Tag: پیوٹن

  • روسی صدر پیوٹن اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    روسی صدر پیوٹن اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    روس کے صدر ولادیمر پیوٹن دو روزہ اہم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیوٹن آج کا دن بیجنگ میں گزاریں گے جس میں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوگی اور کئی سمجھوتوں اور دستاویز پر دستخط کیے جائیں گے۔

    روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی بات چیت کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔

    پیوٹن یہ اہم دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب دونوں ممالک باہمی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

    مودی نے اپنے اثاثے ظاہر کردیئے

    پیوٹن کل ہاربن علاقے کا دورہ بھی کریں گے، واضح رہے کہ روسی صدر کی جانب سے دوبارہ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

  • روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ کریگا یا نہیں؟ پیوٹن نے واضح کردیا

    روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ کریگا یا نہیں؟ پیوٹن نے واضح کردیا

    روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ کریگا یا نہیں؟ اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں۔

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے جارحانہ عزائم نہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ دھوکے باز دفاع کے نام پر اپنے عوام سے اضافی رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے روس صرف روسیوں کا ہے جیسے جملے بولنے والوں کو بھی خبردار کیا۔

    پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم اور یہودی بھی دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح ہمارے بھائی ہیں، روس کئی قومیتوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے۔

    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ روسیوں کے علاوہ باقی سب اجنبی کہنے والے روسی عوام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

    اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ماسکو میں حملہ مسلم انتہاپسندوں نے کیا مگر روس کی دلچسپی حملہ آوروں کے گاہک میں ہے، پیوٹن نے کہا کہ آخر حملے کے بعد دہشتگرد یوکرین ہی فرار ہونا کیوں چاہتے تھے اور وہاں کون ان کا انتظار کررہا تھا؟

    رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کراکس ہال پر حملے کے بعد کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

    بھارت میں ہولی کا تہوار، مساجد کو ڈھانپ دیا گیا

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم انتہاپسندوں کے نظریات کا تو اسلامی دنیا صدیوں سے مقابلہ کررہی ہے مگر جس بات میں روس کو دلچسپی ہے وہ یہ کہ ایسے انتہاپسندوں کا گاہک ہے کون؟

  • کراکس ہال حملہ، روسی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

    کراکس ہال حملہ، روسی صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ ماسکو میں حملہ مسلم انتہاپسندوں نے کیا مگر روس کی دلچسپی حملہ آوروں کے گاہک میں ہے، پیوٹن نے کہا کہ آخر حملے کے بعد دہشتگرد یوکرین ہی فرار ہونا کیوں چاہتے تھے اور وہاں کون ان کا انتظار کررہا تھا؟

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کراکس ہال پر حملے کے بعد کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ مسلم انتہاپسندوں کے نظریات کا تو اسلامی دنیا صدیوں سے مقابلہ کررہی ہے مگر جس بات میں روس کو دلچسپی ہے وہ یہ کہ ایسے انتہاپسندوں کا گاہک ہے کون؟

    روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مجرموں کو سزا دینے کی خواہش اپنی جگہ مگر واقعہ کی تحقیقات بغیر تعصب کے اور معروضی انداز سے ہوں گی۔

    روسی صدر نے کہا کہ ضروری ہے کہ کئی سوالات کے جواب حاصل کیے جائیں جس میں یہ بھی شامل ہے کہ کیا واقعی مسلم انتہاپسندوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ روس پر حملہ کریں جبکہ روس مشرق وسطی کے تنازع میں منصفانہ حل کیلئے کھڑا ہے۔

    ایکواڈور کی خاتون میئر فائرنگ سے ہلاک

    پیوٹن نے کہا کہ 22 مارچ کو روس کے دارالحکومت پر کیا گیا حملہ ایک دھمکی ہے جس سے یہ سوال اُٹھتا ہے کہ آخر کار اس سے فائدہ کسے حاصل ہوا؟

  • سعودی قیادت کی روسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

    سعودی قیادت کی روسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

    روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کو دوبارہ صدرمنتخب ہونے پر سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مبارکباد پیش کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کی جانب سے روس کے صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

    سعودی قیادت کے علاوہ دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی روس کے صدر پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

    دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد نیٹو اور مغربی ممالک کو ایک اور جنگ عظیم سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم میں دھکیل سکتی ہے۔

    اپنے الیکشن ہیڈکوارٹرز میں پانچویں مرتبہ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ میری جیت روس کو مضبوط بنادے گی، روس کوسوچنے کی ضرورت ہے کہ یوکرین میں امن کیلئے کس سے بات کی جاسکتی ہے۔

    شمالی کوریا نے گولہ بارود کے ہزاروں کنٹینرز روس کو بھیجے

    پیوٹن کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کے کوئی اس طرح کے منظر نامے میں دلچسپی رکھتا ہو، روسی فوج یوکرین میں ہر روز پیش قدمی کر رہی ہے اور ہر طرح سے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ فرانس پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالے گا۔

  • پیوٹن نے صدر منتخب ہوتے ہی مغربی ممالک کو خبر دار کردیا

    پیوٹن نے صدر منتخب ہوتے ہی مغربی ممالک کو خبر دار کردیا

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد نیٹو اور مغربی ممالک کو ایک اور جنگ عظیم سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم میں دھکیل سکتی ہے۔

    اپنے الیکشن ہیڈکوارٹرز میں پانچویں مرتبہ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ میری جیت روس کومضبوط بنادے گی، روس کوسوچنے کی ضرورت ہے کہ یوکرین میں امن کیلئے کس سے بات کی جاسکتی ہے۔

    پیوٹن کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کے کوئی اس طرح کے منظر نامے میں دلچسپی رکھتا ہو، روسی فوج یوکرین میں ہر روز پیش قدمی کر رہی ہے اورہرطرح سے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ فرانس پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالے گا۔

    واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    پیوٹن روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدارتی الیکشن جیت کر پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوگئے۔

    روس میں انتخابات کے دوران ووٹنگ کی شرح 67 فیصد رہی، 88 فیصد ووٹ لے کر ولادیمیر پیوٹن روس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے رہنما بن گئے۔

    ’اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سب سے کم جانی نقصان ہوا‘ نیتن یاہو گمراہ کُن بیان

    انتخابات کے سلسلے میں سب سے زیادہ چیچینا میں 96 فیصد ووٹنگ ہوئی، 71برس کے ولادیمیر پیوٹن کے جی بی کے سابق لیفٹیننٹ کرنل ہیں 1999 میں برسر اقتدار آئے اور مزید چھ برس اقتدار میں رہیں گے۔

  • پیوٹن کا بڑا اعزاز، طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا

    پیوٹن کا بڑا اعزاز، طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا

    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیوٹن روس کی دو سو سال کی تاریخ میں طویل حکمرانی میں جوزف اسٹالن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صدارتی الیکشن جیت کر پانچویں بار روس کے صدر منتخب ہوگئے۔

    روس میں انتخابات کے دوران ووٹنگ کی شرح 67 فیصد رہی، 88 فیصد ووٹ لے کر ولادیمیر پیوٹن روس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والے رہنما بن گئے۔

    انتخابات کے سلسلے میں سب سے زیادہ چیچینا میں 96 فیصد ووٹنگ ہوئی، 71برس کے ولادیمیر پیوٹن کے جی بی کے سابق لیفٹیننٹ کرنل ہیں 1999 میں برسر اقتدار آئے اور مزید چھ برس اقتدار میں رہیں گے۔

    پیوٹن صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب

    پانچویں بار صدر منتخب ہونے کے بعد ماسکو میں نیوز کانفرنس میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں مغربی افواج کی موجودگی دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔

    فرانس کے ساتھ تعلقات پر انہوں نے کہا ابھی کچھ ختم نہیں ہوا ہے، فرانس کو پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

  • جوبائیڈن نے پیوٹن کی بدترین توہین کردی ۔۔

    جوبائیڈن نے پیوٹن کی بدترین توہین کردی ۔۔

    امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لئے ایک پھر سے توہین آمیز کلمات ادا کئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو اس مرتبہ ٹھگ قرار دیا ہے۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب میں روسی صدر کو ٹھگ کہہ دیا۔ امریکی صدر بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ پیوٹن مزید برسر اقتدار نہیں رہ سکتے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی روسی صدر کو قاتل، آمر، قصائی، جنگی مجرم کے القابات سے نواز چکے ہیں۔

    ماضی کے زبانی حملوں پر روسی صدر پیوٹن نے بائیڈن کو کبھی سخت جواب نہیں دیا بلکہ وہ ایسے الفاظ پر ان کو درازی عمر کی دعائیں دیتے رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے اسرائیل میں نئے انتخابات کی حمایت کر دی

    پیوٹن اکثر و بیشتر کہتے رہتے ہیں کہ بائیڈن ٹرمپ سے بہتر ہیں کیونکہ ان کے بارے میں پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔

  • پیوٹن نے کم جونگ کو قیمتی چیز تحفے میں دیدی؟

    پیوٹن نے کم جونگ کو قیمتی چیز تحفے میں دیدی؟

    روسی صدر پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو روسی ساختہ کار بطور تحفہ دے دی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کو ذاتی استعمال کیلئے پیوٹن کی جانب سے بھیجی گئی کار 18 فروری کو موصول ہوئی۔

    شمالی کوریا کے سربراہ کی بہن نے روسی صدر پیوتن کو کار کا تحفہ دینے پر شکریہ کا پیغام بھجوایا ہے۔ کم جونگ کی بہن کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ تحفہ اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان خصوصی ذاتی تعلقات کا واضح مظاہرہ ہے۔

    شمالی کوریا نے روسی ساختہ کار سے متعلق مزید معلومات اور اس کے بھیجنے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

    برطانوی شہزادہ ولیم کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات کے بعد سے دونوں ممالک نے قریبی تعلقات استوار کیے ہیں اور تمام شعبوں میں تبادلے کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • ’کینسر کی ویکسین بنانے کے قریب ہیں‘

    ’کینسر کی ویکسین بنانے کے قریب ہیں‘

    روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ہم کینسر کی ویکسین بنانے کے بہت نزدیک پہنچ چکے ہیں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روسی سائنس دان کینسر کی ویکسین بنانے کے قریب ہیں جو جلد ہی مریضوں کے لیے دستیاب ہو سکتی ہے۔

    روسی صدر پیوٹن نے ماسکو فورم میں مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی ویکسین کو تھراپی کے طریقوں کے طور پر مؤثر طریقے سے استعمال کریں گے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر کی جانب سے اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ ویکسین کس قسم کے کینسر اور کیسے اس کے خلاف کام کرے گی۔

    دوسری جانب یوکرینی جنرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یوکرینی مسلح افواج اور امور دفاع کی خفیہ ایجنسی کے تعاون سے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز سیزر کونیکوف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

    بتایا گیا ہے ڈرونز کے ذریعے بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو کریمیا کے الپوکا نامی سول آبادی کے قریب یوکرین کی سمندری حدود میں موجود تھا۔

    سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کیلئے اہم پیغام

    یوکرینی وزارت دفاع کی جاری کردہ فوٹیج میں روسی بحری جہاز کو ڈرون حملے سے نشانہ بناتے دکھایا گیا ہے تاہم روس کی جانب سے ابھی تک اپنے بحری جہاز کے تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

  • ’روس کی فوج میں بڑے اضافے کا حکم‘

    ’روس کی فوج میں بڑے اضافے کا حکم‘

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین سے جڑے خطرات کے بعد فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ حکم نامے پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ ان ساری وجوہات کی وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کرنے جارہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس کے حاضر سروس فوجیوں کی تعداد میں تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار افراد کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔

    اس سے قبل روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس میں ہونے والے الیکشن میں مداخلت نہ کرے۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مارچ 2024 میں ہونے والے انتخابات سے قبل مغرب کو خبردار کیا اور کہا کہ روس میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔

    روسی صدر نے کہا کہ مغرب روسوفوبیا میں مبتلا ہو چکا ہے، امیر کا روس کے وسیع وسائل کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا اور لوٹنا چاہتا ہے،کسی نے بھی الیکشن میں مداخلت کی تو اسے جارحیت سمجھا جائے گا۔

    دورہ چین کے دوران روسی صدر کا ’نیوکلیئر بریف کیس‘ مرکز نگاہ رہا

    واضح رہے کہ روس اور امریکا کے تعلقات گزشتہ کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں اور روس کو اہم مواقعوں پر خدشات لاحق رہتے ہیں کہ امریکا روس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔