Tag: پیرو

  • فیفا ورلڈ‌کپ 2018: فرانس کی ایک اور فتح، پیرو کا سفر تمام، ڈنمارک اور آسٹریلیا کا میچ برابر

    فیفا ورلڈ‌کپ 2018: فرانس کی ایک اور فتح، پیرو کا سفر تمام، ڈنمارک اور آسٹریلیا کا میچ برابر

    ماسکو: روس میں‌ جاری فیفا ورلڈ‌کپ 2018 میں‌ فرانس نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی، جب کہ ڈنمارک اور آسٹریلیا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا.

    تفصیلات کے مطابق آج فٹ بال ورلڈ‌کپ میں گروپ سی کے دو میچز کھیلے گئے، جن میں‌ سے ایک بے نتیجہ رہا.

    آسٹریلیا بہ مقابلہ ڈنمارک

    پہلا میچ آسٹریلیا اور ڈنمارک کے مابین روس کے جنوب مغربی شہر سمارا میں ہوا، میچ کے ساتویں منٹ میں ڈنمارک کے کرسٹیان ایرکسن نے گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی. 

    میچ کے 38 ویں منٹ میں آسٹریلین ٹیم کو پنالٹی مل گئی، جس پر مائل جیڈینک نے گول اسکور کیا.

    دوسرے ہاف میں دونوں‌ ٹیموں‌ نے تیز کھیل پیش کیا، مگر کوئی ٹیم گول اسکور نہیں کرسکی اور میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔

    پیرو بہ مقابلہ فرانس

    گروپ سی کے دوسرے میچ میں سابق چیمپین فرانس اور پیرو مدمقابل آئے، اس کانٹے دار مقابلے میں دونوں‌ ٹیموں نے متاثر کن کھیل کا مظاہرہ کیا، مگر جیت نے آخر میں فرانس کے قدم چومے.

    میچ کا اکلوتا گول نوجوان کھلاڑی کیلیان مبایپ نے اسکور کیا، وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں گول اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اس وقت ان کی عمر 19 سال اور 183 دن ہے.

    اس جیت کے ساتھ فرانس چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں ٹاپ پر آگیا، جب کہ پیرو کا ورلڈ کپ کا سفر تمام ہوگیا ہے۔


    ارجنٹائن اور آئس لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر، آسٹریلیا کی فرانس کے ہاتھوں شکست


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سیلفی لینے کے شوق میں سیاح گہرے آبشار میں جا گرا

    سیلفی لینے کے شوق میں سیاح گہرے آبشار میں جا گرا

    پیرولیما : سیلفی لینے کے دوران سیاح امیزون جنگل کی گہرے آبشار میں گر کر ہلاک ہو گیا،سیاح کی لاش ریسکیو اداروں نے آج نکال لی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق 28 سالہ کورین نوجوان سیاح سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پھسل کر 1640 فٹ گہرے آبشار میں جا گِرا ،سیاح کی لاش آبشار کے ساتھ بہتے ہوئے 7 میٹر گہری جھیل میں جا پہنچی جہاں سے ریسکیو ادارے کے تیراکوں نے لاش کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

    اسی سے متعلق : مٹیاری: دریا کنارے سیلفی لینے والے 3 دوست دریا میں جا گرے

    عینی شاہدین نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے سیاح نے سیلفی لینے کے خوبصورت مگر خطرناک مقام کا انتخاب کیا تھا ابھی وہ سیلفی بنا ہی رہا تھا کہ 500 میٹر گہری آبشار میں جا گرا،جس کے بعد غوطہ خوروں اور پہاڑی علاقوں میں امدادی کام کرنے والے ماہر کارکنوں نے سیاح کی تلاش شروع کردی تھی۔

    پولیس کے مطابق کورین سیاح کی لاش آبشار کے خاتمے پر بننے والی 7 میٹر گہری جھیل سے بر آمد کر لی گئی ہیں اور سیاح کے رشتہ دار کی مدد سے سیاح کی لاش کو آبائی وطن جنوبی کوریابھیجوایا جائے گا۔

    سیلفی لینے کی کوشش میں جان سے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل 51 سالہ جرمن سیاح بھی 200میٹر کی بلندی سے نیچے آگرا تھا وہ پیرو کے آثار قدیمہ کے اعلیٰ ترین سائیٹ پر موجود تھا اور تاریخی ورثے سے لطف و اندوز ہو رہا تھا۔

     

  • پیرو:غیرقانونی آتش بازی کےسامان کوتلف کرنےکےدوران اچانک دھماکہ

    پیرو:غیرقانونی آتش بازی کےسامان کوتلف کرنےکےدوران اچانک دھماکہ

    پیرو: غیرقانونی آتش بازی کے سامان کو تلف کرنے کے دوران اچانک دھماکے سے انتظامیہ اور صحافیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

    کرسمس اورنئے سال کی آمد پرآتش بازی کیلئےغیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے والے آتش گیر مادے کو حکام کی جانب سےتلف کرنے کی تقریب کے دوران حادثاتی طور پر آتش گیر مادے نے آگ پکڑ لی۔

    پٹاخوں کے پٹھنے سے تقریب کیلئےآئےصحافیوں اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، مقامی ٹی وی کی فوٹیج میں لوگوں کو سرپٹ بھاگتے دیکھا جاسکتاہے، حادثے میں کسی کےزخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    حکام کا کہناتھاکہ تمام تر حفاظتی اقدامات کے باوجودصرف ایک چنگاری کےباعث حادثہ ہوگیا۔اگر ایسا ہی کچھ خریداروں سے بھرے بازار میں ہوجاتاتوبھاری جانی نقصان اٹھانا پڑتا۔

  • پیرو:برفانی تودے تلے دب کر امریکی کوہ پیما ہلاک

    پیرو:برفانی تودے تلے دب کر امریکی کوہ پیما ہلاک

    پیرو: ایک امریکی کوہ پیما برفانی تودے تلے دب کر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کوہ پیما پیرو کے پہاڑی سلسلہ اینڈیز کو سر کرنے کی مہم کے دوران برفانی تودے کے نیچے دب کر جان کی بازی ہار بیٹھا جبکہ گروپ میں شامل دوسرا کوہ پیما شدید زخمی ہوگیا ۔

    امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد تودے تلے دبے زخمی کوہ پیما کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔