Tag: پیناڈول

  • ’شہریوں کو پیناڈول کی بجائے پیراسٹامول طلب کرنی چاہیے‘

    ’شہریوں کو پیناڈول کی بجائے پیراسٹامول طلب کرنی چاہیے‘

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکریٹری صحت نے شہریوں کو یہ اہم ہدایت کی ہے کہ وہ میڈیکل اسٹورز سے پیناڈول کی بجائے پیراسٹامول طلب کریں۔

    تفصیلات کے مطابق آج جمعرات کو افضل ڈھانڈلہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سی ای او ڈریپ، پی ایم سی، پی این سی، آئی ایچ آر اے حکام نے شرکت کی اور وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا گیا۔

    قائمہ کمیٹی صحت نے ملک میں پیناڈول کی قلت پر خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ ادویات کے لیے تڑپ رہے ہیں۔

    وفاقی سیکریٹری صحت ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ پیراسٹامول سے متعلق آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے، شہریوں کو پیناڈول کی بجائے پیراسٹامول طلب کرنی چاہیے، پیراسٹامول فارمولا، اور پیناڈول مخصوص برانڈ ہے۔

    سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ دوا ساز کمپنیاں پیراسٹامول گولی کی قیمت میں اضافہ چاہتی ہیں، وہ موجودہ قیمت پر اس کی پروڈکشن پر تیار نہیں، ان کا تقاضا ہے قیمت میں 80 پیسے اضافہ کیا جائے۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا پیراسٹامول کا 85 فی صد خام مال مقامی سطح پر، جب کہ 15 فی صد باہر سے آ رہا ہے، اور فارمیسیوں پر پیراسٹامول من پسند قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔

  • ڈینگی وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ادویات بازار سے غائب

    ڈینگی وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ادویات بازار سے غائب

    راولپنڈی: ڈینگی بخار سے بچاو کی دوائی پیناڈول کی طلب میں 100 فیصد اضافہ کے بعد مارکیٹوں سے غائب کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے والی ادویات بازار سے غائب ہوگئیں۔

    پیناڈول کی طلب میں 100 فیصد اضافہ کے بعد دوا مارکیٹوں سےغائب کردی گئی ، پنجاب ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ شہری پینا ڈول کے استعمال کرنے پر ہی بضد ہیں۔

    پنجاب ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ پینا ڈول کے علاوہ کیل پول،ڈسپرول،فیبرول اورٹائلول بھی استعمال کی جاسکتی ہے، یہ تمام ادویات بھی پیرا سیٹامول کے مختلف برانڈر ہیں۔

    محکمہ صحت راولپنڈی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

    یاد رہے سندھ سمیت کراچی میں بھی بخار سمیت عام ادویات بازار سے غائب ہیں، دکاندار کا کہنا تھا کہ پینا ڈول کا پیکٹ ہول سیل مارکیٹ میں ہزار روپے کا ملنے لگا۔

    میڈیکل اسٹور پر پینا ڈول کا پیکٹ 1200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔