Tag: پیلٹ گن

  • بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ماتمی جلوس پر فائرنگ، پیلٹ گنوں سے حملے

    بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں ماتمی جلوس پر فائرنگ، پیلٹ گنوں سے حملے

    سری نگر: بھارتی فوج کے مظالم حد سے بڑھ گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں محرم کے ماتمی جلوس کو بھی نہیں بخشا، ظالم فوجیوں نے جلوس کے شرکا پر بندوقوں کے دہانے کھول دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سری نگر کے ایک علاقے حسن آباد میں بھارتی فوجیوں نے ماتمی جلوس پر فائرنگ کھول دی، جلوس کے شرکا کو ممنوعہ پیلٹ گنوں کے نشانے پر رکھا۔

    کشمیر میڈیا سروس نے خبر دی ہے کہ بھارتی فوج کی شیلنگ سے متعدد عزا دار زخمی ہو گئے ہیں، کشمیر کا فوٹو جرنلسٹ بھی پیلٹ گنوں کے چھرے لگنے سے زخمی ہو گیا۔

    بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرنے والے فوٹو جرنلسٹ کا کیمرا بھی چھین کر توڑ دیا۔

    کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فورسز نے تین صحافیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جن میں شاہد خان، مبشر ڈار اور بلال بھٹ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ آج آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 35 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات مکمل طور پر معطل ہیں۔

    قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کر رکھی ہے جب کہ ذرایع ابلاغ پرسخت پابندیاں عاید ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال رمضان میں بھی جاری ہے: میر واعظ عمر فاروق

    مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال رمضان میں بھی جاری ہے: میر واعظ عمر فاروق

    سری نگر: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی فورسز کی جانب سے رمضان میں بھی پیلٹ گن کا استعمال بلا روک ٹوک جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارتی فوج جنوبی کشمیر میں لوگوں پر مسلسل پیلٹ گنز کا استعمال کر رہی ہے جو درد ناک زخموں اور حتیٰ کہ اموات کا بھی باعث ہے۔

    حریت پسند کشمیری رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے، جس کی وجہ سے وادی کی صورت حال میں مزید بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ جو لوگ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے خواہش مند ہیں انھیں جاننا ہوگا کہ اسے صرف سیاسی طور پر ہی حل کیا جاسکتا ہے، طاقت کے ذریعے نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

    دریں اثنا، آج بھارتی فورسز نے کلگام ضلع میں ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا ہے، فورسز نے تازی پورہ میں محاصرہ کر کے سرچ آپریشن میں نوجوان کو شہید کیا۔

    ضلع کلگام میں بھارتی فورسز کے مظالم اور شہادتوں کے خلاف کشمیریوں کے پر امن احتجاج پر بھی فورسز نے وحشیانہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں 50 کشمیری شدید زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے چند کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

  • بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال بدستور جاری

    بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال بدستور جاری

    سری نگر: حریت پسند کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال بدستور جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کشمیری رہنما مشال ملک نے آج بھارتی فوج کی جانب سے ضلع کلگام میں مزید 5 نوجوانوں کو شہید کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

    کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مظاہرین پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کر رہی ہے، آج پھر ظالم فورس نے پانچ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

    مشال ملک نے کہا کہ ظالم بھارتی فوج کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا، کشمیریوں کی شہادت پر قاضی گوند میں احتجاج جاری ہے، بھارتی فوج کی پیلٹ گنز سے 10 مظاہرین زخمی ہو چکے ہیں۔

    بہادر خاتون حریت رہنما نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتلِ عام اور کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، کشمیری شہدا کے جسدِ خاکی سڑکوں، گلیوں میں گھسیٹے جا رہے ہیں۔


    مزید پڑھیں:  سری نگر: کلگام میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، 5 کشمیری شہید


    انھوں نے بھارتی مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج انسانیت کی تذلیل میں تمام حدیں پار کر چکی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں، وہ اس صورتِ حال کا نوٹس کیوں نہیں لے رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ آج قابض بھارتی فورسز نے کشمیر کے علاقے کلگام میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے مزید پانچ کشمیری جوانوں کو بے دردی سے شہید کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

    گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کیں، نوجوان کو شہید کرنے کے بعد جسدِ خاکی کو رسی سے باندھ کر سڑک پر گھسیٹا گیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • بھارت کشمیریوں کی پرامن اورغیرمسلح جدوجہد آزادی کودبانا چاہتا ہے‘ مسعود خان

    بھارت کشمیریوں کی پرامن اورغیرمسلح جدوجہد آزادی کودبانا چاہتا ہے‘ مسعود خان

    اسلام آباد : صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے قتل وغارت اورظلم و بربریت کے باوجود کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت حاصل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اسلام آباد میں برطانوی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بہر صورت جاری وساری رہے گی۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اب ظلم وستم کا یہ مجرمانہ سلسلہ بند ہوجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل جنرل آف میڈیکل ریسرچ کی تحقیق کے مطابق سال 2016ء میں اب تک پیلٹ گنوں کے ذریعے 1314 کشمیریوں کو بینائی سے محروم کردیا گیا ہے۔

    صدر آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی دہشت گردی نہیں ہورہی ہے، اگرکوئی دہشت گردی ہے توصرف اورصرف بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے ہونے والی ریاستی دہشت گردی ہے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت اس حکمت عملی پرعمل پیرا ہے کہ کشمیریوں پربے انتہا ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جائیں تاکہ وہ اپنی جدوجہد آزادی سے دستبردار ہوجائیں۔

    صدر آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے 70 سالوں سے مسئلہ کشمیر پراپنا موقف بدستور قائم رکھا ہوا ہے۔

    دوسری جانب لارڈ نذیراحمد کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے معصوم کشمیریوں کو آئے روز اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے جو جنگی جرائم ہیں۔

    انہوں نے شوپیاں میں شہید اور زخمی ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    میئرآف سلاؤ عشرت ناز شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی نہایت افسوس ناک ہے۔

    پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے‘ ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کابازارگرم کررکھاہے‘ملیحہ لودھی

    بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کابازارگرم کررکھاہے‘ملیحہ لودھی

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرپیلٹ گنزکا بے رحمانہ استعمال کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیلٹ گن سے نابینا ہوکرکشمیری نوجوان نسل ہمیشہ کے لیےمعذورہورہی ہے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے طاقت اورجعلسازی سے کشمیریوں کو ان کے حق سےمحروم کررکھا ہے جبکہ جعلی انتخابات کا ہتھکنڈا کشمیریوں کی حقوق دبانےکی ایک اورکوشش ہے۔


    مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ بات چیت سے ہی ممکن ہے، سابق را چیف


    ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کا بازارگرم کررکھا ہےانہوں نے کہا کہ بھارتی دعوے کے برعکس کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہیں رہا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ بہادراورجرات مند کشمیری اپنے حق خودارادی کی جدوجہدجاری رکھیں گے، اقوام متحدہ کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق دلانےکا وعدہ پورا کرے۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کےحل کے بغیرمشرق وسطیٰ میں امن کاقیام ممکن نہیں ،پاکستان فلسطینیوں کی آزادی کے لیے جدوجہدکی حمایت جاری رکھےگا۔


    پاکستان کوسرحد پارسے دہشت گردی کےخطرےکا سامنا ہے‘ ملیحہ لودھی


    واضح رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کوسرحد پارسے دہشت گردی کےخطرے کا سامنا ہے ان دہشت گردی کرنے والی قوتوں کو پاکستان شکست دے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں معصوم بچے بھی بھارتی جارحیت سے محفوظ نہیں، مشال ملک

    مقبوضہ کشمیرمیں معصوم بچے بھی بھارتی جارحیت سے محفوظ نہیں، مشال ملک

    اسلام آباد: حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت اور ظلم و بربریت سے معصوم بچے بھی محفوظ نہیں وہاں 9 ماہ کی بچی بھی پیلٹ گن کا نشانہ بنی۔

    حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک اسلام آباد میں ہونے والی کشمیر کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ مودی سےمتعلق امریکا سمیت دنیا بھرمیں مہم کی ضرورت ہے کیوں کہ کل تک مودی پرامریکا میں داخلےپر پابندی تھی جب کہ آج اس کا استقبال ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے کے لیے لابنگ کر رہا ہے اس لیے ورلڈ اکنامک فورم میں کشمیریوں کی محرومیوں کی بات کرنا ہو گی جس کے لیے بیرون ملک جانے والے وفود میں کشمیریوں کی حقیقی نمائندگی کی ضرورت ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت حریت پسند رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور انہیں بے گناہ قید کررکھا ہے اسی طرح یاسین ملک پر بھی دوران حراست بہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے جس کے باعث ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو حریت پسند رہنماؤں پر تھرڈ ڈگری تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ہزاروں نوجوانوں کے قاتل بھارت کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی کا31 واں روز،شہداء کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا

    مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی کا31 واں روز،شہداء کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا گیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر جاری کشیدگی 31 روز گذرنے کے باوجود کم نہیں ہوئی،سری نگر کے علاقےشوپیاں میں پیلٹ گن کا نشانہ بننے والا 17 سالہ طالب علم عامر بشیر لون زیست و موت کی جنگ لڑرہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی درندگی کے خلاف جمعہ کو پُرامن مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے پیلٹ گن سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کےباعث پیلٹ گن کے درجنوں چَھرے عامر بشیر کی کھوپڑی اور دماغ میں جا گھسے۔

    یہ خبر پڑھیں : بھارتی فوج کی بربریت،تین حریت پسند شہید

    انہیں فوری طور پر سری نگر کے اسپتال منتقل کیا جائے جہاں ماہر نیورولوجسٹ کا کہنا ہے کہ پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے نوجوان عامر بشیر لون ”پیرالائیس” ہو گئے ہیں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور موت و زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

    اسی سے متعلق : نہتے کشمریوں پر پیلٹ گن کے استعمال کے خلاف فیس بک پر مہم کا آغاز

    عامر کے اہل خانہ،دوست اور کشمیری نوجوان اسپتلا کے باہر موجود ہیں اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بلند کر رہے ہیں جب کہ عامر کے والدین نے عالمی اداروں سے بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا29واں روز، بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 4کشمیری

    واضح رہے ایک ماہ قبل کشمیری حریت پسند نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے پورے کشمیر میں کشیدگی تاحال جاری ہے، کشمیری عوام بھارتی فوج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جب کہ کئی شہروں میں کرفیو نافذ ہے اور مواصلاتی ذرائع بہ شمول ٹیلی فون،موبائل اور نیٹ سروس پر بھی بندش جاری ہے۔