Tag: پیسے لینے کا انکشاف

  • سیلاب متاثرین سے پیسے لےکر کشیوں میں لے جانے کا انکشاف

    سیلاب متاثرین سے پیسے لےکر کشیوں میں لے جانے کا انکشاف

    بورےوالا: سیلاب متاثرین سے پیسے لےکر انھیں کشیوں میں لے جانے کا انکشاف ہوا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملاحوں کو حراست میں لےلیا۔

    ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو نے بتایا کہ سیلاب متاثرین سے پیسے لینے والے ملاحوں کو حراست میں لےلیا گیا ہے، متاثرین سے پیسے لےکر ملاح انھیں پرائیویٹ کشتیوں میں لےکر جارہے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہر کشتی پر ایک ایس ایچ او، 3 جوانوں سمیت ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملاح بھاری معاوضہ لےکر متاثرین کا مال مویشی و دیگر سامان منتقل کررہے ہیں، کسی کو متاثرین کیساتھ لوٹ مارکرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

    رانا محمد عمران نے بتایا کہ ایس ایچ اوز اور پولیس جوانوں کو دو شفٹوں میں تعینات کیا ہے، ساہوکا میں پولیس کا عارضی کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے۔

  • کراچی میں چند نجی اداروں کی جانب سے ویکسین لگانے کے لئے پیسے لینے کا انکشاف

    کراچی میں چند نجی اداروں کی جانب سے ویکسین لگانے کے لئے پیسے لینے کا انکشاف

    کراچی : شہر قائد  میں چند نجی اداروں کی جانب سے ویکسین لگانے کے لئے پیسے لینےکا انکشاف سامنے آیا، محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ شہری کورونا ویکسین کیلئے پیسے لینے کی شکایت جمع کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کی ویکسین مفت دستیاب ہے، صوبائی حکومتیں اپنی صوابدید پر پرائیویٹ اداروں کوویکسین دے سکتی ہیں، کورونا کی ویکسین لگانے کے لیے پیسے لینا جرم ہے۔

    کراچی میں چند نجی اداروں کی جانب سے ویکسین لگانے کے لئے پیسے لینے کا انکشاف سامنے آیا ، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے کورونا ویکسین نجی اداروں کو بھی فراہم کی ہے۔

    شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ نجی لیبارٹریز کورونا ویکسین لگانے کیلئےہزاروں روپے لے رہی ہیں، خیابان شہبازمیں قائم لیباٹری کورونا ویکسین لگانے کے پیسے لے رہی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ شہری کورونا ویکسین کیلئے پیسے لینے کی شکایت جمع کرائیں ، ویکسینیشن ویکسین سینٹر یا گھر پر لگانےکی کوئی فیس نہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ شہری بلامعاوضہ ویکسین اور بوسٹر لگوائیں ،اومی کرون ویرئنٹ سےمحفوظ رہیں۔