Tag: پیش گوئی

  • ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    لاہور / کراچی / کوئٹہ / ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ سبی میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق گرم تھپڑوں نے ملک بھر میں موسم کے تیور بدل دیئے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت سے لوگ بے حال ہوگئے۔

    سبی، سکھر،رحیم یار خان، بہاولنگرمیں درجہ حرارت چالیس سے کم نہیں رہا،مذکورہ علاقوں میں رات کو موسم قدرے ٹھنڈا جبکہ دن میں سورج کی تپتی شعاعوں کا راج ہے۔

    محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ مگر قدرت بالائی علاقوں پر مہربان ہے ۔ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

  • مختلف شہروں میں مزید گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

    مختلف شہروں میں مزید گرمی بڑھنے کی پیش گوئی

    کراچی / لاہور : ملک بھر میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کردی۔ جبکہ ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

    کہیں رم جھم پھوارپڑی تو کہیں گرمی کی شدت تاحال برقرارہے۔ ملک بھر کے بیشتر شہروں میں گرمی کا زور عروج پر ہے۔

    ملک کےبالائی علاقوں جہاں بادل برس رہے ہیں وہیں میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے۔ بیشتر شہروں میں گرمی بڑھتےہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید طویل ہوگیا۔

    لاہور میں گرمی کےستائےشہریوں نےنہرمیں ڈبکیاں لگاکر گرمی کا توڑ نکال لیا۔ محکمہ موسمیات نےکراچی میں مزیدگرمی بڑھنےکی پیشگوئی کردی۔

    آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران کراچی میں تیز ہواؤں کےبجا ئےگرمی میں اضافہ ہوگا۔

  • پشاور میں آنے والا طوفان پاکستانی تاریخ کا تیسرا خطرناک طوفان تھا، محکمہ موسمیات

    پشاور میں آنے والا طوفان پاکستانی تاریخ کا تیسرا خطرناک طوفان تھا، محکمہ موسمیات

    پشاور: محکمہ موسمیات کے مطابق میں گذشتہ روز پشاور میں آنے والا طوفان پاکستانی تاریخ کا تیسرا خطرناک طوفان ہے، اس سے قبل سیالکوٹ اورسرگودھا میں بھی ہوائی بگولے تباہی برپا کرچکاہے۔

    اتوار کوپشاور میں آنے والے ہوائی بگولے نے تباہی مچادی، شدید بارش اور آندھی نےکئی گھر اجاڑ دئیے، محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں تیز آندھی اور طوفانی بارش ہوائی بگولے کانتیجہ تھی۔

     اس طوفان کو ملکی تاریخ کا تیسرا بڑا سائیکلون قرار دیا گیا، اس سے قبل اسی طرح کا ہوائی بگولہ سیالکوٹ اور سرگودھا میں بھی تباہ کاریاں پھیلا چکا ہے۔

     حیران کن طور پر تینوں طوفان اپریل کے مہینے میں گرمیوں کے آغاز پر آئے،پشاورمیں تباہی مچانے والے ہوائی بگولے کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان میں آب و ہوا تبدیل ہوچکی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ جنگلات کا کٹاو اور تیزی سے بڑھتی فضائی آلودگی ہے۔

  • محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کردی

    محکمہ موسمیات نے مزید گرمی کی پیش گوئی کردی

    اسلام آباد / کراچی : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں  موسم گرم اور خشک رہے گا۔گرمی نےشہریوں کا برا حال کردیا۔

    عوام میںٹھنڈی اشیائےخورونوش کااستعمال بڑھ گیا، اورلوگ پارکوں اوردیگرمقامات میں درختوں کے نیچے پناہ لے رہے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں لوگ نہروں پرجا پہنچے۔

    محکمہ موسمیات نے بھی کہہ دیا ہے کہ سندھ، بلوچستان، جنوبی، وسطی پنجاب اورزیریں خیبرپختونخواہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    تاہم جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، پشاور،راولپنڈی، گوجرانولہ،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اتواراور پیرکو بارش کا امکان ہے۔

    گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہاجبکہ سندھ،جنوبی،وسطی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ڈپریشن کے خطرے کی پیش گوئی کیلئے طریقہ

    ڈپریشن کے خطرے کی پیش گوئی کیلئے طریقہ

    ماہرین  نے نوجوان لڑکوں میں ڈپریشن کے خطرے کی پیش گوئی کے لیے ایک نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے، اس طریقے کے تحت کہ جن افراد میں کورٹی سول نامی ہارمون کی مقدار زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ مایوسی، اکیلاپن اور یہ احساس کہ کوئی ان سے پیار نہیں کرتا، کے جذبات کا شکار ہوتے ہیں، ان کو ڈپریشن ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے لیکن  تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ طریقہ لڑکیوں میں زیادہ اثر انداز نہیں ہوسکا۔

    نوعمری کا دور انسان کی دماغی صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ 24 سال کے عمر تک پہنچنے سے پہلے پہلے 75 فیصد ذہنی امراض نمودار ہو جاتے ہیں لیکن اب تک ایسا کوئی طریقہ نہیں تھا، جس سے یہ پتہ چل سکے کہ مستقبل میں کس کو ڈپریشن ہوگا اور کسے نہیں۔

    ٹین ایج لڑکوں پر نفسیاتی سوالنامے اور ہارمون کورٹی سول کی مقدار کے نتائج برطانیہ کے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے میں شائع کیے گئے لیکن اب سائنس دانوں نے ایسا طریقہ دریافت کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھالیا ہے۔

    اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایسے نوجوان جن میں کورٹی سول کی مقدار زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کی ابتدائی علامات بھی موجود تھیں، ان کو ڈپریشن لاحق ہونے کا خطرہ 14 گنا کم تھا اگرچہ خواتین کو ڈپریشن ہونے کے امکانات مردوں سے دوگنا زیادہ ہوتے ہیں لیکن اس طریقے سے ان کے اندر خطرے کا اندازہ لگانے میں کوئی خاص مدد نہیں ملی۔

    ماہرین کے مطابق  عورتوں میں کورٹی سول کی مقدار پہلے ہی زیادہ ہوتی ہے، جس کے باعث عورتوں میں پہلے ہی ڈپریشن کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

  • بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہےگا۔ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں دو ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • ملک میں اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا امکان

    ملک میں اگلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا امکان

    اسلام آباد:  محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے گرمی میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے، پیر سے بدھ کے دوران سندھ کے اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخواہ ، مشرقی بلوچستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    گرمی نے شہریوں کا براحال کردیا ہے ، ایسے میں محکمہ موسمیات نے دی نوید سنائی ہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا امکان ہے، جس سے  موسم خوشگوار ہوگا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوگی۔

    محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سندھ ،پنجاب ،خیبرپختوانخوہ اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم گرمی سے بے حال لاہوریوں کیلئے خوشخبری کا باعث بنے گا۔

    گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم حیدر آباد، ژوب ،قلات، کوئٹہ، مالاکنڈڈویژن کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 25ملی میٹر جبکہ بارکھان 19، ژوب 16، خضدار 05، استور، مالم جبہ، پٹن 02، مظفر آباد اور گوپس01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلا اور دادومیں41ڈگری سینٹی گریڈجبکہ سبی،نوکنڈی اوردالبندین میں40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد،خیبر پختونخوا اور زیریں سندھ میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    اسلام آباد:  آج اسلام آباد،پنجاب ، خیبر پختونخوا، زیریں سندھ اور کشمیر اور بالائی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ پنجاب کے شہر فیصل آباد، ساہیوال، پیر محل، احمد پورسیال سمیت بیشتر شہروں میں تیز آندھی کیساتھ بارش ہوئی، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

    خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور چند مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت میں کہیں کہیں جبکہ زیریں سندھ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ میں ایک سو ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

  • کل سے ملک بھرمیں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    کل سے ملک بھرمیں مون سون بارشوں کی پیش گوئی

    گرمی کازور اب ٹوٹنےکو ہے۔ محکمہ موسمیات نےکل سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبرسنادی ۔ کل سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ  شروع ہوگا ۔کراچی میں بھی  بادل برسیں گے اور خوب بارش  ہوگی، شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا تھا ۔ بالآخرانتظاراب ختم ہونےکوہے اوربرکھارت برسنے کوتیار ہے۔

    آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔اسی طرح حیدر آباد اور میرپورخاص میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں بھی گرمی کا زور ٹوٹنےوالاہے ۔خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔