Tag: پینٹاگون

  • امریکی میزائل گرانےکےروسی دعوے میں کوئی حقیقت نہیں‘ ڈانا وائٹ

    امریکی میزائل گرانےکےروسی دعوے میں کوئی حقیقت نہیں‘ ڈانا وائٹ

    واشنگٹن : ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ کا کہنا ہے کہ بشارالاسد کومعلوم ہونا چاہے دنیا کیمیائی ہتھیاروں کو برداشت نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے کہا کہ شام کے حوالے سے امریکہ، اتحادی ممالک اب بھی الرٹ ہیں، کوئی عندیہ نہیں کہ بشارالاسد مزید کیمیائی حملے کرنے والے ہیں۔

    ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کو معلوم ہونا چاہے دنیا کیمیائی ہتھیاروں کو برداشت نہیں کرے گی۔

    ڈانا وائٹ کا کہنا تھا کہ روس شام پر میزائل حملوں کے بعد منفی مہم چلا رہا ہے، امریکی، اتحادی میزائل شام میں ٹھیک نشانے پرلگے تھے، امریکی میزائل گرانے کے روسی دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

    امریکہ اوراس کےاتحادیوں کوشام پرحملے کے نتائج بھگتنا ہوں گے‘ روسی سفیر

    خیال رہے کہ 14 اپریل کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام پرکیے گئے فضائی حملے پر روس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی کارروائی کا حساب دینا ہوگا۔

    بعدازاں 15 اپریل کو نیٹو کے جنرل سیکریٹری جینزاسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ جب تک شام کی موجودہ قیادت ہے حملے رکنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

    امریکہ شام پردوبارہ حملے کے لیے تیار ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بشارالاسد کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شام نے دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکہ اس پردوبارہ حملے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پرحملہ کردیا

    واضح رہے کہ 13 اور 14 اپریل کی درمیانی شب امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے تعاون کے ساتھ شام میں کیمیائی تنصیبات پر میزائل حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں شامی دارالحکومت دمشق دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جیمز میٹس کے دورہ پاکستان کا مقصد تعلقات مزید بہتر بنانا تھا: پینٹاگون

    واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے میں سنجیدہ ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پینٹاگون کی ترجمان ڈانا وائٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے میں سنجیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے پاکستانی اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع جیمز میٹس کا دورہ پاکستان مفید رہا۔ دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ پاک امریکا تعلقات بڑھانے کے لیے مواقع موجودہیں۔

    پینٹاگون ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ مفاد کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع جمز میٹس نے 4 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی وزیردفاع 4 دسمبرکوپاکستان آئیں گے

    امریکی وزیردفاع 4 دسمبرکوپاکستان آئیں گے

    واشنگٹن : امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع جیمزمیٹس 4 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون نے وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا، جیمزمیٹس4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمزمیٹس اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔

    پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیردفاع پاکستان کے ساتھ ساتھ مصر، اردن، کویت کا بھی دورہ کریں گے۔


    پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ


    خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے وزیراعظم ہاؤس میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کینیڈین خاندان کی بازیابی پر پاکستانی فوج کے شکر گزار ہیں: پینٹاگون

    کینیڈین خاندان کی بازیابی پر پاکستانی فوج کے شکر گزار ہیں: پینٹاگون

    واشنگٹن: امریکا کے محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پینٹاگون نے کہا ہے کہ کینیڈین، امریکی خاندان کو بازیاب کروانے پر امریکا پاکستانی فوج کا شکر گزار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں پینٹاگون کی چیف ترجمان ڈینا وائٹ نے کہا کہ امریکی خاندان کو بازیاب کروانے پر پاکستانی فوج کے شکر گزار ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی کارروائی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 5 غیر ملکی بازیاب

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی خاندان کی بازیابی پاکستان کا مثبت قدم ہے۔ پاکستانی افواج کی کارروائی کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک نے اب بھی کئی امریکیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان سے قریبی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

    یاد رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ دنوں کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کر کے دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کیے گئے کینیڈین شہری، اس کی امریکی اہلیہ اور 3 بچوں کو بازیاب کروایا تھا۔

    مذکورہ خاندان کی رہائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لیبیا میں داعش کےٹھکانوں پرفضائی حملے‘ 17 دہشت گرد ہلاک

    لیبیا میں داعش کےٹھکانوں پرفضائی حملے‘ 17 دہشت گرد ہلاک

    واشنگٹن : امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر کے 17 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

    پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حملےمیں داعش کی 3 گاڑیا ں بھی تباہ ہوئیں جبکہ تباہی کا شکار بننے والا کیمپ جنگجوؤں کولیبیا میں داخل کرنے اورباہرجانےکا بندوبست کرتا تھا۔

    ترجمان پینٹاگون کے مطابق لیبیا میں داعش اورالقاعدہ کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جنہیں دہشت گرد شدت پسند وں کی بھرتی کےلیےاستعمال کررہے ہیں،یہ دہشت گرد لیبیامیں خراب سیاسی،سیکیورٹی حالات کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


    شام میں کارروائی‘داعش کےسربراہ کاقریبی ساتھی ہلاک


    یاد رہے کہ رواں سال 23 اپریل کو امریکی فوجی نے مشرقی شام میں میادین کےعلاقے کےنزدیک کارروائی میں دولت اسلامیہ کا اہم رکن ہلاک کردیا تھا۔

    امریکی حکام کےمطابق ازبکستان سے تعلق رکھنے والا عبدر رخمون ازبکی داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا قریبی ساتھی تھا۔


    افغانستان میں داعش کا سربراہ ہلاک ‘اشرف غنی


    واضح رہے کہ رواں برس 8 اپریل کو داعش کا افغانستان میں سربراہ عبد الحسیب صوبہ ننگرہار میں آپریشن کےدوران اپنے35ساتھیوں کےساتھ مارا گیا تھا۔


     

  • افغانستان میں 11 ہزارامریکی فوجی تعینات ہیں ‘  پینٹاگون

    افغانستان میں 11 ہزارامریکی فوجی تعینات ہیں ‘ پینٹاگون

    نیویارک : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے افغانستان میں گیارہ ہزار امریکی فوجی موجود ہیں اور مزید چار ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے افغانستان میں تعنیات 11 امریکی افواج کی اس مجموعی تعداد میں معمول کے دستوں کے خلاف عارضی اور خفیہ یونٹس بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے یہ اعدادوشمار ایک ایسے وقت پر سامنے آئے ہیں جب کچھ دنوں قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

    پینٹاگون کے مطابق شفافیت بڑھانے کے لیے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کا اعلان کیا گیا ہے لیکن پینٹاگون نے عراق اور شام میں تعینات امریکی افواج کی تعداد ظاہر نہیں کی ہیں۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ان کا ارادہ تھا کہ وہ افغانستان سے فوجیں جلد واپس بلا لیں گے ہم یہ غلطی افغانستان میں نہیں دہرائیں گے اور فتح تک ملک میں موجود رہیں گے۔


    امریکیوں کے لیے افغانستان کو ’قبرستان‘ بنا دیں گے


    واضح رہے کہ امریکہ کی افغانستان سے متعلق نئی پالیسی پر افغان طالبان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے اپنے فوجیوں کو افغانستان سے واپس نہ بلایا تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • یمن میں امریکہ کی فضائی کارروائی میں3ریڈارتباہ

    یمن میں امریکہ کی فضائی کارروائی میں3ریڈارتباہ

    واشنگٹن : امریکی بحری جہاز پریمن سے میزائل حملےکےبعدامریکہ نےجوابی کارروائی کرتے ہوئے یمن کے ساحلی علاقےمیں ریڈار تنصیبات کونشانہ بنایا جس میں تین ریڈار تباہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کےترجمان پیٹرکوک کاکہناہےکہ امریکی جہازوں نےیمن میں کوسٹل ریڈارسائٹس کونشانہ بنایاہے۔

    پینٹاگون کےترجمان پیٹرکوک کے مطابق امریکی فضائی کارروائی میں تین ریڈارزتباہ کردیےگئے۔جوابی کارروائی کامقصدامریکی اہداف کادفاع ممکن بنانا تھا۔

    ترجمان پینٹاگون کاکہناہےکہ ایئراسٹرائکس کامقصدیمنی تنازع کومزیدطول دینانہیں ہے۔امریکہ یمن میں تمام فریقوں کی تنازع کےحل کےلیےحوصلہ افزائی کرتاہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ ابھی واضح طور پرنہیں بتاسکتےکہ یمن میں یہ ریڈارکس کےکنٹرول میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: یمن : امریکی بحری جہاز پر میزائل حملہ

    یاد رہے کہ دو روز قبل یمن کے شہرالحدیدہ میں امریکی بحری جہاز ’ یو ایس ایس میسن‘ پر پھر میزائل حملہ کیا گیاتھا.میزائل سمندر میں گرا، جس کے باعث جہاز اور عملہ محفوظ رہے تھے۔

    پینٹاگون کا کہنا ہے کہ گزشتہ اتوار کو بھی یمن کی حدود سے ایسا ہی ایک حملہ کیا گیا تھا جو ناکام رہا تھا،پینٹاگون نے میزائل حملے کا مناسب وقت پر بھرپور انداز میں جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

    شامی تنازع:امریکہ اور روس کادوبارہ مذاکرات شروع کرنے کااعلان

    واضح رہے کہ یہ فضائی حملے ایسے وقت پر کیے جارہے ہیں جب ایک بار پھرامریکہ اور روس نے شامی تنازعےسےمتعلق رواں ماہ معطل ہونے والے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • پاکستان کو فوجی امداد نہ دینے کا فیصلہ امریکی وزیرخارجہ کی مشاورت کے بعد کیا،مارک ٹونر

    پاکستان کو فوجی امداد نہ دینے کا فیصلہ امریکی وزیرخارجہ کی مشاورت کے بعد کیا،مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹاگون نے پاکستان کو فوجی امداد جاری نہ کرنے کا فیصلہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے مشاورت کے بعد کیا.

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران مارک ٹونر کا کہنا تھاکہ پاکستان کو فوجی امداد جاری نہ کرنے کے فیصلے پر ان کے پاس مزید کہنے کو کچھ نہیں،ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کےخلاف کامیابیاں حاصل کیں اور کئی دہشت زدہ علاقوں میں حکومت کی رٹ بحال کی ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کی خفیہ پناہ گاہیں موجود ہیں جنہیں ختم کرنے کےلیے پاکستان کو مزید اقدامات کے ساتھ تمام دہشت گرد گروہوں کےخلاف بلا تفریق کاروائی کرنا ہوگی،تاہم افغان سرحد پر اب بھی کئی دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں جو افغانستان میں پر تشدد کاروائیوں کے ذمہ دار ہیں.

    مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا انسداد دہشت گردی کےخلاف کاروائیوں میں پاکستان اور بھارت میں تعاون دیکھنا چاہتا ہے،دہشت گردی پاکستان اور بھارت کےلیے مشترکہ چیلنج ہے.

    ترکی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی نے فتح اللہ گولن کی باضابطہ حوالگی کامطالبہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے ترکی کی جانب سے دی گئی دستاویزات کو تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے،دستاویزات اور الزامات کی مکمل جانچ کے بعد گولن کی ترکی کو حوالگی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا.

    *امریکا نے پاکستان کی 30کروڑ ڈالرکی امداد روک دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کی تیس کروڑ ڈالرکی امداد روک دی،پینٹاگون نے امداد کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا.

    واضح رہے کہ سال 2015 میں کانگریس نے پاکستان کو امداد جاری کرنے سے پہلے ایک شرط رکھی تھی کہ جب امریکی سیکریٹری دفاع حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہوں اور اس کا سرٹیفیکیٹ دیں گے،صرف اسی صورت میں پاکستان کو امداد دی جائے گئی.

  • واشنگٹن: امریکی وزیردفاع کی جانب سےپینٹاگون میں افطارڈنرکااہتمام

    واشنگٹن: امریکی وزیردفاع کی جانب سےپینٹاگون میں افطارڈنرکااہتمام

    واشنگٹن : پینٹاگون میں امریکی وزیردفاع ایش کارٹرکی جانب سےافطار ڈنر کااہتمام کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پینٹاگون میں امریکی وزیردفاع ایش کارٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہزاروں امریکی مسلمان فوجی، سیلرز اور میرین امریکا کے دفاع میں مصروف ہیں.

    ایش کارٹر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی مسلمان سروس مین محب وطن کی صف میں کھڑے ہیں.

    ترک شہر استنبول کےایئرپورٹ پر ہونے والے حملےسےمتعلق امریکی وزیردفاع کاکہناتھاکہ استنبول ایئرپورٹ پر حملہ ایساہی ہے جیسےہم سب کو نشانہ بنایاگیا ہے،مشکل کی گھڑی میں امریکی عوام ترکی کےساتھ کھڑے ہیں.

  • واشنگٹن : امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی ختم

    واشنگٹن : امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی ختم

    واشنگٹن : امریکی فوج نے خواجہ سرا اہلکاروں کو اپنی شناخت کے ساتھ ملازمت کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی.

    تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب خواجہ سراسروس کے دوران اپنی شناخت ظاہر کر سکیں گے اور ان کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا معیار متعین کیا جائے گا.

    امریکی سیکرٹری دفاع ایش کارٹر ایش کارٹر نے کہا ہے کہ’یہ ہمارے لوگوں اور ہماری فورس کے لیے ایک صحیح قدم ہے،یہ یقینی بنائے گا کہ کسی کو بھی نکالا نہیں جائے گا اور جنس کی شناخت کی بنیاد پر دوبارہ بھرتی کرنے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔‘

    سیکرٹری دفاع ایش کارٹر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ہمارا مشن ملک کا دفاع کرنا ہے اور ہم کسی شخص کی فوج میں نوکری کرنے کی قابلیت کے بارے میں غیر متعلقہ رکاؤٹیں نہیں چاہتے،جس میں وہ فوجی،ملاح،ایئر مین یامیرین بھرتی ہو سکتا ہے اور بہترین طریقے سے مشن کو پورا کر سکتا ہے۔‘

    ایش کارٹر کے مطابق یہ پالیسی اصولوں کا معاملہ ہے اور اس سے پہلے انہوں نے ملازمت کرنے والے خواجہ سراؤں سے ایک سال تک مشاورت کی اور ان سے بات چیت کی کہ ان کی ضروریات کو کس طرح بہتر انداز میں پورا کیا جا سکتا ہے.

    واضح رہے کہ وزیر دفاع کے مطابق پالیسی سے پہلے انہوں نے برطانیہ،اسرائیل اور آسٹریلیا کی پالسیوں کو دیکھا جہاں پر خواجہ سرا اپنی شناخت کے ساتھ ملازمت کر سکتے ہیں.