Tag: پیر آباد

  • کراچی: پیر آباد میں بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم پکڑا گیا

    کراچی: پیر آباد میں بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم پکڑا گیا

    کراچی کے علاقے پیر آباد میں شہریوں نے کم عمر لڑکے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پیر آباد نورانی محلے میں بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی، مبینہ اغوا کار کو شہریوں نے پکڑ کر 6 سالہ بچے اویس بازیاب کروالیا۔

    شہریوں نے مبینہ اغوا کار کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ اغوا کار نے بچے کو بریانی کھلانے کے بہانے اغوا کی کوشش کی تھی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ مبینہ اغوا کار کو تھانے منتقل کرکے تفتیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2024 سے اب تک مجموعی طور پر کراچی سے 12 بچے اغوا اور لاپتہ ہوئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ویسٹ زون سے 3 بچے لاپتا ہوئے، بلال کالونی سے مبینہ اغوا ہونے والے بچے کو قتل کیا گیا۔

    پولیس رپورٹ میں کہا ہے کہ گلبہار سے لاپتہ ہونےوالابچہ بازیاب کیاگیا جبکہ منگھو پیر سے لاپتہ بچہ خود گھر آیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایسٹ زون سے 6 بچے لاپتہ ہوئے تھے، گلستان جوہر کی 2 سالہ کنیز تاحال لاپتہ ہے جبکہ مبینہ ٹاون سپرہائی وے سے لاپتہ 2 بچوں اور زمان ٹاون اور شاہ لطیف سے لاپتہ 3 بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔

    پولیس رپورٹ میں کہنا تھا کہ ساوتھ زون سے 3 بچے لاپتہ ہوئے تھے جبکہ سعیدآباد سے لاپتا 4 سالہ بچے کا بھی تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔

  • مصالحوں میں ٹیکسٹائل کلر، برادہ، چاول کا چھلکا ملانے کا انکشاف

    مصالحوں میں ٹیکسٹائل کلر، برادہ، چاول کا چھلکا ملانے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیار ہونے والے مصالحوں میں ٹیکسٹائل کلر، برادہ اور چاول کے چھلکے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے ضلع غربی کے علاقے پیر آباد اور ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں مختلف مصالحہ فیکٹریوں پر چھاپے مارے، انکشاف ہوا کہ ان فیکٹریوں میں بنائے جانے والے مصالحوں میں ٹیکسٹائل میں استعمال ہونے والا رنگ، برادہ اور چاول کے چھلکے کی ملاوٹ کی جا رہی ہے۔

    چھاپے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ جس جگہ مصالحے تیار کیے جا رہے تھے وہاں گندگی اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار تھی، مصالحوں میں مضر صحت اجزا ملے ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔

    ملاوٹ کرنے والے عوام کی زندگیوں سےکھیل رہے ہیں، وزیراعظم

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا حسین کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے پیر آباد کی فیکٹری کو سیل کر دیا، اور 4000 کلو گرام کے لگ بھگ ملاوٹ شدہ مال ضبط کر لیا، فیکٹری پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

    ضلع وسطی میں قائم فیکٹری کو وارننگ دے دی گئی، ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے تمام موجود غیر معیاری مصالحوں کو ضبط کر کے تلف کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی پولیس کی ایک اور نا اہلی، ملزم کو زخمی کر کے اہل کار ویڈیو بنانے لگا

    کراچی پولیس کی ایک اور نا اہلی، ملزم کو زخمی کر کے اہل کار ویڈیو بنانے لگا

    کراچی: شہرِ قائد میں پولیس کی نا اہلی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، پولیس اہل کار ملزم کو زخمی کر کے ویڈیو بنانے اور کمنٹری کرنے میں مصروف ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ایک اہل کار نے نے حماقت کی انتہا کر دی، مبینہ ملزم کو زخمی کرنے کے بعد اسپتال پہنچانے کی بجائے ویڈیو بنانے لگا۔

    [bs-quote quote=”زخمی ملزم کی ویڈیو بنانے کا مقصد شواہد محفوظ کرنا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ایس ایس پی ویسٹ”][/bs-quote]

    کراچی کے علاقے پیرآباد، قصبہ کالونی میں ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر زمین پر پڑا تڑپتا رہا۔

    معاملے پر ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان نے عجیب و غریب مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ زخمی ملزم کی ویڈیو بنانے کا مقصد شواہد محفوظ کرنا تھا۔

    ویڈیو بنانے کے بعد پولیس اہل کاروں نے ایمبولینس منگوا کر ملزم عادل کو بر وقت اسپتال پہنچا دیا، تاہم اہل کاروں کی غفلت کے باعث زخمی ملزم کی جان کو خطرہ لا حق ہو سکتا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سیلف ڈیفنس کی آڑ میں ظلم کرنے کا حق کسی کو حاصل نہیں: ڈاکٹر امیر شیخ

    یاد رہے کہ 6 فروری کو کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ارشاد رانجھانی کو یو سی چیئرمین رحیم شاہ نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد پولیس نے زخمی کو اسپتال پہنچانے کی بہ جائے تھانے لے جا کر تفتیش شروع کر دی، جس کے باعث زخمی کی جان چلی گئی۔

    پولیس کی جانب سے غفلت برتنے کے بڑھتے واقعات اور شہریوں کے جانوں کے ضیاع کے بعد ملک بھر کی پولیس کی تربیت کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔