Tag: پیغام

  • پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    برمنگھم : پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ایجبسٹن اسٹدیم میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ،قومی کرکٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شان مسعود کی جگہ سمیع اسلم اور وہاب ریاض کی جگہ سہیل خان تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ میں شامل ہیں۔

    اس سے قبل  تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم بغیر کسی خوف کے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے میدان میں اترے.

    سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم عمران خان نےتیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم بغیر کسی خوف کے کھیلے اور آخری گیند تک انگلینڈ کا مقابلہ کرے.

    عمران خان نے خواہش ظاہر کی تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم تیسرا ٹیسٹ میچ ہار کے خوف کے بغیر کھلیے۔

    دوسری جانب برمنگھم میں موجود پاکستانیوں نے بھی قومی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،شائقین  کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرکے سیریز میں برتری ضرور حاصل کرے گی۔
    یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز 1-1سے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ اس گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم نے کبھی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے۔ سات ٹیسٹ میں سے چار انگلینڈ نے جیتے اورتین ڈرا ہوئے۔ انگلینڈ اس گراؤنڈ پر دو ہزار آٹھ سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا۔

     

  • رمضان المبارک کی آمد پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کا پیغام

    رمضان المبارک کی آمد پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں کا پیغام

    رمضان المبارک کی آمد پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے ملت اسلامیہ کو رمضان المبارک کی آمد مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ رحمتوں برکتوں والے مہینے میں غرباء، مساکین ، بیواوں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔

     تحریک منہاج القرآن کے سرپرست علامہ طاہر القادری نے ماہ صیام کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ صیام کو اللہ کریم نے نزول قرآن اور پیغمبر اکر م نے جہنم سے نجات کا مہینہ قرار دیا ہے، رمضان المبارک دین کی بھلائی اور آخرت کی کمائی کا مہینہ ہے ۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے، صاحب ثروت لوگوں کومحروم مجبور غرباء، مساکین ، بیواوں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہئے۔

     جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور خود احتسابی کاموقع دیتا ہے۔

    اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک قرآن کی بہار کا مہینہ ہے، ہمیں اپنی اخروی زندگی کا سامان کتاب الٰہی کی پیروی سے تلاش کرنا چاہیے۔

    وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے کہا کہ رمضان المبارک اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔