا کہ پیرو میں لاتم ایئر لائنز کا مسافر طیارہ دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے دوران حادثہ کا شکار ہوا۔

    طیارے میں 102 مسافر سوار تھے، حادثے کے دوران کئی مسافر زخمی بھی ہوئے۔

    پیرو کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیس مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    طیارہ حادثہ کے ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ تصادم کی وجہ سے دائیں جانب ہٹ گیااور رن وے پر تیز رفتاری سے آگے بڑھتے ہوئے اس کا دایاں پر جلنے لگا ۔پھر آگ بجھائے جانے سے قبل اس کا زیادہ تر ڈھانچہ تباہ ہوگیا۔

    بعد ازاں کمپنی کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا کہ طیارے میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

  • کھدائی کے دوران رسیوں سے بندھا 800 سال قدیم انسان برآمد (ویڈیو دیکھیں)

    کھدائی کے دوران رسیوں سے بندھا 800 سال قدیم انسان برآمد (ویڈیو دیکھیں)

    جنوبی امریکا کے ایک ملک پیرو میں کھدائی کے دوران رسیوں سے بندھا 800 سال قدیم انسان برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے جمعے کو بتایا کہ ان کی ایک ٹیم کو پیرو کے وسطی ساحل پر ایک ممی ملی ہے، جس کی قدامت کا اندازہ کم از کم آٹھ سو سال لگایا گیا ہے۔

    سان مارکوس کی اسٹیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ وان ڈیلن لونا نے کہا کہ ممی کی بنیادی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے پورے جسم کو رسیوں سے باندھا گیا تھا، اور اس نے ہاتھوں سے چہرے کو ڈھانپ رکھا ہے، ہو سکتا ہے کہ اُس وقت مقامی طور پر مردوں کا اسی طرح کفن دفن کیا جاتا ہو۔

    ماہرین کے مطابق ممی شدہ باقیات اُس ثقافت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی تھیں، جو جنوبی امریکی ملک کے ساحل اور پہاڑوں کے درمیان پروان چڑھی تھی۔

    ماہر آثار قدیمہ پیٹر وان ڈیلن لونا نے بتایا کہ یہ ممی، جس کی جنس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے، لیما کے علاقے میں دریافت ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ باقیات ایک ایسے شخص کی ہیں جو ملک کے اونچے پہاڑی علاقے میں رہتا تھا، اس کی ریڈیو کاربن ڈیٹنگ کی جائے گی تاکہ زیادہ درست طور پر یہ معلوم ہو کہ یہ کتنی پرانی لاش ہے۔

    یہ ممی لیما شہر کے مضافات میں ایک زیر زمین جگہ کے اندر سے ملی تھی، قبر میں مٹی کے برتن، سبزیوں کی باقیات اور پتھر کے اوزار بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ پیرو ایک مشہور سیاحتی مقام ماچو پچو کا گھر ہے، سلطنتِ اِنکا سے پہلے اور بعد میں جنم لینے والی ثقافتوں کے سیکڑوں آثار قدیمہ یہاں موجود ہیں، سلطنتِ اِنکا کا 500 سال قبل جنوبی امریکا کے جنوبی حصے پر غلبہ تھا، اور یہ سلطنت جنوبی ایکواڈور اور کولمبیا سے لے کر وسطی چلی تک پھیلی ہوئی تھی۔

  • فٹ پاتھ پر سیڑھی لگانا پینٹر کو مہنگا پڑ گیا

    فٹ پاتھ پر سیڑھی لگانا پینٹر کو مہنگا پڑ گیا

    لیما: جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں پینٹر کو فٹ پاتھ پر سیڑھی لگا کر گھر کو پینٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، معمر شخص نے غصے میں آکر پینٹر کو سیڑھی سے گرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیرو کے دارالحکومت لیما میں ویل چیئر پر فٹ پاتھ پر سے گزرنے والے شخص کو اس وقت غصہ آگیا جب اس نے فٹ پاتھ پر لگی سیڑھی کو دیکھا جو اس کا راستہ روک رہی تھی۔

    معمر شخص نے غصے میں آکر اپنے دونوں ہاتھوں سے سیڑھی کو زور سے ہلایا جس کے نتیجے میں 30 فٹ اونچائی پر گھر کو پیٹ کرنے والا 46 سالہ شخص منہ کے بل زمین پر جا گرا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق پینٹر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ 46 سالہ فرنینڈس اپنی پوتی کے ساتھ اس گھر میں رہتا ہے جسے وہ پینٹ کر رہا تھا۔

    پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ویڈیو کے ذریعے معمر شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • پیرو میں دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے گئے 227 بچوں کی قدیم قبریں دریافت

    پیرو میں دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے گئے 227 بچوں کی قدیم قبریں دریافت

    لیما:جنوبی امریکی ملک پیرو میں چیموز دیوتاؤں کے لیے بھینٹ چڑھائے جانے والے بچوں کی قدیم اجتماعی قبریں دریافت ہوگئیں، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قبریں کم از کم 500 سال پرانی ہیں جن میں سے 227 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق براعظم امریکا کے جنوب میں واقع ملک پیرو کے دارالحکومت لیما کے ساحلی علاقے ہونیچوکو میں 227 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی عمریں 5 سے 14 برس تھیں،آثار قدیمہ ماہرین کے مطابق دریافت کی گئی قبریں کم از کم 500 سال پرانی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پیرو کے دو مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 200 بچوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی تھیں،ماہرین نے بتایا تھا کہ جب کھدائی کی گئی تو بعض بچوں کی لاشوں کے بال اور کھال موجود تھی۔

    اس حوالے سے ماہرینِ آثار قدیمہ نے بتایا کہ بچوں کو برسات کے موسم میں قتل کیا گیا اور دفن کرتے وقت ان کے چہرے سمندر کی جانب موڑ دیے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بچوں کو چیموز کے دیوتاؤں کو خوش کرنے کے لیے بھینٹ چڑھایا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان بچوں کو کس سال قتل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ چیموز کے باشندے پیرو کے شمالی ساحلی علاقے میں برسوں سے رہائش پذیر ہیں اور خطے کی انتہائی طاقتور ثقافت کے حامل ہیں۔

    اس حوالے سے بتایا گیا کہ چیموز باشندوں نے 1200 سے 1400 کے درمیانی عرصے میں مقبولیت حاصل کی اور انکائی باشندوں پر قبضہ کرلیا جس کے بعد اسپین نے حملہ کرکے خطے کو فتح کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیموز چاند کو خدا مانتے تھے اور اسے شی پکارتے تھے جبکہ انکائی کے باشندے سورج کو سب سے زیادہ طاقتور سمجھتے تھےعلاوہ ازیں ماہر آثار قدیم کے مطابق کھدائی کا عمل جاری ہے تاہم مزید قبریں دریافت ہوسکتی ہیں۔

  • شاہ محمود قریشی کا پیرو اور جمہوریہ ڈومینیکن کے وزرائے خارجہ سے فون پر رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا پیرو اور جمہوریہ ڈومینیکن کے وزرائے خارجہ سے فون پر رابطہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمہوریہ پیرو اور جمہوریہ ڈومینیکن کے وزرائے خارجہ سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے متعلق فون پر رابطہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود نے پیرو اور جمہوریہ ڈومینیکن کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور مقبوضہ جمّوں و کشمیر کی تشویش ناک صورت حال پر ان کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔

    وزیر خارجہ نے پیرو کے وزیر خارجہ نیسٹر پوپولیزیو کو مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا، اور کہا بھارت نہتے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے، 14 ملین کشمیریوں کو کرفیو لگا کر محصور کر دیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ صورت حال گھمبیر ہے، بچوں کی ادویات، خوراک کی قلت ہو چکی، بھارتی حکومت اپنے اقدامات سے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتی ہے، عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

    یہ بھی پڑھیں:  امید ہے سلامتی کونسل کشمیر کے مظلوم عوام کی مشکلات کا حل نکالے گی، ملیحہ لودھی

    پیرو کے وزیر خارجہ نے خطے کے استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا۔

    بعد ازاں وزیر خارجہ نے جمہوریہ ڈومینیکن کے وزیر خارجہ کو بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے خوراک کی شدید قلت ہو چکی ہے، بچوں کا دودھ اور ادویات تک میسر نہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ذرایع مواصلات پر پابندی کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔

    دریں اثنا، وزیر خارجہ جمہوریہ ڈومینیکن نے کہا کہ ہم کشمیر اور خطے کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

  • پیرو: کرپشن کا الزام، گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کشی کی کوشش، سابق صدر نے خود کو گولی مار لی

    پیرو: کرپشن کا الزام، گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کشی کی کوشش، سابق صدر نے خود کو گولی مار لی

    لیما: رشوت لینے اور کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے پیرو کے سابق صدر ایلن گیرشیا نے گرفتار ی سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار لی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو کے دو بار صدر رہنے والے سابق حکمران نے گرفتاری سے بچنے کےلئے خود کو گولی مار لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 69 سالہ سابق صدر ایلن گریشیا نے اپنی پستول ہی سے خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے گردن پر گولی ماری۔ پولیس ٹیم سابق صدر کو کرپشن الزامات میں گرفتار کرنے کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچی تو وہ خون میں لت پت تھے۔

    پولیس ٹیم نے زخمی سابق صدر کو انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کی سرجری کی گئی، ڈاکٹرز نے اُن کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی اور اگلے چوبیس گھنٹے اہم قرار دے دیے۔ جنوبی امریکی ملک پرو کے دو بار حکمران رہنے والے ایلن گریشیا پر رشوت ستانی کے الزامات ہیں۔

    مزید پڑھیں: کیوبا کے انقلابی لیڈر فیدل کاسترو کے بیٹے کی پراسرار خودکشی

    یاد رہے کہ گریشیا پہلی بار 1985 سے 1990 تک اور 2006 سے 2011 تک پیرو کے صدر رہے، اہل خانہ کے مطابق انہوں نے گرفتار ی کے خوف سے ہی خودکشی کی کوشش کی۔

    عدالتی حکم کے مطابق پولیس سابق صدر کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، گریشیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری خزانے سے اپنی اور اہل خانہ کی گاڑیوں کی مرمت کے پیسے ادا کیے۔

  • چاند تاروں کا رقص دکھاتا شیشے کا کمرہ

    چاند تاروں کا رقص دکھاتا شیشے کا کمرہ

    کیسا لگے گا آپ کو جب آپ زمین سے کئی فٹ اوپر فضا میں معلق ہوں اور سورج کے طلوع ہونے، غروب ہونے اور چاند تاروں کے سفر کو اپنے بالکل قریب سے دیکھ سکیں۔

    جنوبی امریکی ملک پیرو میں بھی ایسے ہی ہینگنگ لاجز بنائے گئے ہیں جہاں رہنا تو بڑا دل گردے کا کام ہے، تاہم وہاں وقت گزارنا زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ہوسکتا ہے۔

    پیرو کے شہر کزکو میں ایک پہاڑ پر معلق شیشے کے کیپسولز بنائے گئے ہیں۔ یہ کیپسولز زمین سے 12 سو فٹ اونچائی پر واقع ہیں۔

    یہاں تک پہنچنے کے لیے آپ کو باقاعدہ کوہ پیمائی کر کے پہاڑ کے اوپر چڑھنا ہوگا۔

    زمین سے کئی سو فٹ اوپر شیشے سے بنے اس عارضی کمرے میں آپ طلوع آفتاب کے ساتھ ناشتہ اور غروب آفتاب کے وقت چائے پی سکتے ہیں۔ چاروں طرف قدرت کے شاندار مناظر بکھرے ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

    رات میں سوتے ہوئے چاند اور تارے آپ کے اوپر رقص کرتے دکھائی دیں گے اور آپ اندھیری رات کو صبح کاذب اور پھر صبح کے خوبصورت رنگوں میں ڈھلتا ہوا دیکھ سکیں گے۔

    یہاں پر آپ کو پیرو کے مقامی کھانے بھی پیش کیے جائیں گے۔

    واپسی کے وقت ایک اور ایکسائٹمنٹ آپ کی منتظر ہوگی۔ واپس جانے والوں کے لیے یہاں 7 طویل زپ لائنز لگائی گئی ہیں جن کے ذریعے آپ چند منٹوں میں واپس زمین پر پہنچ جائیں گے۔

    اس انوکھے اور حسین لاج میں وقت گزارنا زندگی کا شاندار تجربہ ہوسکتا ہے۔

  • پیرو: سال نو کا انوکھا جشن، لوگ آپس میں لڑ پڑے

    پیرو: سال نو کا انوکھا جشن، لوگ آپس میں لڑ پڑے

    لیما: دنیا بھر میں‌ سال نو کے جشن میں آتش بازی ہوتی اور خوشیاں منائی جاتی ہیں،  البتہ لاطینی امریکا کے ایک ملک میں‌ شہری آپس میں‌ جھگڑ کر نئے سال کا آغاز کرتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ایک جانب جہاں دنیا بھر میں سال نو کا جشن خوشیوں، قہقہوں اور امیدوں کے ساتھ منایا گیا، وہیں لاطینی امریکا کے ایک علاقے میں‌ عوام کے لڑنے جھگڑنے کے لیے میلے کا اہتمام کیا گیا.

    یہ میلہ پیرو کی ریاست جمبیو کلاس میں منعقد ہوتا ہے، جہاں‌ نئے سال کے موقع پر لوگ اکٹھے ہو کر ہاتھا پائی کرتے ہیں.

    اس انوکھے میلے کا مقصد یہ ہے کہ علاقے کے باسی آپس میں‌ لڑ جھگڑ کے ماضی کے اختلافات اور قضیوں‌ کو حل کر لیں اور نئے سال کا خوش گوار آغاز کر یں.

    یہ ہاتھا پائی باقاعدگی ریفری کی نگرانی میں ہوتی ہے، اس لیے  یہ کبھی خونیں شکل اختیار نہیں‌ کرتی.


    مزید پڑھیں: پیرو: مسافر بس کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی


    اس میلے کے وسیلے قانونی معاملات، گھریلو اختلافات اور  رومان سے جڑے جھگڑوں کا بھی تصفیہ کیا جاتا ہے.

    اس موقع پر اکھاڑے کے ساتھ ساتھ موسیقی اور کھانے پینے کی محفل کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے. مقامی افراد اسے اپنے کلچرل کا مثبت چہرہ خیال کرتے ہیں.

    یہ انوکھا فیسٹول پیرو کی ریاست جمبیو کلاس کی پہچان بن چکا ہے.

  • پیرو کا خوبصورت پہاڑ آنکھوں میں قوس قزح بھر دے

    پیرو کا خوبصورت پہاڑ آنکھوں میں قوس قزح بھر دے

    بارشوں کے بعد دھنک یا قوس قزح کا نکلنا نہایت خوبصورت منظر ہوتا ہے جو کم ہی نظر آتا ہے۔ بارش کے بعد فضا میں موجود قطروں سے جب سورج کی شعاعیں گزرتی ہیں تو یہ سات رنگوں میں بدل جاتی ہیں جسے دھنک کہتے ہیں۔

    جنوبی امریکی ملک پیرو میں واقع ایک پہاڑ بھی قوس قزح جیسا منظر پیش کرتا ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاح کھنچے چلے آتے ہیں۔

    پیرو کا یہ پہاڑ جسے 7 رنگوں کا پہاڑ بھی کہا جاتا ہے، سطح سمندر سے 5 ہزار 200 میٹر بلند ہے۔

    اس پہاڑ کے رنگین ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب یہاں پر جمنے والی برف پگھلتی ہے تو اس پانی کی آمیزش زمین کے اندر موجود معدنیات کے ساتھ ہوجاتی ہے جس کے بعد مختلف رنگ ظاہر ہوجاتے ہیں۔

    سرخ رنگ زمین کے اندر موجود زنگ آلود آمیزوں کی وجہ سے، زرد رنگ آئرن سلفائیڈ، ارغوانی یا جامنی رنگ آکسیڈائزڈ لیمونائٹ اور سبز رنگ کلورائٹ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔

    کیا آپ اس رنگ برنگے پہاڑ کا دورہ کرنا چاہیں گے؟