Tag: پیمرا اتھارٹی

  • ڈی ٹی ایچ کے تین لائسنس نیلام کیے جائیں گے، ابصار عالم

    ڈی ٹی ایچ کے تین لائسنس نیلام کیے جائیں گے، ابصار عالم

    اسلام آباد : چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے بتایا ہے کہ پیمرا اتھارٹی نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلئے 16 میں سے 12 کمپنیوں کے بولی میں حصہ لینے کی منظوری دے دی ہے اور اب ان 12 کمپنیوں کے درمیان ڈی ٹی ایچ کی نیلامی 23 نومبر کو ہوگی۔

    یہ بات چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ ڈی ٹی ایچ کے تین لائسنس نیلام کیے جائیں گے۔

    دورانِ گفتگو ابصار عالم نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ بند اور سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز پر بھارتی ڈرامے چلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے ڈی ٹی ایچ کی نیلامی پر ہنگامہ آرائی کرنے والے کیبل آپریٹرز کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی موخر کر دی جائے جب کہ ایسا کرنا بھارتی ڈی ٹی ایچ کے حق میں ہو گا اور پیمرا اتھارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی میں تاخیر قومی مفاد میں نہیں ہے اور ایسا کرنے سے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچے گا کیوں کہ ڈی ٹی ایچ کی نیلامی سے قومی خزانے میں اربوں روپے آئیں گے۔

    چیئرمین پیمرا نے دعویٰ کیا کہ اتھارٹی نے بڑی کامیابی کے ساتھ مقامی پاکستانی چینلزاور بھارتی سٹیلائیٹ چینلز سے انڈین مواد کو بند کیا ہے تا کہ پاکستانی صارفین کو صاف ستھری اور صحت مند تفریح فراہم کی جا سکے اور ہمارے بچے اپنی تہذیب اور ثقافت سے آگاہ ہوں۔

    ابصار عالم نے مزید کہا کہ نیشنل پریس کلب کے لیے ایف ایم لائسنس کی بھی پیمرا اتھارٹی نے منظوری دے دی ہے اور نجی اداروں کے تعاون سے چلنے والے ایف ایم ریڈیوز کو مانیٹر کیا جا ئے گا اور ملک کی سلامتی اور تہذیب سے ہٹ کر کوئی مواد ایف ایم ریڈیو پر نشر نہ ہو سکے۔

  • پیمرا نے ہندی کارٹون اور مانع حمل اشتہارات پر پابندی عائد کردی

    پیمرا نے ہندی کارٹون اور مانع حمل اشتہارات پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے خاندانی منصوبہ بندی کی مصنوعات کے اشتہارات اور ہندی ذبان میں ترجمہ کیے گئے کارٹون نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق الیکٹرانک میڈیا پر مانع حمل ادویات اور خاندانی منصوبہ بندی کی مصنوعات کے اشتہارات کو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے،اس کے علاوہ ہندی ذبان میں ترجمہ کیے ہوئے انگریزی کارٹون کو نشر کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیمرا کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہندی ذباں میں نشر ہونے والے کارٹون بچوں پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں،اردو کے بجائے ہندی لفظوں کے استعمال کے باعث بچوں کے ذباں و لہجہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے،اس لیے ہندی ذباں میں ترجمہ کیے گئے کارٹون کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    pemra

    دوسری جانب پیمرا نے ’’الیکٹرانک میڈیا‘‘مانع حمل اور خاندانی منصوبہ بندی کے اشتہارات نشر کرنے پر بھی عائد کردی ہے،پیمرا نے یہ قدم والدین کی جانب سے اُٹھائے گئے تحفظات کے بعد کیا گیا، والدین نے شکایت کی تھی کہ مانع حمل مصنوعات کے اشتہارات سے بچوں کے معصوم ذہنوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

    واضع رہے پیمرا کے یہ نوٹس سپریم کورٹ کے اس فیصلے بعد جاری ہوئے ہیں جس میں پیمرا کو ہدایت کی گئی تھی کہ پیمرا میڈیا چینلز کو شو کاز نوٹس بھیجوانے کے بجائے ممنوع مواد کو نشر نہ ہونے دے،اور اس کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے۔

    نوٹس کے اجراء کے بعد ریگولیٹری باڈی نے خبردار کیا ہے کہ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی پیمرا نے ایک کنڈوم برانڈ کے اشتہار کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کی وجہ سے اسے غیر اخلاقی اور مذہبی عقائد کے خلاف قرار دے کر پابندی لگا دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے معاملات پر بات چیت سے گریز کیا جاتا ہے اور اسے کسی بھی فورم پر زیرِبحث لانے کو اخلاقیات کے منافی عمل قرار دیا جاتا ہے۔

  • چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

    چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا چیئرمین پرویز راٹھور کی معطلی کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، چار صفحا ت پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے قائمقام چیئر مین کو کام سے روکنے کا حکم دیا تھا۔۔فریقین نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت میں پرویز راٹھور اور ایگزیکیوٹو رکن کمال الدین ٹیپو کے چوبیس جون دو ہزار چودہ کے تقرری نوٹی فکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردی اور پرویز راٹھور بحیثیت قائم مقام چیرمین پیمرا کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔