Tag: پیوٹن

  • روسی صدر،براک اوباما سے بہتر لیڈر ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ

    روسی صدر،براک اوباما سے بہتر لیڈر ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ

    نیو یارک: ریپبلکن صدارتی امیدوار اور ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن،امریکی صدر براک اوباما کے مقابلے میں کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن ایک لیڈر سے کہیں زیادہ ہیں۔

    اس بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادی میر پیوٹن کی ستائش چھپی نہیں رہی،جنہوں نے گزشتہ سال امریکی تاجر کی ’انتہائی شاندار‘ الفاظ کہتے ہوئے تعریف کی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر کا اپنے ملک پر سخت کنٹرول ہے،روس کا نظام بہت مختلف ہے جسے میں ذاتی طور پر پسند نہیں کرتا لیکن اس نظام میں وہ واضح طور پر امریکی صدر براک اوباما سے کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔

    مزید پڑھیں: صدربنا تو حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکریوں سے نکال دوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپنی انتخابی مہم کی خود ہی فنڈنگ کرنے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے بیان اور میکسیکو سے ہجرت کرکے امریکا آنے والوں کو ’مجرم‘ اور ’ریپسٹ‘ کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی کی تجویز کی ناصرف حکومتی اراکین،بلکہ ان کی اپنی پارٹی کے ساتھیوں نے بھی مذمت کی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے لیے مئی 2016 میں پارٹی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے بعد ہر کسی کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

  • روسی صدر نے کریمیا میں خفیہ آپریشن کا اعتراف کرلیا

    روسی صدر نے کریمیا میں خفیہ آپریشن کا اعتراف کرلیا

    ماسکو:روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ان کے خفیہ حکم پرروسی افواج نےکریمیہ میں داخل ہوکرروس نوازسابق صدرکو بچایا۔

    روس کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے تیار کردہ خصوصی ڈاکیومنٹری کے ٹریلرمیں روسی صدر کریمیہ پرقبضے کے تنازعے پرکھل کرگفتگو کرتے نظر آئے ہیں۔

    پیوٹن نے اس رات کا بھی تذکرہ کیا جب خفیہ اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ساری رات میٹنگ جاری رہی جس میں طے کیا گیا کہ کریمیا کے صدر کو بچانے کے لئے کیا لائحہ عمل طے کیا جائے۔۔

    ان کا کہنا تھا کہ’’ہم صبح سات بجے تک گفتگو کرتے رہے اورجب ہم رخصت ہونے لگے تو میں اپنے ساتھیوں سے کہاکہ اب ہمیں کریمیا کو واپس روس کا حصہ بنانے کے لئے کام شروع کردینا چاہیئے‘‘۔

    اس میٹنگ کے چاردن بعد نامعلوم فوجیوں نے کریمیا کی مقامی پارلیمنٹ پر قبضہ کیا اور انتہائی عجلت میں نئی حکومت منتخب کی گئی، بعد ازاں 18 مارچ کو ماسکو نے باضابطہ طورکریمیا پراپنے تسلط کا اعلان کیا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔

  • واشنگٹن: امریکی صدر اوباما کا روسی ہم منصب پیوٹن کو فون

    واشنگٹن: امریکی صدر اوباما کا روسی ہم منصب پیوٹن کو فون

    امریکی صدربارک اوباما نے اپنے روسی ہم منصب پیوٹن کو فون کیا اور ان سے شام کی صورتحال پرہونیوالے جنیوا مذاکرات پر تبادلہ خیال کے علاوہ سوچی اولمپک کو محفوط بنانے کیلئے سیکیورٹی تعاون کی پیشکش کی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اوباما نے شامی صورتحال پر جنیوا میں ہونیوالے مذاکرات پر روسی صدر سے بات چیت کی اور داغستان کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے سوچی شہر میں ہونے والے سرمائی کھیلوں کے دوران حملے کی دھمکی کے بعد امریکی صدر نے پیوٹن کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا روس کو سرمائی کھیلوں کے دوران ہوائی اور سمندری امداد دینے پر تیار ہے، ترجمان کے مطابق روس چاہے تو امریکا کے دو جنگی جہاز کھیلوں کے دوران بحیرہ اسود میں تعینات کیے جا سکتے ہیں، امریکی ترجمان کے مطابق اس حوالے سے روسی درخواست کا انتظار کیا جائے گا۔