Tag: پیزا

  • پیزا کھائیں اور پیسے کمائیں، شوقین افراد کے لیے انوکھی پیش کش

    پیزا کھائیں اور پیسے کمائیں، شوقین افراد کے لیے انوکھی پیش کش

    ڈبلن: آئرلینڈ میں واقع ریسٹورنٹ نے 32 انچ پیزا اور 2 مِلک شیک (جوس) مخصوص وقت میں ختم کرنے والے شخص کو 75 ہزار روپے بطور انعام دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں واقع ’پن پیڈز ریسٹورنٹ‘ کے مالک نے گاہکوں کو چیلنج دیا ہے کہ اگر وہ ایک ہی وقت میں 32 انچ قطر کا پیزا اور دو  گلاس جوس ختم کریں گے تو انہیں 500 یورو انعام میں دیے جائیں گے۔

    ریسٹورنٹ کی جانب سے یہ چیلنج ایک ہفتے قبل دیا گیا تاہم اب تک سیکڑوں افراد نے حصہ ضرور لیا مگر کوئی بھی کامیابی حاصل نہ کرسکا، ہوٹل مالک کے مطابق اُس نے کاروبار کی مشہوری کے لیے انوکھے مقابلے کا انعقاد کیا۔

    مالک اینتھونی کیلی کے مطابق اب تک 100 افراد نے اس چلینج کو عبور کرنے کی کوشش کی مگر کوئی بھی انعامی رقم حاصل نہ کرسکا۔

    انوکھے مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کے ناموں کا اندراج ہوٹل پر لگے بورڈ پر کردیا جاتا ہے کہ انہوں نے مقررہ وقت میں کتنا ہدف حاصل کیا، اب تک صرف ایک شخص 35 منٹ میں پیزا کے تین سلائس کھانے اور آدھا جوس پینے میں کامیاب رہا۔

    اب تک سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے والے رابرٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل چکن رول کھانے کا مقابلہ جیت چکا ہے اس لیے اُسے لگا کہ پیزا اور دو مِلک شیک پی سکتا ہے۔

    ریسٹورنٹ کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ جب تک کوئی شخص چلینج میں کامیابی حاصل نہیں کرے گا ہماری طرف سے یہ پیش کش جاری رہے گی۔

  • 70 افراد کے لیے صرف ایک پیزا

    70 افراد کے لیے صرف ایک پیزا

    اگر آپ کے گھر میں ڈیلیوری بوائے ایک بہت بڑا سا پیزا ڈیلیور کر جائے تو آپ کیا کریں گے؟

    امریکا کا بگ ماماز پیزا نامی ریستوران اتنا بڑا پیزا تیار کر کے آپ کے گھر پہنچا سکتا ہے کہ اسے 60 سے 70 افراد کھا سکتے ہیں۔

    یہ ریستوران دنیا کا سب سے بڑا ڈیلیوری کیا جانے والا پیزا بناتا ہے جسے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔

    اس پیزا کی تیاری میں 20 پاؤنڈز ڈو، 5 پاؤنڈز پنیر اور 3 پاؤنڈز پیپرونی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    تیاری کے بعد اسے ایک بڑے سے ڈبے میں رکھ کر گاڑی کی چھت پر رکھا جاتا ہے جو اسے اس کے مطلوبہ مقام تک پہنچاتی ہے۔

    کھانے کے لیے اسے 200 ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے۔

    اس پیزا کی قیمت 300 ڈالرز ہے، اور کیلی فورنیا کے دفاتر میں اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

  • ایسا پیزا جو کینسر سے بچا سکتا ہے

    ایسا پیزا جو کینسر سے بچا سکتا ہے

    پیزا بہت سے افراد کو پسند ہوتا ہے جو یہ جانتے ہوئے بھی اسے کھاتے ہیں کہ اس کی مضر صحت چکنائی ان کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ تاہم اب ایسا پیزا بھی منظر عام پر آگیا ہے جو کینسر سے بچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اٹلی کے ایک ریستوران ڈان پیپ میں سرو کیا جانے والا پیزا کینسر کے حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق کی روشنی میں بنایا جاتا ہے۔

    اس تحقیق کا موضوع ’صحت مند غذاؤں کا فروغ بشمول پیزا‘ ہے۔

    اب یہ ریستوران اسی تحقیق کی روشنی میں ایسا پیزا تیار کرتا ہے جو نہ صرف امراض قلب سے بچا سکتا ہے بلکہ ہاضمہ کے اعضا میں بننے والے ٹیومر سے بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے جیسے بڑی آنت کا کینسر۔

    اس پیزا میں شامل کیے جانے والے اجزا میں زیتون، زیتون کا تیل، ٹماٹر، سرخ مرچ، لہسن، گوبھی اور گندم کا آٹا شامل ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام اجزا جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

    زیتون کا تیل عام تیل کے برعکس وزن میں اضافہ نہیں کرتا جبکہ یہ اجزا جسم کو مختلف معدنیات اور وٹامنز بھی فراہم کرتے ہیں۔

    کیا آپ یہ صحت بخش پیزا کھانا چاہیں گے؟

  • رنگین چمکتا ہوا پیزا کھانا چاہیں گے؟

    رنگین چمکتا ہوا پیزا کھانا چاہیں گے؟

    مختلف کھانوں میں گلیٹر یعنی چکمتی ہوئی افشاں شامل کرنے کے بعد اب پیزا میں بھی اس کا تجربہ کیا گیا جو بے حد مقبول ہورہا ہے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک معروف ریستوران نے اس چمکتے ہوئے رنگین پیزا کو پیش کرنے کا آغاز کیا ہے۔

    سموکڈ ٹرکی چکن تکہ اور سبزیوں سے بنا خوش رنگ پیزا ذائقے میں بھی مزیدار ہے۔

    اسے عام افراد کے ساتھ ہالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تاحال ریستوران کی انتظامیہ نے یہ راز نہیں کھولا کہ رنگوں بھرا چمکتا ہوا یہ پیزا کیسے تیار کیا جارہا ہے اور اس میں کیا اجزا شامل کیے جارہے ہیں، تاہم اس سے قطع نظر لوگوں کی بڑی تعداد اسے کھانے کے لیے ریستوران کا رخ کر رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ہینڈز اپ! پیسے نہیں پیزا چاہیئے

    ہینڈز اپ! پیسے نہیں پیزا چاہیئے

    پیرس: پیسوں کی چوری کرنا تو پرانی بات ہوگئی۔ فرانس میں ایک انوکھا ڈاکو پیزا شاپ پر جا پہنچا جہاں اس نے ریوالور دکھاتے ہوئے پیزا کا مطالبہ کر ڈالا۔

    فرانس کے شہر لیون میں ڈکیتی کی یہ انوکھی واردات ہوئی جہاں نشے میں دھت ایک مسلح شخص مشہور بین الاقوامی پیزا ہاؤس میں گھس گیا۔

    pizza-3

    مسلح شخص نے بندوق کی زور پر عملے کو یرغمال بنا کر تازہ پیزا بنانے کی فرمائش کر ڈالی۔

    واردات کے بعد ملزم کے بھاگنے کا انداز بھی انوکھا تھا جب اس نے سائیکل پر بھاگنے کی کوشش کی، جس کو پولیس نے با آسانی ناکام بنا دیا۔

    مزید پڑھیں: پیزا میں کم پنیر کیوں؟ خاتون نے پولیس کو کال کردی

    گرفتاری کے بعد معلوم ہوا کہ پیزا کے شوقین اس ڈاکو کی پستول بھی جعلی ہے۔

  • پیزا میں کم پنیر کیوں؟ خاتون نے پولیس کو کال کردی

    پیزا میں کم پنیر کیوں؟ خاتون نے پولیس کو کال کردی

    کینیڈا کے شہر نیو فاؤنڈ لینڈ میں ایک خاتون نے پیزا میں پنیر کی مقدار کم ہونے پر پولیس کو کال کردی۔

    پولیس کے مطابق خاتون نے پہلے مطلوبہ پیزا سینٹر پر فون کیا اور ان سے شکایت کی کہ اسے بھیجے جانے والے پیزا میں پنیر کی مقدار اتنی نہیں جتنی ان کے بروشر میں دکھائی گئی ہے۔

    انتطامیہ کے مناسب جواب نہ دینے پر خاتون نے جھنجھلاہٹ میں 911 پر فون کردیا۔

    کانسٹیبل جیف ہڈگن کے مطابق لوگ پولیس کو ایسے معاملوں کے لیے بھی فون کرتے ہیں جن کے لیے پولیس کچھ نہیں کر سکتی۔

    انہوں نے بتایا، ’بعض لوگ ریڈیو پر چلنے والے پروگرامز سے بھی بور ہو کر پولیس کو فون کر دیتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہوتا ہے کہ ہم ریڈیو چینل کو ان کی مرضی کے پروگرام چلانے پر مجبور کریں۔ ہم سمجھ نہیں پاتے کہ یہ کالز کرنے والے کیا واقعی صحیح الدماغ لوگ ہوتے ہیں یا وہ ہمیں تفریح فراہم کرنے کے لیے ایسی کالز کرتے ہیں‘۔

    واضح رہے کہ مغربی ممالک میں پولیس کو روزانہ ایسی بے شمار کالز موصول ہوتی ہیں جن کا پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان میں سے کچھ کالز ایسی بھی ہوتی ہیں جن میں فون کرنے والا اپنے گھر کے باہر کتے، بلی یا کسی اور جانور کی آوازوں سے پریشان ہوتا ہے۔