Tag: پیر مظہر الحق

  • غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: ہائیکورٹ نیب پر سخت برہم

    غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: ہائیکورٹ نیب پر سخت برہم

    کراچی: سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر الحق کے دور میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے دوران انکوائری مکمل نہ کرنے پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نیب پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے انکوائری چل رہی ہے۔ ریفرنس دائر نہیں کرنا تو کیس بند کردیں۔ کیا نیب کو ایک انکوائری کے لیے 10 سال چاہئیں؟

    مزید پڑھیں: پیر مظہر الحق کی ضمانت میں توسیع

    چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسران کو تفتیش کرنا ہی نہیں آتی۔

    عدالت نے پیر مظہر الحق اور دیگر کے خلاف 15 جولائی تک ریفرنس دائر کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    یاد رہے کہ نیب کے مطابق پیر مظہر الحق نے اپنے دور وزارت میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی 13 ہزار سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

    کیس میں سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق اور 3 مزید ملزمان پہلے ہی حفاظتی ضمانت پر آزاد ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی:سابق صوبائی وزیر پیرمظہر الحق کی عبوری ضمانت میں توسیع

    کراچی:سابق صوبائی وزیر پیرمظہر الحق کی عبوری ضمانت میں توسیع

    کراچی: ہائی کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی ایما پر محکمہ تعلیم میں 13 ہزار بھرتیاں کی گئیں اور ای ڈی او ممتاز شیخ بھی اس میں براہ راست ملوث ہیں۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کر لئے ہیں،انکوائری جلد مکمل کر لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریری جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے۔

    عدالت نے سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق،سابق ای ڈی او ممتاز شیخ اور ملزم عبدالجبار کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔