Tag: پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

  • پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین اسپتال داخل

    پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، والدین اسپتال داخل

    گوجرانوالہ : ایمن آباد میں پیزا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں، بچیوں کے والدین بھی زہریلے پیزے سے متاثر ہوکر اسپتال میں داخل ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا کے علاقے ایمن آباد میں رہائش پزیر پولیس اہلکار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر مقامی پیزا شاپ سے پیزا منگوایا تھا۔

    پیزا کھاتے ہی پولیس اہلکار اور اس کی بیوی اور چار بچوں کی حالت خراب ہوگئی۔ پولیس اہلکارنوید نے بتایا کہ ایک بیٹی نے اسپتال اور دوسری نے راستے میں دم توڑا، پولیس اہلکار سمیت خاندان کے 5 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا، ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے پیزا شاپ پر چھاپہ مارا ہے مزید کارروائی جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ آجانے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد میاں بیوی کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ایک بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔