Tag: پیشن گوئی

  • سعودی عرب: موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور سیلاب کا الرٹ جاری

    سعودی عرب: موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور سیلاب کا الرٹ جاری

    ریاض: سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں منگل کے روز تک بارش کا امکان ہے جس کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سیلاب، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کے خطرات ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی احتیاطی تدابیر کرلیں۔

    محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار تک بارش ہو سکتی ہے، سیلاب، ژالہ باری اور گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کے خطرات ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ ریجن کی 8 کمشنریاں بارش سے متاثر ہوں گی۔

    محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ عسیر، باحہ، جازان، تبوک، الجوف اور شمالی حدود ریجنوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

    ریاض ریجن میں گرد آلود تیز ہواؤں اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، ریاض ریجن کے 23 مقامات گرد آلود ہواؤں کی زد میں ہوں گے۔

    محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور غیر ملکیوں سے کہا کہ وہ بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، سیلاب کے مراکز، وادیوں اور پانی سے بھرے نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں جبکہ تازہ صورتحال کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات پر نظر رکھیں۔

  • 2023 میں کیا ہوگا؟ دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں سامنے آ گئیں

    2023 میں کیا ہوگا؟ دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں سامنے آ گئیں

    بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی صوفی خاتون وانجیلیا گشتروو المعروف ’بابا وانگا‘ نے ہر سال کی طرح 2023 کے لیے کچھ خوف ناک اور دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں کی ہیں۔

    1996 میں صوفیہ، بلغاریہ میں انتقال کرنے والی نابینا خاتون بابا وانگا ’نوسٹراڈیمس وومن‘ کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، یہ کہا جاتا ہے کہ انھوں نے 5079 تک انسانوں کے مستقبل کی پیش گوئیاں کی ہیں۔

    سال 2023 کے لیے بھی انھوں نے کچھ تاریک اور تباہ حال مستقبل کی پیش گوئی کی ہے، بابا وانگا کی پیش گوئیوں کے مطابق ایک خلاباز 2028 میں زہرہ پر اترے گا، اور 5079 دنیا کے خاتمے کا سال ہے۔

    آنے والے سال کے لیے ان کی خوف ناک پیش گوئیوں میں زمین کے مدار میں تبدیلی بھی شامل ہے، جو دنیا میں جوہری پگھلاؤ کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ یہ زمین پر کئی تبدیلیوں کا سبب بن سکتا ہے جس کے تباہ کن اثرات ہوہوں گے، بشمول شمسی طوفان، جو تابکاری کی اعلیٰ سطح کا سبب بنے گا۔

    اگلے برس کچھ عجیب و غریب سائنسی ایجادات بھی ہوں گے جن میں لیباٹری میں ’پیدا‘ ہوئے بچے کا ظہور بھی شامل ہے، خلائی مخلوق دنیا پر حملہ کرے گی جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد ہلاک ہوں گے۔

    بابا وانگا کی 2023 کی پیش گوئیاں

    1: 2023 میں ایک شمسی طوفان یا شمسی سونامی آئے گا، جس کے نتیجے میں زمین کی مقناطیسی ڈھال تباہ ہو جائے گی۔

    2: خلائی مخلوق کے حملے میں لاکھوں زمینی باشندے مر جائیں گے۔

    3: زمین کا مدار تبدیل ہو جائے گا، زمین کائنات میں غیر معمولی توازن میں رہتی ہے، اور تھوڑی سی تبدیلی بھی آب و ہوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے، اس کے بعد صورت حال واقعی تشویش ناک ہوگی۔

    4: 2023 میں انسانوں کو لیبارٹریوں میں تیار کیا جائے گا، اور والدین اپنے پیدا ہونے والے بچے کے لیے اپنی پسند کا رنگ اور خصوصیات بھی چن سکیں گے۔ پیدائش کا عمل انسانی کنٹرول میں ہوگا اور سروگیسی کا مسئلہ اس کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا۔ قدرتی پیدائش پر پابندی ہوگی اور لیبارٹری بچے ہی مستقبل کے شہری ہوں گے۔

    5: ایک پاور پلانٹ میں دھماکا ہوگا جس سے زہریلے بادلوں کی تشکیل ہوگی جو پورے براعظم ایشیا کو دھندلا کر دے گا۔ دیگر ممالک بھی اس تبدیلی کی وجہ سے سنگین بیماریوں کا شکار ہو جائیں گے۔

  • جنگ عظیم دوئم، نائن الیون اور سونامی کے بعد 2018 کی پیشن گوئی

    جنگ عظیم دوئم، نائن الیون اور سونامی کے بعد 2018 کی پیشن گوئی

    نابینا بلغارین خاتون وینجیلا اپنی روحانی اور غیر مرئی صلاحیتوں کے باعث بابا ونگا کے نام سے شہرت رکھتی تھیں وہ مختلف امراض میں مبتلا لوگوں کی روحانی مدد کیا کرتی تھیں جس کے باعث جلد ہی دور دراز سے لوگ ان کے پاس آیا کرتے تھے.

    تاہم دنیا بھر میں ان کی شہرت جنگ عظیم دوئم سے متعلق پیشن گوئی کے سچ ثابت ہونے کے بعد عروج پر پہنچی اور یکے بعد دیگرے اُن کی پیشن گوئیاں سچ ثابت ہوتی گئیں اور حیران کن طور پر اُن کے انتقال کے بعد بھی آج تک سچ ثابت ہوتی جارہی ہیں.

    آئندہ سال 2018 کے لیے پیشن گوئیاں

    گو بابا ونگا 1996 میں انتقال کر گئیں تھیں تاہم ان کی پیش گوئیاں تحریری طور پر اب بھی موجود ہیں جس میں انہوں نے دنیا کی خاتمے کے لیے 5079 میں دنیا ختم ہو جائے گی آج بھی پوری ہو رہی ہیں.

    سال 2018 کے لیے نابینا خاتون نے پیش گوئی کی تھی کہ اس سال امریکا سپرپاور نہیں رہے گا اور چین امریکا پر غالب آکر دنیا پر راج کرے گا۔

     

     

    سال 2018 کے حوالے سے اُن کی ایک اور پیش گوئی سیارہ زہرہ سے توانائی کے نئے ذخائر کا ملنا ہے جو دنیا میں تہلکہ مچا دے گی اور پٹرول، گیس اور ڈیزل کے بجائے لوگ نئی توانائی سے استفادہ کریں گے.

    نابینا خاتوں کی سچ ثابت ہونے والی پیش گوئیاں 

    سال 1930 میں کی گئی جنگ عظیم دوئم کی پیشن گوئی 1939 میں  پورا ہونے پر دنیا پر اس نابینا خاتون کی ’’بینائی‘‘ آشکار ہوئی.

     

     

     بابا ونگا نے 1989 میں کہا تھا کہ عنقریب امریکی لوگ انتہائی خوف میں مبتلا ہوں گے جب ان پر دو لوہے کے  پرندے حملہ کریں گے اور وہ خوف، دہشت اور موت کا دن ہوگا، یہ پیشن گوئی نائن الیون کی صورت پوری ہوئی.

    سونامی کے حوالے سے انہوں نے پیشن گوئی کی تھی کہ ایک بڑی موج آئے گی جو کئی گاؤں، دیہاتوں اور شہروں کو نگل لے گی ایسی تباہی مچے گی جو دنیا نے شاید اس سے قبل کبھی نہ دیکھی۔ یہ پیشن گوئی 2004 میں پوری ہوئی.

     

     

    برطانیہ کے یورپین ممالک سے علیحدگی سے متعلق پیشن گوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ یورپ جیسا ابھی ہے ویسا نہیں رہے گا کئی جغرافیائی اور انتظامی تبدیلیاں آئیں گی.

    دنیا کے خاتمے سے متعلق  پیشن گوئیاں

    سال 2167-2088 میں ایک مصنوعی سورج کی وجہ سے رات کو ختم کیا جا سکے گا اور انسان روبوٹ کی طرح ہوجائیں گے جب کہ چھوٹی قومیں جنگ کریں گی اور بڑی قومیں دور رہیں گی اس دوران  آدھے انسان جانور بن جائیں نئے مذہب کی بنیاد رکھی جائے گی۔اور 2304 تک سورج ٹھنڈا پڑ جائے گا، لوگ سائنس بھول کر جانور جیسے زندگی گزاریں گے اور دنیا5076 میں ختم ہوجائے گی.

     

    حالات زندگی 

    وینجیلا 1 جنوری 1911 کو بلغاریہ کے شہر وینجیلا میں پیدا ہوئیں وہ نیلی آنکھوں اور سنہری بالوں کی وجہ سے خوبصورت تو تھی ہی ساتھ میں ذہین بھی تھی اور روحانی علاج سے بھی دلچسپی رکھتی تھی۔

    تاہم ایک حادثے نے ان کی بینائی چھین لی وہ  ہوائی بھنور جسے مٹی کا طوفان گھومتا ہوا طوفان بھی کہا جاتا ہے پھنس گئیں تھیں جس نے انہیں  اٹھا کر اتنی دور پھینک دیا کہ وہ زخمی حالت میں ملی کہ  آنکھیں مٹی سے بھر گئیں اور ہمیشہ کے لیے نابینا ہوگئی لیکن قدرت نے بصارت کمال کی عطا کردی۔

    وہ 1939 میں پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئيں جس کے بعد ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا مگر خلاف توقع وہ صحت یاب ہوگئی جس کی وجہ سے لوگوں میں اس کی روحانی قوتوں کی شہرت ہونے لگی۔ تاہم 11 اگست 1996 کو یہ عجیب و غریب شخصیت اور حیرت انگیز دوراندیشی رکھنے والی انتقال کرگئیں لیکن ان کی پیشن گوئیاں آج بھی پوری ہو رہی ہیں۔

  • پی پی ’امپروو‘  اور بقیہ جماعتیں ’ لوزر‘ ہوں گی، منظور وسان

    پی پی ’امپروو‘ اور بقیہ جماعتیں ’ لوزر‘ ہوں گی، منظور وسان

    کراچی : وزیرِ صنعت و تجارت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ نئے سال میں پیلزپارٹی ’امپروو‘ ہوگی جب کہ بقیہ جماعیتں ’ لوز‘ کریں گی، یہ چیلنجزکا سال ہے اور بالخصوص جنوری کا مہینہ حکومت وقت کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

    صوبائی وزیر منظور وسان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  رواں سال حکومت کے لیے مشکل ثابت ہو سکتا ہے اور بڑے فیصلے آنے سےمیاں صاحب کی حکومت ہچکولے بھی کھا سکتی ہے۔

    پیش گوئی کے لیے مشہور صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے نئے سال کے لیے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی اور سیاسی پوزیشن میں بہتری دکھائے گی جب کہ دوسری جماعتیں اس سال اپنی شہرت اور سیاسی ساکھ کھو بیٹھیں گی۔

    انہوں نے کہ اعلیٰ قیادت کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے سندھ میں بڑے بڑے عوامی منصوبے شروع ہوں گے جس سے سندھ کے عوام مستفید ہوں گے۔

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے سربراہ تحریک انصاف کا نام لیے بغیر ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں لانگ مارچ کریں گے تو گرمی پیدا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کیس منطقی انجام تک پہنچتے نظر آئے یا نہ آئے لیکن یہ بات ساری دنیا مانتی ہے کہ حکومت پاناما کے معاملے کو از خود طول دے رہی ہے۔

  • ستائیس دسمبر کے بعد جو دھمال ہوگا، سب دیکھیں گے، منظور وسان

    ستائیس دسمبر کے بعد جو دھمال ہوگا، سب دیکھیں گے، منظور وسان

    خیر پور: صوبائی وزیر سندھ برائے صنعت و تجارت منظوروسان نے کہا ہے کہ میں نے پانچ ماہ پہلے ہی پیشن گوئی کردی تھی کہ آصف علی زرداری 27 دسمبر کو ملک میں موجود ہوں گے،اور27 کے بعد جو دھمال لگے گی اسے سب دیکھیں گے۔

    صوبائی وزیر منظور وسان ڈپٹی کمشنر آفس خیرپور کے دربار ھال میں ضلع بھر کے ھیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے بریفنگ لینے کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو کسی قوت نے ملک آنے سے نہیں روکا تھا، پاکستان میں اگر کوئی قوت ہے تو وہ صرف عوام ہے، اب عوام نے کہہ دیا ہے تو آصف زرداری آرہے ہیں۔

    منظور وسان نے کہا کہ آصف علی زرداری 27 دسمبر کو ملک میں ہوں گے، اور بی بی شہید کی برسی کے موقع پر دھواں دھار تقریر بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کے چار مطالبات نہ مانے گئے تو’’ 27 دسمبر کے بعد جو دھمال لگے گی اسے سب دیکھیں گے‘‘

    پریس کانفرنس میں اپنی مخالف سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (فنکشنل) کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ صرف مرید اور مرشد کی پارٹی ہے جسے عوامی پذیرائی حاصل نہیں جب کہ ایم کیو ایم کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا ہے۔

    صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل ہونے نہیں دیں گے،جمہوریت کے لیے جتنی قربانیاں پیپلز پارٹی نے دی ہیں اتنی کسی پارٹی نے نہیں دیں لیکن بلاول بھٹو زرداری کو بچہ کہنے والوں کو 27 دسمبر کے بعد کے بعد پتہ لگ جائے گا۔

    سندھ میں مردم شماری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر منظوروسان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مردم شماری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ بہ حثییت سندھ کی نمائندہ جماعت، ہمیں اس سے فائدہ ہی ہوگا کیوں کہ مردم شماری کے بعد سندھ کی آبادی 5 کروڑ ہوجائے گی۔

  • شیخ رشید نے پرویز رشید کی برطرفی کی پیش گوئی کردی تھی

    شیخ رشید نے پرویز رشید کی برطرفی کی پیش گوئی کردی تھی

    اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کے وزارت اطلاعات سے مستعفی ہونے سے متعلق شیخ رشید نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’پاور پلے‘‘ میں اینکر پرسن ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر لِیک کرنے والوں کے خلاف ثبوت جمع کر لیے گئے ہیں اور حساس اداروں نے تمام ثبوت وفاقی حکومت کو مہیا کردیے ہیں جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی برطرفی طے ہے۔

     

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو وزیر اطلاعات اور ایک بیورو کریٹ کی قربانی دینا پڑے گی، بیورو کریٹ نے سلطابی گواہ بننے کا وعدہ کر لیا ہے اور اگر وہ سلطانی گواہ بن گیا تو کوئی وزیراعظم کو پھانسی چڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

    شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کے بعد کسی ایک فرد کے فوج میں رہنے یا جانے کی بات نہیں بلکہ بہ طور ادارہ فوج کا موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں رہا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات کی برطرفی کی خبر منظر عام پر آنے سے کئی گھنٹے قبل شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں نیوز بریک کردی تھی۔