Tag: پیسٹری

  • فریج کی صفائی کے دوران 25 سال پرانی پیسٹری دریافت

    فریج کی صفائی کے دوران 25 سال پرانی پیسٹری دریافت

    لاک ڈاؤن کے دوران ایک امریکی شہری نے گھر کی صفائی کرتے ہوئے فریزر سے 25 سال پرانی پیسٹری دریافت کرلی، مذکورہ پیسٹری اس کی والدہ نے بنائی تھی جو انہوں نے چکھ کر بھی دیکھی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں ایک امریکی شہری مائیکل پیٹرک نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں ایک فائدہ یہ ہوا کہ اس کی والدہ نے اپنے جثیم فریج کی نیچے تک صفائی کر ڈالی۔

    اس نے بتایا کہ فریزر میں سے اسے ایک پیسٹری ملی جس پر ایکسپائر ہونے کی تاریخ مارچ 1995 ہے۔ مائیکل کے مطابق یہ پیسٹری ان کے اپریل 1995 اور 1997 میں پیدا ہونے والے بھائیوں سے بھی قدیم ہے۔

    اپنے ایک اور ٹویٹ میں مائیکل نے بتایا کہ ان کی والدہ کہہ رہی ہیں کہ یہ پیسٹری ابھی بھی قابل استعمال ہے اور اسے کسی میٹھے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    بعد ازاں والدہ نے اس پیسٹری سے بنے میٹھے کو نہایت شوق سے کھایا۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ جس فریج میں یہ رکھی تھی وہ بھی 30 سال پرانا ہے۔

    مائیکل کی اس ٹویٹ پر ہزاروں افراد نے اپنا ردعمل ظاہر کیا، ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ اس پیسٹری نے بدلتی تاریخ کا بھی مشاہدہ کیا ہے۔

  • ہمارے ناشتہ میں شامل 6 نقصان دہ غذائیں

    ہمارے ناشتہ میں شامل 6 نقصان دہ غذائیں

    یہ بات تحقیق سے ثابت ہوچکی ہے کہ ناشتہ کرنا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے جس سے آپ ایک پرجوش اور کارآمد دن گزار سکتے ہیں۔ یہ جسم کو موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔

    لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ناشتے میں کیا کھاتے ہیں۔ اگر آپ ناشتہ میں غذائیت سے بھرپور، پروٹین اور فائبر والی چیزوں کھاتے ہیں تب تو آپ ناشتہ کے فوائد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ لیکن اگر آپ غیر صحت مند، مرغن یا میٹھی اشیا استعمال کریں گے تو یہ ناشتہ فائدہ دینے کے بجائے نقصان دے سکتا ہے۔

    یہاں ہم آپ کو کچھ چیزیں بتارہے ہیں جو ناشتے میں استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔ اگر آپ اپنے ناشتے میں ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں تو فوراً سے بیشتر ان چیزوں کا استعمال چھوڑ دیں۔

    :سیریلز

    ناشتے میں استعمال کیے جانے والے مختلف قسم کے سیریلز دکانوں پر رنگین پیکنگ میں دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ ابتدا میں تو توانائی فراہم کرتے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود شگر جسم کی چربی میں اضافے کا باعث بننے لگتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ سیریلز ہرگز ایسے نہیں ہوتے جنہیں دن کے پہلے کھانے کے طور پر استعمال کیا جائے۔

    :ڈونٹس / پیسٹریز

    b3

    ناشتے میں کھانے کے لیے بعض دفعہ ڈونٹس اور لائٹ پیسٹریز بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ یہ وقتی طور پر آپ کی بھوک کو ختم کردیتی ہیں لیکن یہ سارا دن گزارنے کے لیے مناسب ناشتہ ہرگز نہیں ہے۔ یہ آپ کے وزن میں اضافے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    :فروٹ جوس

    b6

    ناشتے میں فروٹ جوس لینا عام بات ہے۔ لیکن اگر یہ خالص پھلوں سے بنایا جائے تب بھی وہ فوائد نہیں دے سکتا جو ایک غذائیت سے بھرپور ناشتہ سے جسم کو ملنے چاہئیں۔ ان جوسز میں پروٹین اور فائبر نہیں ہوتے جس کی وجہ سے انہیں ایک آئیڈیل ناشتے کی فہرست سے خارج سمجھا جاتا ہے۔

    :فرنچ ٹوسٹ

    b4

    ڈیپ تیل میں تلے جانے کے باعث فرنچ ٹوسٹ کو ناشتے میں استعمال کی جانے والی غذا بالکل نہیں سمجھی جاتی کیونکہ یہ وزن میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ناشتے میں فرنچ ٹوسٹ سے جتنا ممکن ہو پرہیز کرنا چاہیئے۔

    :نوڈلز

    b5

    وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر تیار ہونے والے نوڈلز سے جتنا ممکن ہو بچنا چاہیئے۔ نوڈلز میں سوڈیم ملایا جاتا ہے جو ہمارے جسم کے لیے نقصان دہ ہے۔

    :فلیورڈ یوگرٹ

    ناشتے میں فلیورڈ یوگرٹ سے بھی گریز کرنا چاہیئے۔ گو کہ یہ شوگر فری ہوتے ہیں تاہم ان میں اصل دہی والی غذائیت نہیں ہوتی۔ اس کی جگہ سادہ دہی کا استعمال مناسب ہے۔