Tag: پیش

  • المکالہ سے محصورین کو نکالا جاسکتا ہے، وزیرِاعظم کو رپورٹ پیش

    المکالہ سے محصورین کو نکالا جاسکتا ہے، وزیرِاعظم کو رپورٹ پیش

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف کو یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کی رپورٹ پیش کردی گئی، دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی کے باعث عدن کے حالات خراب ہیں لیکن المکالہ سے محصورین کا انخلاء ممکن ہے۔

    یمن میں جنگی بحران جاری ہیں، یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کی رپورٹ وزیرِاعظم کو پیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق یمن کا شہرالمکالہ تاحال پر امن ہے اور وہاں کا ہوائی اڈہ معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

    عدن سے ایک سو پچاس محصورین زمینی راستے المکالہ پہنچیں گے، جہاں پہلے سے موجود سو پاکستانیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے منگل کو پاکستان لایا جائے گا۔

    محصورین کی فی الفور واپسی کیلئے کراچی سے ایک بحری جہاز بھی یمن کیلئے روانہ ہوگیا ہے۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ عدن میں خانہ جنگی کے باعث ہوائی اور بحری راستوں سے محصورین کا انخلاء ممکن نہیں ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ المکالہ کے نزدیکی ائیرپورٹ ریان کے ذریعے انخلاء ممکن ہے اور دوسرا ممکنہ راستہ غیضہ ائیرپورٹ ہے، جہاں سے محصورین کو واپس لایا جاسکتا ہے۔

  • سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش

    سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش

    لاہور:سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے

     سانحہ ملتان کی رپورٹ کے مطابق سانحہ ملتان میں اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، تحریکِ انصاف کے جلسے کیلئے جگہ کا تعین درست نہیں تھا، پی ٹی آئی ملتان کے صدر نے ڈی سی او کو آگاہ کیا تھا کہ جلسے میں پینتیس سے چالیس ہزار افراد آسکتے ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں موجود افرادکی تعداد ساٹھ سے پچھتر ہزار کے لگ بھگ تھی۔

    شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران جلسہ گاہ میں موجود افراد نے باہرنکلنے کی کوشش کی جبکہ باہر موجود افراد نے اندر جانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے جلسہ گاہ میں بھگڈر مچی، بھگدڑ مچنے کے بعد اسٹیج سے جلسے کو کنٹرول کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے دیگرگیٹ سیکورٹی مسائل کے باعث بند کئے گئے تھے، بھگدڑ کی ذمہ داری پی ٹی آئی یا ضلعی انتظامیہ پر نہیں ڈالی جا سکتی کیونکہ وقوعہ میں کسی کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔

  • کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

    لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ سانحہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے ،جلد منظر عام پر بھی لایا جائے گا۔

    علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ کے حج ٹرمینل کی تزئین آرائش کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شجاعت عظیم نے کہا کہ ائیرپورٹ کولڈ اسٹوریج میں کسی شخص کی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والے آٹھوں افراد کا تعلق نجی کمپنی جیری دناتا سے تھا جو الگ کمرے میں بند تھے اور انکی نشاندہی دہشت گردی حملے کے وقت نہیں کی جس پر تحقیقاتی رپورٹ میں ہلاکتوں کی ذمہ داری ائیرپورٹ مینجر اور جیری دناتا پر عائد کی گئی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جیری دناتا کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا کہ مرنے والوں کا معاوضہ جلد ادا کیا جائے ۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ مینجر کو ہدایت کی گئی تھی کہ حملے کے بعد وہ مسلسل ائیرپورٹ پر رہیں مگر ایسا نہیں کیا گیا،ائیرپورٹ پر کیمیکل کے ڈرم بھی موجود تھے جن کی نشاندہی کرنے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی ناکام رہی تھی