Tag: پیشکش

  • 50 لاکھ گھروں کی تعمیر، مصری ارب پتی نے بڑی پیشکش کردی

    50 لاکھ گھروں کی تعمیر، مصری ارب پتی نے بڑی پیشکش کردی

    اسلام آباد : عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبہ کے لیے مصری ارب پتی نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے جبکہ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا تو حکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدید کہےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے مصری بزنس مین اورپراپرٹی ٹائیکون سرمایہ کاری پر تیار ہے، عرب نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مصری ارب پتی ناگوئیب سویریس ہاوسنگ منصوبے پر سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ، انھوں نے ایک لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

    ناگوئیب سویریس کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو طارق حامدی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ انتہائی اہم ہے، منصوبے کی تکمیل میں اربوں ڈالرز اور وقت کی ضرورت ہے۔

    ناگوئیب سویریس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کر سکتے ہیں، منصوبہ فوری طور پر نہیں مرحلوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔

    اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہےگی، حکومتی مؤقف


    دوسری جانب عرب نیوز کی خبروں پر پاکستانی حکام کا موقف بھی سامنے آگیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر ابھی تک ایسی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، اگر سرکاری سطح پر رابطہ ہوا توحکومت سرمایہ کاروں کوخوش آمدیدکہےگی۔

    حکومتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت منصوبے کی جلد تکمیل چاہتی ہے، پیشکش ہوئی تو عمل کیا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سےعوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے: وزیر اعظم

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں‌ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں‌خصوصی سیل بورڈ آف انویسٹمنٹ میں قائم کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی تھی کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سےعوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

    واضح رہے 10 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئے جو کبھی گھر بنانے کا سوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

    ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ابتدائی طورپر7 اضلاع میں کا آغاز کیا گیا، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    خیال رہے 50لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا سب سے اہم منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • ایم کیوایم بہادر آباد کی فاروق ستار کو دوبارہ واپسی کی پیشکش

    ایم کیوایم بہادر آباد کی فاروق ستار کو دوبارہ واپسی کی پیشکش

    کراچی : ایم کیوایم بہادرآباد گروپ نے فاروق ستار سمیت تمام اراکین و ذمہ داران کو دوبارہ واپسی کی پیشکش کردی ہے جبکہ نوازشریف کے خلاف  آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم بہادرآباد گروپ ایک بار پھر تمام اختلافات ختم کرنے کا عندیہ دیے دیا، رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں سیا سی وتنظیمی صورتحا ل ،نگران حکومت ،نواز شریف کے بیان پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ فاروق ستار کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بیان پر مشاورت کی گئی۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ تلخیاں اور گلے شکوہ ختم کریں اور سب بہادر آباد واپس آئیں۔

    رابطہ کمیٹی کے بیان میں پی آئی بی گروپ کو پیشکش کی گئی کہ تمام اختلافات ختم کرکے انتخابات کی تیاری کرتے ہیں،فاروق بھائی سمیت سب عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنیں، انتخابات کی تیاریوں کیلئے بھی ہمیں صف بندی کرنا ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے نوازشریف کا بیان قابل مذمت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے۔


    مزید پڑھیں : خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے، کارکن بن کرپارٹی میں رہوں گا، فاروق ستار


    یاد رہے کہ  ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار  پارٹی سربراہی چھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ  مجھے خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے، کارکن بن کر ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔

    فاروق ستار نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کل الیکشن میں کوئی گڑبڑ ہوگئی تو سارا ملبہ میرے سر پر ہوگا، اقتدار کی سیاست ساتھیوں کو مبارک ہو ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لوگوں کا متلاشی قصبہ، جو نوکری اور زمین فراہم کر رہا ہے

    لوگوں کا متلاشی قصبہ، جو نوکری اور زمین فراہم کر رہا ہے

    دنیا بھر میں بہتر مواقعوں اور بہتر روزگار کی تلاش میں قصبوں اور گاؤں سے شہروں کی طرف ہجرت کرنے کا رجحان عام ہے۔ زیادہ تر افراد شہروں کی طرف اس لیے جاتے ہیں کیونکہ ان کے گھر میں کمانے والوں سے زیادہ کھانے والے افراد موجود ہوتے ہیں یعنی وہ پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔

    لیکن ایک قصبہ ایسا ہے جو لوگوں کو اپنے گاؤں آنے کی ترغیب دے رہا ہے اور اس کے بدلے انہیں  ملازمت اور ذاتی زمین فراہم کر رہا ہے۔

    14

    کینیڈا کے صوبے نووا اسکوٹیا کے مضافات میں واقع کیپ بریٹن ایک خوبصورت اور چھوٹا سا قصبہ ہے۔

    town-2

    town-3

    town-4

    یہ قصبہ موسموں کے لحاظ سے نہایت متنوع ہے اور اس میں چاروں موسم پائے جاتے ہیں۔

    town-5

    town-6

    town-7

    لیکن اس قصبہ کی آبادی بے حد کم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گاؤں کے افراد باہر کے لوگوں کو اپنے قصبہ میں آنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

    10

    11

    اس کے بدلے میں یہ آنے والے کو ملازمت، اچھی تنخواہ اور ساتھ ساتھ 2 ایکڑ زمین بھی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    13

    12

    یہ پیشکش ان افراد کے لیے بہترین ہے جو شہروں کی بھیڑ بھاڑ سے دور فطرت کے قریب پرسکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

    town-8

    town-9

    لیکن شاید ہمارے لیے بری خبر یہ ہے کہ یہ قصبہ کینیڈا کے فارن ورکر پروگرام میں شامل نہیں ہے لہٰذا یہاں صرف وہی لوگ آ کر رہائش پذیر ہوسکتے ہیں جو کینیڈا کی شہریت کے حامل ہیں۔

  • عامرخان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

    عامرخان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

    ممبئی: بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنست کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار سپر اسٹار عامرخان نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلموں کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔

    عامرخان کو بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے جس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کی جانب سے انہیں متعدد ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہالی ووڈ کی متعددفلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی ہے لیکن اسکرپٹ کمزور ہونے اور اپنا کردار جاندار نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی اچھی اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تواس میں کام کرنے کے حوالے سے ضرورسوچوں گا۔

    مزید پڑھیں: فلم دنگل میں عامر خان کے ایک جلوہ نے دھوم مچادی

     واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
  • ایران کی پاکستان کو سستے داموں بجلی فراہمی کی پیشکش

    ایران کی پاکستان کو سستے داموں بجلی فراہمی کی پیشکش

    اسلام آباد : ایران نے پاکستان کو سستے داموں بجلی کی فراہمی کی پیشکش کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران نے پاکستان کو مزید تین ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

    اس ضمن میں ایران نے پاکستان کی وزارت پانی اور بجلی کو اسی ماہ ایران آنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

    یہ بجلی فراہم کی پیشکش گزشتہ دور حکومت میں کئے گئے سو میگاواٹ بجلی فراہمی کے معاہدے اوردوہزار بارہ میں ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے ایم او یوز کے علاوہ ہے۔

  • حکومت کی سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کو پلاٹ دینے کی پیشکش

    حکومت کی سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کو پلاٹ دینے کی پیشکش

    سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے اسلام آباد میں رہائشی پلاٹ کی الاٹمنٹ کی درخواست دی ہے ۔ انہوں نے دوہزار نو میں حکومت کی جانب سے پلاٹ کی آفر مسترد کردی تھی۔

    انگریزی اخبار کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین نے اٹھائیس نومبر کو ڈائریکٹر جنرل آف فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاؤنڈیشن کو ایک خط لکھا جس میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو رہائشی پلاٹ الاٹ کرنے کی درخواست کی گئی ۔

    خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس ایک رہائشی پلاٹ حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ رجسٹرار نے سابق چیف جسٹس کو چھ سو گز کا پلاٹ آئی ایٹ ٹو سیکٹر میں دینے کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب حکومت نے سابق چیف جسٹس کو سیکٹر ڈی ٹوئیلو میں پلاٹ دینے کی پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس کا مسترد کردہ پلاٹ کسی اور درخواست گزار کو دے دیا گیا ہے۔