Tag: پیغام رسانی

  • بٹ چیٹ ایپ کے ذریعے اب انٹرنیٹ، سم، فون نمبر کے بغیر پیغام رسانی ہوگی

    بٹ چیٹ ایپ کے ذریعے اب انٹرنیٹ، سم، فون نمبر کے بغیر پیغام رسانی ہوگی

    انٹرنیٹ، سم یا فون نمبر نہ ہونے کے باجود بھی صارفین پیغام رسانی کے قابل ہوجائیں گے، نئی بٹ ایپ چیٹ نے اس ناممکن کام کو ممکن کردکھایا۔

    غیرملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق بہت جلد بٹ چیٹ ایپ کے ذریعے یہ سہولت عام لوگوں تک پہنچنے والی ہے، یعنی عام صارف مستقبل قریب میں ایسی ایپ استعمال کریں گے جو انٹرنیٹ، سم یا فون نمبر کے بغیر پیغام رسانی کی سروس فراہم کرے گی۔

    کبھی ایسا خواب و خیال میں سوچا جاتا تھا مگر اب ایسا جلد ممکن ہونے والا ہے، ایک نئی ایپ صارفین میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس کانام بٹ چیٹ ہے اور اس کے فیچر حیرت انگیز ہیں۔

    بٹ چیٹ ایپ کو کس طرح استعمال کرسکتے ہیں اور اس سے صارفین کس طرح مستفید ہوسکتے ہیں ان سارے سوالات کا جواب سامنے آگیا ہے۔

    پیغام رسانی کے دیگر ایپس کو ٹکر دینے والی "BitChat” ایک نئی جدید ایپ ہے، خبرون کے مطابق یہ ایپ انٹرنیٹ، سم یا فون نمبر کے بغیر غیروایتی طور پر صارفین کو پیغام رسانی کی سروس دیگی۔

    دراصل یہ بلیوٹوتھ آپریٹ ایپ ہوگی جو محدود کنیکٹیویٹی زونز میں پیغام رسانی کےلئے استعمال کی جاسکے گی اور لوگ اپنے دوستوں اور عزیزوں سے رابطہ کرسکیں گے۔

    "BitChat” ایپ میں انکرپٹڈ، گمنام مواصلت کی اجازت کے لیے بلیوٹوتھ اور میش نیٹ ورکس کا استعمال کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ بٹ چیٹ یپ اور اس کی وابستگی سے متعلق تاحال کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی، تاہم اس ایپ کو ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی سے جوڑا جارہا ہے اسکی تصدیق بھی نہیں ہوسکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/whatsapp-document-scanning-feature-android-users/

  • واٹس ایپ : پیغام رسانی میں مزید جدت کیلئے نیا فیچر پیش کرنے کی تیاری

    واٹس ایپ : پیغام رسانی میں مزید جدت کیلئے نیا فیچر پیش کرنے کی تیاری

    دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) وائس فیچر جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کی آزمائش کیلئے تیاری کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میٹا کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ آئندہ فیچر اپ ڈیٹ میں میٹا اے آئی وائس آپشنز یعنی مصنوعی ذہانت پر مبنی آڈیو پیغام رسانی میں مختلف آوازوں کو متعارف کرانے جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک جدید ترین فیچر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے، یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کے قابل بنائے گا۔

    Meta AI now available on WhatsApp: A step-by-step guide on how to use the chatbot - Times of India

    آنے والا فیچر اینڈرائیڈ 2.24.17.16 اپ ڈیٹ کے لیے تازہ ترین واٹس ایپ بیٹا میں سامنے آیا تھا اور امید ہے کہ یہ مستقبل کی اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر صارفین کو میٹا اے آئی کے لیے 10 مختلف آوازوں میں سے انتخاب کرنے کا اہل بنائے گا، جس سے وہ اپنی ترجیحات کے مطابق آواز منتخب کرسکیں گے۔

    چاہے یہ آرام دہ گفتگو کے لیے ایک پُرسکون آواز ہو یا فوری جوابات کے لیے زیادہ پُرجوش لہجہ ہو، اس کا مقصد میٹا اے آئی کے ساتھ رابطے کو زیادہ قدرتی اور انفرادی ضروریات کے مطابق محسوس کرنا ہے۔

    مزید برآں، آوازوں کی مختلف قسمیں مختلف لہجوں اور گفتگو کے نمونوں کو پورا کر سکتی ہیں، جس سے مصنوعی ذہانت متنوع لسانی پس منظر کے صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہے۔