Tag: پیر نورالحق قادری

  • وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے محرم میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا: مشترکہ اعلامیہ

    وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے محرم میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا: مشترکہ اعلامیہ

    اسلام آباد: وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت علما کرام اور دیگر محکموں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے محرم میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محرم الحرام کے اجتماعات میں احتیاطی تدابیر اور مسلکی رواداری کے فروغ پر زور دیا گیا۔

    محرم الحرام کے تناظر میں ہونے والے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام مکاتب فکر محبت، رواداری، افہام و تفہیم قائم رکھنے کی خلوص دل سے کو شش کریں گے، اور مسلکی تنازعات باہم مشاورت اور سنجیدہ مکالمے کے ذریعے طے کیے جائیں گے۔

    مشترکہ اعلامیے کے مطابق عوامی پلیٹ فارمز سے مخالفین کے خلاف طعن و تشنیع سے اجتناب کیا جائے گا، وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے محرم میں ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیر مذہبی امور نے کہا کہ علما واقعہ کربلا کے تناظر میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو بھی دنیا تک پہنچائیں، ملک دشمن عناصر مسلکی تعصب کو ہوا دے کر انتشار پھیلاتے ہیں، اکابر اور علما ان انتشار پھیلانے والوں سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔

    پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کسی سوچ اور فکر کو اپنانا غلط نہیں، بلکہ دوسروں پر اسے مسلط کرنا غلط ہے۔

    انھوں نے وبا کے حوالے سے کہا کہ کرونا وبا کی صورت حال بہتر ہے لیکن لاپرواہی تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے مسلکی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ہم آہنگی کو عام کیا جائے۔

  • عیدالفطر منانے کا فیصلہ ،  پیر نورالحق قادری نے بڑا اعلان کردیا

    عیدالفطر منانے کا فیصلہ ، پیر نورالحق قادری نے بڑا اعلان کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عید منائیں گے، فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی روہت ہلال کمیٹی آج کرےگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےفیصلے کے مطابق عید منائیں گے۔

    پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ دین اورشریعت چاندکی رویت،شہادت پراعتمادکرتی ہے، شہادت،رویت کیلئےسائنس،جدیدآلات کی معاونت لی جا سکتی ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کوکمیٹی میں شامل کیاہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ فواد چوہدری دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علمائے کرام ہی کریں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی، دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے، ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

  • حج فارم سے متعلق وفاقی مذہبی امور کا وضاحتی بیان

    حج فارم سے متعلق وفاقی مذہبی امور کا وضاحتی بیان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے حج فارم سے متعلق وضاحتی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فارم پر ختم نبوت کا حلف نامہ موجود ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ حج فارم میں ختم نبوتؐ کا حلف نامہ موجود ہے، بینکوں سے جو فارم مل رہا ہے وہ صرف ڈیٹا فارم ہے۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ درخواست میں ختم نبوتؐ کا کالم اپنی جگہ موجود ہے، عازم حج وہی کہلائے گا جو ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرے گا۔

    سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے والے عازمین کیلئے اہم ہدایت

    نور الحق قادری نے کہا کہ ختم نبوت پر ہمارا ایمان اور عقیدہ حتمی اور اٹل ہے،حج درخواست فارم سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات درست نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان مذہبی امور نے اطلاع دی تھی کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 24844 حج درخواستیں وصول ہو گئی ہیں، اور حج درخواستوں کی وصولی 6 مارچ تک جاری رہے گی۔ یہ ہدایت بھی کی گئی کہ درخواست گزار بینک سے دستخط اور مہر شدہ رسید لازمی طلب کریں، کوائف میں غلطی کی صورت میں فوراً بینک سے تصحیح کرائیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29 فروری اور یکم مارچ ) کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

  • ہماری کرنسی کی صورتحال ایسی نہیں ہے ہم حج سستا کرسکیں، پیر نورالحق قادری

    ہماری کرنسی کی صورتحال ایسی نہیں ہے ہم حج سستا کرسکیں، پیر نورالحق قادری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ہماری کرنسی کی صورت حال ایسی نہیں ہے ہم حج سستا کر سکیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر یہ وزارت قبول کی، حجاج کی خدمت بہت بڑی سعادت ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کرنسی کی صورت حال ایسی نہیں ہے ہم حج سستا کر سکیں، پیکج میں اضافے کی وجہ سعودی عرب میں مزید ٹیکس لگنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج پالیسی جلد تیار کر کے اعلان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پیر نورالحق قادری نے کہا کہ حجاج کی خدمت بہت بڑی سعادت ہے، تنقید ہوتی ہے کرتارپور راہداری کھول دی ،حج مہنگا کر دیا، کرتار پور اور حج کا موازنہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟

    وفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ تنقید کرنے والے حقائق کو نہیں دیکھتے، کرتار پور لوگ تانگے پر آ جاسکتے ہیں، حج پر ایسی سہولت نہیں ہے۔

    علی زیدی کا حج اور عمرے کے لیے بحری جہاز چلانے کا عندیہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ مسافر بحری جہاز چلانا چاہتے ہیں، حج اور عمرے کے لیے سمندری سفر سے اخراجات میں کمی آئے گی۔

  • پاکستان کی طاقت کو للکارنے والا نیست ونابود ہوجائے گا، پیر نورالحق قادری

    پاکستان کی طاقت کو للکارنے والا نیست ونابود ہوجائے گا، پیر نورالحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی طاقت کو جو للکارے گا وہ نیست ونابود ہوجائے گا، مضبوط پاکستان ہی کشمیر کو آزاد کراسکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے محرم الحرام کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا۔

    نور الحق قادری نے کہا کہ دنیا بھر میں ظلوم کشمیر کے حق خود ارادیت کے لیے آواز بلند کی جارہی ہے، بھارت کے اندر سے بھی مظلوم کشمیریوں کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

    مضبوط پاکستان ہی کشمیر کو آزاد کراسکتا ہے جو پاکستان کی طاقت کو للکارے گا وہ نیست ونابود ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو فرقوں میں بٹنے کے بجائے سب کو متحد ہوناچاہیے۔

    علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور نے محرم الحرام کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں محرم الحرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

    ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ تمام مکاتب فکر محبت اور رواداری کو فروغ دیں گے،ایک دوسرے کے اکابرین کے بارے میں احترام کیا جائے،علما اور مقررین اپنی تقریروں میں اشتعال سے گریز کریں۔

    وفاقی وزارت مذہبی امور میں اہم اجلاس کے بعد وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ فرقہ واریت کشمیریوں کی کسی طرح مدد نہیں کرسکتی۔

    محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے پیمرا اور میڈیا اداروں کو خطوط لکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نفرت پھیلانے والے لوگوں کو موقع نہ دے۔

  • وزیر مذہبی امور 5 روزہ دورۂ سعودی عرب کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

    وزیر مذہبی امور 5 روزہ دورۂ سعودی عرب کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری سعودی عرب کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری نے سعودی عرب کا 5 روزہ دورہ مکمل کر لیا اور آج اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

    وزیر مذہبی امور نے دورہ سعودی عرب کے دوران حج انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اور سعودی وزیر حج اور متعلقہ حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔

    پیر نورالحق قادری نے دورے کے دوران مکہ اور مدینہ میں پاکستان ہاؤس کا بھی دورہ کیا، اور حج کوٹے میں اضافے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر مذہبی امور نے سعودی حکام سے ائیر پورٹ میں حاجیوں کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی، اور منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں پاکستانی حجاج کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرمذہبی امور کی سعودی وزیرحج سے ملاقات، حج انتظامات پر تفصیلی گفتگو

    دورے کے دوران حاجیوں کی رہایش اور عمارتوں کے حوالے سے بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    یاد رہے کہ سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن طاہر نے پیر نور الحق سے ملاقات میں کہا تھا کہ حجاج کرام کے آرام اور سہولت کا خیال رکھنا ان کے فرائض میں شامل ہے، پاکستان کے دیگر شہروں کا روڈ ٹو مکہ میں شمولیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    گزشتہ ماہ پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، منصوبے کے تحت رواں سال 90 فی صد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

  • وزیر مذہبی امور کا منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں پاکستانی حجاج کے لیے انتظامات کا جائزہ

    وزیر مذہبی امور کا منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں پاکستانی حجاج کے لیے انتظامات کا جائزہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے سعودی عرب کا دورہ کیا، دورے کے دوران انھوں نے حج انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور نے سعودی عرب کا دورہ کر کے حج انتظامات سے متعلق سعودی وزیر حج اور متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

    وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج کوٹہ میں اضافے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا، اس دوران سعودی عرب میں حج انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

    نور الحق قادری نے سعودی حکام سے ائیر پورٹ میں حاجیوں کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق بات چیت کی، اور منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں پاکستانی حجاج کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

    وزیر مذہبی امور نے حاجیوں کی رہایش اور عمارتوں کے حوالے سے بھی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو موقع پر حاجیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرمذہبی امور کی سعودی وزیرحج سے ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیرحج ڈاکٹر صالح بن طاہر نے پیر نور الحق سے ملاقات میں کہا تھا کہ حجاج کرام کے آرام اور سہولت کا خیال رکھنا ان کے فرائض میں شامل ہے، پاکستان کے دیگر شہروں کا روڈ ٹو مکہ میں شمولیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی، منصوبے کے تحت رواں سال 90 فی صد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔