Tag: پیر صدر الدین شاہ راشدی

  • سندھ کے حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں، پیر صدر الدین شاہ راشدی

    سندھ کے حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں، پیر صدر الدین شاہ راشدی

    کراچی: مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں، سندھ میں آنے والا وقت فنکشنل لیگ اور جے ڈی اے کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں، فروری کے ماہ سے قلابازیاں شروع ہوجائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ جن قوتوں نے ان کو اقتدار دیا اب ان کو احساس ہوچکا ہے، الیکشن کے بعد ہم قومی مفاد کی خاطر خاموش رہے، قومی مفاد کی خاطر اب بھی خاموش ہیں۔

    پیر صدر الدین شاہ نے کہا کہ سو دن گزر گئے اب ضلعی سطح تک تنظیم کو منظم کرنا ہے، سندھ میں زرداری لیگ کا نظام فیل ہوگیا ہے، زرداری لیگ کے اپنے لوگ ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ختم ہوگئی تھی اس وقت بھی ہمارے لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں کاروبار تباہ اور دکانیں جلائی گئیں۔

    پیر صدر الدین شاہ نے کہا کہ ان کے غباروں سے ہوا نکل چکی ہے یہ کب تک شہیدوں کے نام پر عوام کو بے وقوف بناتے رہیں گے، اب نوجوانان کا دور ہے نوجوان اور خواتین کو آگے آنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سردار رحیم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ضلعی سطح پر تنطیم سازی کا عمل مکمل کریں اب ہر پندرہ روز بعد ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

    کنونشن میں صوبائی جنرل سیکریٹری سردار رحیم، سینیٹر مظفر حسین شاہ، کاشف نظامانی، سید اسماعیل شاہ راشدی، نصرت سحر عباسی، نند کمار گوکلانی ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

  • سندھ کی مٹی ہماری رو حوں میں شامل ہےاس کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، صدرالدین راشدی

    سندھ کی مٹی ہماری رو حوں میں شامل ہےاس کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، صدرالدین راشدی

    وفاقی وزیر اوور سیز پاکسانیز پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کی مٹی ہماری رو حوں میں شامل ہے سندھ کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر الدین شاہ راشدی نے کہاکہ سابق صدر پر وزی مشرف غدار ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے سیاستدان یا میڈیا جج بننے کی کوشش نہ کرے وفاقی وزیر نے کہاکہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہو گا اور اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ ہر جگہ قانون کی حکمرانی ہے ۔

    پیر صدر الدین شاہ نے کہاکہ ق لیگ ایک آمر کی چھتری تلے بنی تھی جس کا حال شیشے کے ٹوٹے گلاس جیسا ہے جس کے ٹھڑے گننے والا بھی نہیں گن سکتا انہوں نے کہاکہ سندھ کی تقسیم کی باتیں سن کر حیرت ہوتی ہے، سندھ کی مٹی ہماری روحوں میں شامل ہیں اس لیے سندھ دھرتی کی تقسیم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔