Tag: پیرپگارا

  • بشیر میمن نے قائد نواز شریف کا خصوصی پیغام پیرپگارا کو پہنچادیا

    بشیر میمن نے قائد نواز شریف کا خصوصی پیغام پیرپگارا کو پہنچادیا

    کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن نے قائد نواز شریف کا خصوصی پیغام پیرپگارا کو پہنچادیا ، پیرپگارا نے نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا سے رہنما ن لیگ بشیر میمن کی ملاقات کی ، جس میں بشیر میمن نے نواز شریف کا خصوصی پیغام پیرپگارا کو پہنچایا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن وامان ، انتخابی الائنس سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی اور پیپلزپارٹی کیخلاف ملکر چلنے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ،سیاسی اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔/

    پیرپگار انے نواز شریف کےلیےنیک تمناؤں کااظہارکیا، پیر پگارا اور بشیر میمن کےدرمیان ملاقات ایک گھنٹےتک جاری رہی۔

    اس موقع پر بشیرمیمن نے کہا کہ نوازشریف نےپیغام دیاہےسندھ میں مضبوط سیاسی اتحادبناناہے، سندھ میں مسلم لیگ کےدھڑوں کوایک کرناہے۔

  • پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، پیرپگارا

    پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، پیرپگارا

    کراچی: مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کنگری ہاؤس میں پیرپگارا سے ملاقات کی۔ پیرپگارا نے گورنر سندھ کے سامنے جی ڈی اے کے خدشات کا اظہار کیا۔

    پیرپگارا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، جہانگیر ترین کے ساتھ بھی آپ آئے تھے وعدے پورے نہیں کیے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تو پیپلزپارٹی کی ہے وفاق میں تو آپکی حکومت ہے، بجلی اور گیس کے محکمے تو وفاقی ہیں وہ کیوں نہیں سنتے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی حالات خراب تھے اب کچھ بہتر ہوئے ہیں، وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ساتھ دینے،صبرکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات کا سامناہے، سندھ میں کرپشن،اقربا پروری عروج پر ہے، احتساب کہاں گیا،
    سندھ میں پیپلزپارٹی کے کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔

    کراچی کو جو حق دہائیوں سے نہیں ملا وہ دلانا ہے،اسد عمر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کو جو حق دہائیوں سے نہیں ملا وہ دلانا ہے، مشترکہ جدوجہد ہے۔

  • کراچی میں میر مصطفےٰ راشدی نے ریسٹورینٹ منیجرکو گولی ماردی

    کراچی میں میر مصطفےٰ راشدی نے ریسٹورینٹ منیجرکو گولی ماردی

    کراچی:شہرقائد میں ریسٹورنٹ میں جھگڑےکےدوران میرمصطفےٰ راشدی نےہوٹل منیجرکوگولی ماردی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں جھگڑے کے دوران میر مصطفےٰ راشدی نے ہوٹل مینجر پر فائر کھول دیا، فائرنگ کے سبب ہوٹل منیجرشدید زخمی ہوا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس موقع پر میر مصطفےٰ کے ساتھ موجود حر فورس کے گارڈز نے ریسٹورینٹ میں موجود دیگر افراد کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹ انتظامیہ کی مدعیت میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، واقعے کے وقت ملزم کا بھائی اطہر راشدی بھی ساتھ تھا، جب کہ ان دونوں کی حفاظت کے لیے حر فورس کے گارڈز بھی موجود تھے۔

    مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ کارسوارملزمان نےشراب کےنشےمیں ریسٹورنٹ میں ہنگامہ آرائی کی۔ملزمان کےزیراستعمال گاڑی تحویل میں لےلی گئی ہے، گاڑی میں سےشراب بھی برآمد ہوئی ہے۔

    تحویل میں لی گئی گاڑی سیدمیرمصطفیٰ راشدی کےنام رجسٹرڈہے،پولیس کے مطابق واقعےکی تحقیقات کی جارہی ہیں،ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

  • جنوبی پنجاب کے ارکان سندھ کی طرح انتخابی اتحاد بنالیں: پیرپگارا کا خسرو بختیار کو مشورہ

    جنوبی پنجاب کے ارکان سندھ کی طرح انتخابی اتحاد بنالیں: پیرپگارا کا خسرو بختیار کو مشورہ

    لاہور: مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے ارکان کو مشورہ ہے، سندھ کی طرح پنجاب میں بھی اتحاد بنا لیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خسرو بختار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب والے نہ تو ہم سے دور ہیں، نہ ہم اُن سے دور ہیں، جنوبی پنجاب والوں کاحق ہے، انہیں الگ صوبہ ملنا چاہیے.

    انھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بن جائے، تو بہاولپورکو صوبےکا ہیڈ کوارٹر بنا دیں، موجودہ حکومت یا ماضی کی حکومتوں کو صوبہ بناناتھا، تواب تک بنا لینا چاہیے تھا.

    پیرپگارا کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک جماعت میں ضم نہیں ہوسکتے، تو اتحاد بنانا چاہیے، چوہدری برادران سے بھی کہا ہے وہ بھی کوئی اتحاد بنا لیں، اگرمیری جگہ کوئی آنا چاہے، تواس کی بھی مجھےخوشی ہوگی.

    پریس کانفرنس میں‌ مسلم لیگ ن سے الگ ہو کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والے خسرو بختیار نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کی نیت ہوتی، تو صوبے سے متعلق قراردادوں پرعمل ہوتا.

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام عرصے سے اسی انتظار میں ہیں، یہ جماعتیں عمل کریں گی، اب بھی وقت ہے، کوئی ٹھوس اقدام کریں.

    خسرو بختیار نے کہا کہ حکمران فوری کوئی اقدام کریں، ورنہ تین ڈویژنوں میں خوش آمدید کہنے والا نہیں ہوگا، جنوبی پنجاب صوبے کے لئے قومی اسمبلی سے نئی قرارداد منظور کرنی ہوگی.


    اسی جماعت سے اتحاد کریں گے، جس کا ایجنڈا جنوبی پنجاب کا قیام ہو: خسرو بختیار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ق اور فنکشنل لیگ کا ایک ہی نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان

    ق اور فنکشنل لیگ کا ایک ہی نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ فنکشنل نے آئندہ انتخابات میں ایک ہی نشان سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الہیٰ نے متحدہ ہو کر ایک ہی نشان پرالیکشن لڑیں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں رات کے اندھیرے میں نتائج تبدیل کیے گئے ،اس مرتبہ الیکشن شفاف ہونے چاہییں۔

    اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھا جلد تمام لیگی ذہن رکھنے والے ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوں گے، سب کوایک ہی جھنڈے تلے متحد ہونے کی دعوت دیتے ہیں، ایک جماعت نے سارے ملک میں تباہی مچائی، اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ متحدہ ہو کر ایک ہی نشان پرالیکشن لڑیں گے۔

    پیر پگارا نے کہا کہ 2013کے انتخابات والی نگراں حکومت ہوئی، تونتائج ملک کے لیے بہترنہیں ہوں گے، ہم اس لیے متحد ہوئے ہیں کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں، گذشتہ نگراں سیٹ اپ نے انتخابات میں ہیرپھیرکاسہارالیا۔

    انھوں نے کہا کہ حالات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اس مرتبہ الیکشن نتائج مشکل سے تبدیل ہوں گے، کسی سیاست دان نے نہیں، فوج نے دہشت گردی کاخاتمہ کیا،دہشت گردی کاخاتمہ جوانوں کی قربانی کےمرہون منت ہے کچھ سیاسی جماعتیں توجرائم پیشہ افرادکوتحفظ دیتی رہی ہیں۔


    شریف برادران بہت تسلسل کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں، پرویز الہیٰ


    پاک فوج اورعدلیہ کی وجہ سے پاکستان آج تک سلامت ہے، پیرپگارا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک فوج اورعدلیہ کی وجہ سے پاکستان آج تک سلامت ہے، پیرپگارا

    پاک فوج اورعدلیہ کی وجہ سے پاکستان آج تک سلامت ہے، پیرپگارا

    نوشہرو فیروز : حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا نے کہا ہے کہ پاکستان آج پاک آرمی اور عدلیہ کی وجہ سے سلامت ہے۔ ملک بچانے کے لیے جو کام حکمرانوں کو کرنا تھا وہ پاک آرمی اور عدلیہ نے کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے نوشہرو فیروز میں گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پیر پگارا نے کہا کہ ہم سندھ کی سیاست میں تبدیلی لائیں گے، ملک سے دہشت گردی کسی اور نے نہیں پاک فوج نے ختم کروائی، انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور کامیاب ہوگی۔

    اس مرتبہ کا الیکشن 2013 کی طرح نہیں ہونے دیں گے، سندھ کی زراعت، اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے، جرائم پر حکومت کچھ نہیں کرتی، عدلیہ کو نوٹس لینا پڑتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران غیر ملکی دوستوں سے کاروبار کر کے ملک کا نقصان کر رہےہیں، موجودہ دور میں کرپشن کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا برا حال ہے، پہلے لانچوں میں سامان آتا جاتا تھا اب پاکستانی کرنسی جاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے نوازشریف سے ملنے سے معذرت کر لی

    مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے نوازشریف سے ملنے سے معذرت کر لی

    کراچی: سابق وزیر اعظم میاں‌ نواز شریف نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا ہے، مگر حروں کے روحانی پیشوا نے ملاقات سے معذرت کر لی ہے.

    ذرایع کے مطابق سابق نااہل وزیر اعظم پیر صبغت اللہ راشدی سے فوری ملاقات کے خواہش مند تھے، اسی ضمن میں‌ انھوں‌ نے رابطہ کیا، مگر مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ کی جانب سے نوازشریف سے فوری ملنے سے معذرت کر لی گئی.

    اطلاعات کے مطابق صبغت اللہ راشدی نے روحانی سفر کی وجہ سے فوری ملاقات سے معذرت کی ہے. وہ اس وقت چولستان میں حرجماعت کی دعوت پرہیں، جس کی وجہ سے فوری ملاقات ممکن نہیں.

    ذرایع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے ملاقات کے لیے یکم یا دو فروری کا وقت دینے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی، مگر چولستان میں‌ ہونے کے باعث یہ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ نے مقررہ تاریخوں‌ میں‌ ملاقات ممکن نہیں.

    کچھ تجزیہ کاروں‌ کے خیال میں اس معذرت کا اصل سبب پیرپگارا کی میاں‌ نواز شریف سے ناراضی اور ن لیگ کی پالیسیوں‌پر تحفظات ہیں.

    نوازشریف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیرپگارا

    یاد رہے کہ گذشتہ برس میاں‌نواز شریف کی نااہلی کے بعد پیر صعبت اللہ راشدی نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا تھا کہ نواز شریف کا اب کوئی مستقبل نہیں، ہماری جماعت وفاق اور پاک فوج کے ساتھ ہے اور اداروں سے ٹکراؤ کی صورت میں نوازشریف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.

    جس عدالت میں دیکھو میرے خلاف ہی مقدمہ چل رہا ہے ،نواز شریف

    تجزیہ کاروں کے مطابق میاں نواز شریف کی مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہیں۔ آج بھی نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے، جس کے بعد انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر طرف میرا ہی کیس چل رہا ہے،  تمام کیسز کی وجہ کیا ہوسکتی ہے، اسے تلاش کرنا چاہیے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کےپاس جائیں گے، مصطفیٰ کمال

    کراچی : پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام کیلئےہرکسی کےپاس جائیں گے، چاہتےہیں کہ عوام کے مسائل حل اور پریشانی کاخاتمہ ہو۔

    یہ بات انہوں نے فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کے بعد صدر الدین شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

    تفصیلات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے ایک وفد نے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی زیر قیادت فکشنل مسلم لیگ کے سربراہ پیرپگارا سے کنگری ہاﺅس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انیس ایڈووکیٹ،اشفاق منگی،رضا ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی میرا دشمن نہیں ہے ہرپاکستانی شخص میرا بھائی ہے، ہم رنگ نسل، زبان مسلک سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کرینگے، پیر پگارا سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے نہیں بلکہ مل کر چلنے کیلئے آیا ہوں۔

    مصطفی کمال نے مزید کہا کہ آج سیرحاصل گفتگوہوئی، پی ایس پی اور فنکشنل لیگ کی سوچ میں کوئی فرق نہیں، فنکشنل لیگ کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں،۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے کے مسائل بہت ہیں بچوں کو خوراک نہیں مل رہی، عوام کے پاس پینے کا صاف پانی نہیں ہے۔ اس موقع پرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کا ماضی میں اچھا ریکارڈ رہا ہے، ہمارا مستقبل ساتھ ہوگا خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ چلنے کافیصلہ کیا ہے اپنےحلقےمیں کام کریں گے، الیکشن کیلئےتیارہیں، جب بھی اعلان ہوگا میدان میں کھڑے ہونگے۔

  • ایم کیوایم کےساتھ مل کرسندھ کی خدمت کریں گے، پیر پگارا

    ایم کیوایم کےساتھ مل کرسندھ کی خدمت کریں گے، پیر پگارا

    کراچی : پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی خدمات لائقِ ستائش ہیں ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کراچی کی طرز پر اندرونِ سندھ بھی آپریشن کی ضرورت ہے۔


    یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی رہائش گاہ پر ظہرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ عامر خان مجھ سے ملنا چاہتے تھے میں نے جواب دیا کہ میرا خرچہ کیوں کراتے ہو میں خود تمہارے گھر آجاتا ہوں۔

    پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی نے آرمی چیف راحیل شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،فوجی جوان ملک کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، ہم سب کو مل کر فوج کا ساتھ دینا پڑے گا ضربِ عضب اور کراچی میں امن کا تسلسل بڑی کامیابی ہے جسے جاری رہنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے 2013 کے انتخابات سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پیپلزپارٹی تین صوبوں سے آؤٹ ہوجائے گی کیوں کہ کارکردگی صفر ہو تو ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں، گزشتہ آٹھ سالوں میں سندھ کا جو حال کیا گیا ہے اس کے سدباب کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنائیں گے۔

    پیر صاحب پگارا نے کہا کہ کراچی کی طرح اندرونِ سندھ بھی آپریشن ہونا چاہیے تا کہ جرائم کا خاتمہ ہو اور کرپشن سے عوام کی جان چُھوٹے،اندرونِ سندھ میں ترقیاتی فنڈز غلط جگہوں پر لگائے گئے ہیں نئے وزیر اعلیٰ آئے ہیں لیکن ان کے پاس وقت ہی کتنا رہ گیا ہے؟

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا کی جانب سے عزت افزائی کا موقع دینے پر نہایت شکر گذار ہوں میں اور میری پارٹی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پیر پگارا صاحب میرے گھر تشریف لائے اور ہمارے ساتھ ظہرانہ کیا۔

  • پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    پرویز مشرف کی سربراہی میں لیگی دھڑوں کے اتحاد کا فیصلہ

    کراچی : مسلم لیگ کے تین دھڑوں کے اتحاد کافیصلہ طے پاگیا۔ سابق صدرپرویزمشرف لیگی اتحاد کے چیئرمین ہونگے۔

    ذرائع کےمطابق اتحاد کے صدرچوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاڑا کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ق لیگ، فنکشنل اورپاکستان مسلم لیگ کے اتحاد پراظہارخیال کیاگیا۔

    اتحاد کوحتمی شکل بجٹ کے فوری بعد دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اورپیرپگاراکوناراض لیگیوں کے ساتھ رابطوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

    چوہدری شجاعت پنجاب کے پی کے اورپیرپگاراسندھ کے ناراض مسلم لیگیوں سے رابطے کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لیگی دھڑوں کے اتحاد کے بعدادغام کافیصلہ کیا جائے گا۔

    اس ملاقات میں اتحاد کوتیسری بڑی ایک سیاسی قوت بنانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔ لیگی دھڑوں کے اتحاد کے چیئرمین پرویز مشرف ہونگے جبکہ عہدیداروں کافیصلہ لیگی دھڑوں کے انضمما م کے بعدکیا جائے گا۔